ویب ہوسٹنگ پر ایک تفریحی مکالمہ

انا نے 'ویب ڈیزائننگ' میں ‏ستمبر 24, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

Tags:
  1. انا

    انا ناظمہ خاص انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    کچھ دن پہلے مجھے ویب ہوسٹنگ پر معلومات چاہیں تھیں۔ ایک ایسی ویب ہوسٹنگ کمپنی جو کہ

    1) سستی ہو ۔
    2) php اور asp دونوں لینگویجز کو سپورٹ کرتی ہو ۔
    3) ویب سپیس مہیا کرے تا کہ بڑے سائز کی میڈیا فائل کو محفوظ کر سکیں ۔
    4) اتنی بینڈ وڈتھ ہو کہ بڑے سائز کی میڈیا فائل کو استعمال کر سکیں ۔

    سستی کی بنا پرسرچ کرنے سے پہلے ہی عفرا کو میسج کر دیا کہ کہ اگر فوری کسی کمپنی کا معلوم ہے تو میسج کر دینا ۔ مزید سستی یہ ہے کہ ان میسجز کو اسی طرح یہاں پیسٹ کر رہی ہوں : ) ۔ ویسے ایک اور بات بھی ہئ کہ کبھی کبھار ہی ائی ٹی موضوعات پر مکالمے پڑھنے کو ملتے ہیں۔

    انا : " ڈیجیٹل اوشن سپورٹ کرتا ہے؟ پی ایچ پی اور asp کو؟ یہ دوسرا point نہیں مل رہا . لیکن آسان ہے تو ہو جائے گا انشاللہ ۔ تم سے اس لیے پوچھ رہی ہوں کہ اگر فوری کسی ایسی کمپنی کا پتہ ہے تو بتا دینا ۔ "

    بیس منٹ بعد

    انا : " http://alentus.com/hosting/windowsplans.asp

    مل گئی : ) "

    عفرا: " چلو اچھی بات ہے اگر تمہارا مسئلہ حل ہوگیا۔
    میں اپنی معلومات لکھ دیتی ہوں شاید کبھی کام آئیں۔

    ایک ہوسٹنگ ہوتی ہے vps اور دوسری shared
    vps میں دو اقسام ہیں: managed and un-managed
    managed میں vps اور shared دونوں ہی آتے ہیں اور یہ مہنگی ہوتی ہیں۔ خصوصا vps تو بہت زیادہ مہنگا پڑتا ہے۔

    un-managed میں shared کا آپشن میرے خیال سے نہیں ہوتا۔ وہ vps ہی ملتا ہے۔ ڈیجیٹل اوشین، لینوڈ وغیرہ اسی قسم میں شامل ہیں۔
    اس میں آپ کو ایک سرور دے دیا جاتا ہے جس پر آپ اپنی مرضی کا آپریٹنگ سسٹم سیٹ کر کے مرضی کے ویب سرورز انسٹال کرتے ہیں اور جیسے چاہیں استعمال کریں۔ پھر چاہے وہ php, ruby, asp, jsp کچھ بھی ہو۔ اس میں بینڈوڈتھ بھی اچھی ہوتی ہے اور سٹوریج shared hosting کی نسبت شاید کم ہو۔ لیکن اتنی کم نہیں ہوتی۔ جیسے ڈیجیٹل اوشین کے پلانز کا موازنہ کر کے دیکھ لو، 5$ میں بھی 20 جی بی مل جاتی ہے۔

    ابھی جو لنک تم نے دیا ہے اوپر، یہ مجھے مہنگا معلوم ہورہا ہے۔ شئیرڈ ہی چاہیے تو یہ بھی چیک کرنا اور گو ڈیڈی بھی
    http://www.hostgator.com/shared

    میرے خیال سے اگر آپ کمانڈ لائن سے نہ گھبراتے ہوں اور صرف ورڈ پریس ٹائپ کی چیزیں نہ ہوسٹ کرنی ہوں بلکہ مختلف قسم کے ویب سرورز اکھٹے استعمال کرنے ہوں تو ان-مینیجڈ وی پی ایس لے لیں۔ مجھے تو اس کا چسکا لگ گیا ہے اب شئیرڈ ہوسٹنگ کی طرف دیکھنے کا بھی دل نہیں کرتا۔ ;)
    البتہ مینجڈ - وی پی ایس کی طرف دیکھنا بھی مت!!! حد سے مہنگا ہوتا ہے اور فائدہ کچھ بھی نہیں۔

    میرے خیال سے ڈیجیٹل اوشین ان سب پر پورا اترتا ہے۔
    1- اس کا سب سے چھوٹا سرور 5 ڈالر کا ہے۔
    2- ہر ویب سرور انسٹال کر سکتے ہیں جیسے لینکس پر کیا جاتا ہے۔
    3- بینڈوڈتھ 1ٹی بی
    4- 20 جی بی۔ بہت ہے!

    جہاں کمی آئے گی وہ ہے پروسیسر اور ریم۔ میرا خیال ہے وہ ضرورت بھی نہیں تمہیں اتنی۔ کونسا پورا پی سی چلا کر ملٹی ٹاسکنگ کرنی ہے۔"


    انا : " جزاک اللہ خیرا۔ بہترین معلومات ہو گئی یہ تو ماشاللہ ۔ اتنی تفصیلات نہیں معلوم تھیں مجھے ۔ لیکن مزہ آگیا ۔ اسی چیز کو کاپی پیسٹ کر کے نیا موضوع بھی بنا دینا " ویب ہوسٹنگ " کا اگر پہلے نہیں بنایا تو۔"

    عفرا: " و ایاک۔ مجھے بھی یہ سب ایک سال پہلے ہی پتہ چلا ہے ۔ تم ہی بنا لو اپنی additions کر کے ۔ میں نے تمہیں ہدیہ کیا :p "
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5
  2. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,919
    شاباش!!! ایسی ایڈیشن کرنے کو نہیں بولا تھا! تحقیق والی کرنی تھی.
    خیر. اب پبلک ہوگیا ہے تو مجھے ہی کرنی پڑیں گی!
    اپنے سفرناموں اور تاثرات کی خیر منائیں جناب.... ہہہہہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,049
    شکریہ انا ویسے اگر آپ نہ بھی بتاتیں کہ شریک مکالمہ کون تھے تو عفرا کو میں نے پہچان ہی جانا تھا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  4. ابن قاسم

    ابن قاسم محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2011
    پیغامات:
    1,718
    سر کے اوپر سے چلا گیا مکالمہ بہر حال اپنی ویب سائٹ ڈیزائن کرنے بعد اسے دوبارہ دیکھتا ہوں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  5. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,919
    اچھا انا مجھے اس بات کا خیال بعد میں آیا کہ asp.net تو مائکروسافٹ کا ہے اس لیے اس کو لینکس پر کیسے ہوسٹ کیا جائے گا! لیکن ساتھ ہی یہ بھی یاد آگیا کہ حال ہی میں مائکروسافٹ نے ڈاٹ نیٹ فریم ورک میں کراس پلیٹ فارم سپورٹ شامل کر دی ہے۔ لہذا اسے لینکس پر ہوسٹ کیا جا سکتا ہے۔ گائیڈز وغیرہ نیٹ پر مل جائیں گی ان شاء اللہ۔
    دوسری صورت میں لینکس کے بجائے windows based vps لے لیے جائے۔ لیکن بہتر لینکس ہی ہوتا ہے کئی لحاظ سے۔ میں نے اوپر سب باتیں لینکس بیسڈ وی-پی ایس کی ہی لکھی ہیں۔

    اس کے علاوہ قارئین کی آسانی کے لیے managed اور un-managed کا فرق بتا دیتی ہوں۔
    managed ہوسٹنگ میں آپ کو ہوسٹنگ کمپنی ہر طرح کی مدد فراہم کرتی ہے۔ اس میں آپ کی ضروریات کے مطابق تمام سرورز کی تنصیب اور سیکیوریٹی سے متعلق سب اقدامات کرنا کمپنی کے ذمہ ہوتا ہے۔ آپ کو ہوسٹنگ کے لیے ہر طرح سے تیار شدہ سرور ملتا ہے جہاں اپنی ویب کی فائلز اپ لوڈ کر کے آپ کام چلا سکتے ہیں۔ اس کے عوض کمپنی آپ سے فیس وصول کرتی ہے۔
    البتہ un-managed میں آپ کو خالی سرور ملتا ہے جس پر آپریٹنگ سسٹم انسٹال کرنے سے لے کر، ویب سرور اور اس کو سیکیور بنانے کے تمام تر اقدامات آپ کی ذمہ داری ہوتی ہے اور کمپنی اس معاملے میں آپ کی مدد نہیں کرتی۔ اس طرح کے کام خالصتا ویب ایڈمنسٹریٹر کے ہی ہوتے ہیں۔ لہذا اگر کوئی ان کاموں س ناواقف ہو تو وہ مینیجڈ ہوسٹنگ ہی خریدے گا۔
     
    Last edited: ‏ستمبر 27, 2015
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  6. انا

    انا ناظمہ خاص انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    :) ۔ تحقیق کے لیے میں نے سوچا تھا باقی فورم ممبرز کو بھی موقع دوں کہ وہ بھی اپنا حصہ ڈالیں اور ہماری معلومات میں اضافہ کریں ۔
    چلیں پھر تیار رہئے گا ۔اگلی مرتبہ بغیر نام کے مکالمے کے لیے ۔ ماشاللہ کافی تعداد میں محفوظ ہیں :) ۔
     
    Last edited by a moderator: ‏ستمبر 22, 2016
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  7. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,919
    اچھااااا؟ ٹھیک ہے جی ۔
    مکالمات میں نے خود سے تو کیے نہیں ہوں گے اس لیے آپ کو بھی زد میں آنا پڑے گا : ) نو ٹینشن !
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  8. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,049
    مکالمات افلاطون !
     
    Last edited by a moderator: ‏ستمبر 22, 2016
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
  9. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,919
    آپ کا قصور نہیں، جب تک خود ان چیزوں میں نہ پڑیں تب تک سمجھ نہیں آتیں یہ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • متفق متفق x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں