حضرت علی رضی اللہ عنہ کی فضیلت

رحیق نے 'سیرتِ سلف الصالحین' میں ‏مئی 24, 2008 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. رحیق

    رحیق -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    1,593
    بسم اللہ الرحمن الرحیم
    یا حی یا قیوم بر حمتک استغیث
    حضرت علی رضی اللہ عنہ کی فضیلت
    حضرت علی سے روایت ہے 'کہ حضرت فاطمہ نے ایک دن اس تکلیف کی شکایت کی جو انہیں چکی پیسنے کی وجہ سے ہوتی تھی۔چنانچہ جب نبی ۖ کے پاس کچھ قیدی آئے تو حضرت فاطمہ آپ ۖ کے پاس گئیں مگر نبی کریم ۖ سے ان کی ملاقات نہ ہو سکی،البتہ حضرت عائشہ کوپایاتو ان سے کہہ دیا کہ میں اس مقصد کیلئے آئی تھی۔پھر جب نبی ۖ تشریف لائے تو حضرت عائشہ نے آپ سے حضرت فاطمہ کے آنے کا ذکر کیا۔پس نبی ۖ یہ سن کر ہمارے گھر تشریف لائے جبکہ ہم دونوں اپنی خوابگاہ میں لیٹ چکے تھے۔میں نے اٹھنے کا ارادہ کیا تو آپ ۖ نے فرمایا کہ تم دونوں اپنی جگہوں پر رہو اور آپ ۖ ہمارے درمیان بیٹھ گئے یہاں تک کہ میں نے آپ ۖ کے پائوں کی ٹھنڈک اپنے سینے پر محسوس کی۔پھر آپۖ نے فرمایا۔''کیا میں تمہیں ایک ایسی بات کی تعلیم نہ دوں جو تمہاری مطلوبہ چیز سے کہیں بہتر ہو؟جب تم اپنی خوابگاہ میں جائو تو چونتیس مرتبہ اللہ اکبر'تینتیس مرتبہ سبحان اللہ اور تینتیس مرتبہ الحمد اللہ پڑھ یہ تمہارے لئے خادم سے بہتر ہے۔(رواہ بخاری ٣٧٠٥)
    فوائد: امام ابن تیمیہ فرماتے ہیں کہ جو شخص اس وظیفہ کو پابندی سے پڑھتا رہے گا اسے کبھی تھکاوٹ کا احساس نہیں ہو گا کیونکہ رسول اللہ ۖ نے اپنی لخت جگر حضرت فاطمہ کیلئے اسے تجویز فرمایا تھا۔(فتح الباری ٢٩١/٤)
     
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں