والدین کی نافرمانی کرنا:

المسافر نے 'اتباعِ قرآن و سنت' میں ‏اپریل 21, 2007 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. المسافر

    المسافر --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اپریل 10, 2007
    پیغامات:
    6,262
    والدین کی نافرمانی کرنا:



    ابن ماجہ: حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعلٰی عنہ کہتے ہیں ایک روز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ کرام رضی اللہ تعلٰی عنہم کے ساتھ تشریف فرما تھے ایک آدمی حاضر ہوا اور پوچھنے لگا "یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! قیامت کب آئے گی؟" رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب میں ارشاد کیا" قیامت کے بارے میں جس سے پوچھا گیا ہے وہ پوچھنے والے سے زیادہ نہیں جانتا(یعنی تمھاری طرح مجھے بھی اس کا علم نہیں) لیکن میں تجھے اس کی بعض نشانیاں بتا دیتا ہوں۔ جب عورت اپنے مالک (یعنی نافرمان اولاد) جنے تو قیامت کی نشانیوں میں سے ہے جب ننگے پاﺅں ننگے بدن والے لوگوں کے سردار بنیں تو یہ قیامت کی نشانیوں میں سے ہے اور جب بکریوں کے چرواہے بلند و بالا عمارتیں تعمیر کریں تو یہ قیامت کی نشانیوں میں سے ہے قیامت کا وقت ان پانچ چیزوں میں سے ہے جن کا علم اللہ تعالی ٰ کے سوا کسی کو نہیں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت فرمائی (ترجمہ) "بے شک قیامت کا علم اللہ ہی کے پاس ہے‘ بارش وہی برساتاہے (یعنی اسی کو علم ہے کہ بارش کب ہو گی) ماﺅں کے رحموں میں جو کچھ ہے اسے بھی وہی جانتا ہے کوئی شخص نہیں جانتاہے کوئی شخص نہیں جانتا کل وہ کیا کرے گا (اللہ جانتاہے) نہ ہی کوئی شخص یہ جانتا ہے کہ وہ کس جگہ فوت ہوگا (اللہ جانتا ہے)"​
     

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں