عام اور سنۃ کا فرق

عائشہ نے 'قرآنی الفاظ ، اصطلاحات ، تراکیب و تراجم' میں ‏اکتوبر، 4, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,482
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    قرآن میں سال یا برس کے لیے لفظ عام بھی استعمال ہوا ہے اور سنۃ بھی۔ اس ہفتے کا سوال یہ ہے کہ عام اور سنۃ میں کیا فرق ہے؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5
  2. آزاد

    آزاد ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 21, 2007
    پیغامات:
    4,564
    مولانا عبد الرحمن کیلانی رحمہ اللہ کے مطابق:
    عام: خیر وعافیت کا سال
    سنۃ: خشک سالی اور قحط سالی کا سال
    دلیل کے طور پر یہ آیت دیکھیں:
    وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا نُوحًا إِلَى قَوْمِهِ فَلَبِثَ فِيهِمْ أَلْفَ سَنَةٍ إِلَّا خَمْسِينَ عَامًا فَأَخَذَهُمُ الطُّوفَانُ وَهُمْ ظَالِمُونَ (العنکبوت: 14)
    ’’ہم نے نوح کو اس کی قوم کی طرف بھیجا تو وہ پچاس برس کم ایک ہزار سال ان کے درمیان رہے۔ پھر ان لوگوں کو طوفان نے آگھیرا کہ وہ ظالم تھے۔‘‘
    ساڑھے نو سو سال جو نوح علیہ السلام کے قوم سے مخالفت اور تکلیف میں گزرے ، انہیں لفظ سنین سے تعبیر کیا گیا ہے۔ اور نبوت سے پیشتر کے پچاس سال کو ، جن میں کچھ جھگڑا اور پریشانی نہ تھی، لفظ عام سے۔
    ۔۔۔۔۔
    تقویم یا وقت اور زمانہ کا حساب رکھنے کےلیے سنۃ کا لفظ استعمال ہوتا ہے۔ جس سے اس بات کی طرف اشارہ پایا جاتا ہے کہ خوشحالی کے ایام ترشی اور پریشانی سے بالعموم کم ہی ہوا کرتے ہیں۔ (مترادفات القرآن: 572-571)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5
  3. آزاد

    آزاد ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 21, 2007
    پیغامات:
    4,564
    ایک اور مصنف کے بقول:
    سنۃ تو پورے سال کو کہا جاتا ہے، کہیں سے بھی اس کو شروع کردیا جائے۔ اور عام کہتے ہیں ایسے سال کو جس میں گرمی اور جاڑے پورے ہوجائیں۔ (الفاظ مترادفہ کے درمیان فرق از مولانا نور حسین قاسمی، ص: 258)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,482
    بارک اللہ فیک اخینا الفاضل، مزید جوابات کا انتظار ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  5. محمد عرفان

    محمد عرفان -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 16, 2010
    پیغامات:
    764
    عام یہ ایام کی جمع ہے اور سنۃ شہور کی..
    عام کسی چیز کے وقوع شدہ وقت کو بتانے کے لئے..جیسے عام الفیل عام الحزن...سنۃ الفیل یا سنۃ الحزن نہیں کہا جائے گا
    جبکہ سنۃ تاریخ کو بتانے کے لئے..جیسے مائۃ سنۃ وعشرون...مائۃ عام وعشرون نہیں کہا جا سکتا...
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں