نیا سال نئے عزائم !!!

محمد عرفان نے 'اسلامی مہینے' میں ‏اکتوبر، 14, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. محمد عرفان

    محمد عرفان -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 16, 2010
    پیغامات:
    759
    نیا سال جہاں بہت کچھ لے جاتا ہے وہاں بہت سے سپنے اور عزائم بھی لے کر آتا ہے۔انسان کی زندگی میں پانا اور کھونا لگا رہتا ہے۔
    بہت سے دوست عزیز اس سال آپ سے بچھڑے تو بہت سے ایسے بھی ہوں گے جنہوں نے آپ کی زندگی میں قدم رکھا۔انسان کی زندگی برف کی طرح لمحہ بہ لمحہ پگھل رہی ہے۔امام شافعی ؒ کے بقول کہ میں نے زندگی کا سبق ایک برف بیچنے والے سے سیکھا جو صدا لگا رہا تھا کہ لے جاو میرا سرمایہ گھلا جا رہا ہے۔۔
    نئے سال کی آمد پر کچھ فیصلے کیجئے اپنی زندگی میں کامیابی کے،اور صرف سوچنا نہیں ان کو لکھنا بھی ہے۔ایک تحقیق کے مطابق جو فیصلے لکھ لیئے جائیں ان فیصلوں کی نسبت جو نہیں لکھے جاتے ستر گناہ زیادہ کامیاب ہوتے ہیں۔
    نئے سال پہ جو چیز بہت اہم ہے وہ یہ کہ آپ کی زندگی کا ایک سال کم ہو گیا ہے۔شعوری قدر کریں اس وقت کی جو آپ کے ہاتھ میں ہے کیونکہ جب تک سانسیں باقی ہیں آپ کا مشن باقی ہے جس کی تکمیل کےلیئے آپ کو دنیا میں بیجھا گیا ہے۔
    لمحہ وقت کی قدر کیجئے،اس میں لطف اندوز ہونا سیکھئے۔۔اس میں کوالٹی ڈالیئے۔۔وقت ہی زندگی ہے۔سورۃ العصر میں وقت کی قسم کھا کر اس کی اہمیت کا احساس اجاگر کیا گیا ہے۔کہتے ہیں جو وقت کی قدر نہیں کرتا ،وقت بھی اسے روندتا ہوا گزر جاتا ہے۔
    سوچیئے کہ گزرےسال میں کون سی نعمتیں اللہ نے آپ پہ عنایت کیں۔۔ان کی قدر کریں اور شکرانے کے نفل ادا کریں۔۔کیونکہ شکر سے نعمتوں میں اضافہ ہوتا ہے۔کون سے لوگ تھے جنہوں نے آپ کی زندگی میں قدم رکھا تھا جن کے بغیر آج آپ آپ ہیں۔ان کا تہہ دل سے احترام اور محبت کا اظہار کیجئے۔۔
    اللہ رب العزت وہ ذات جس پر انسانوں کا سب سے زیادہ حق ہے ۔اس حق میں کہاں کہاں کوتاہیاں ہوئیں یاد کیجئے ۔۔پھر اس اللہ سے سچے دل سے معافی مانگیئے۔۔نئے سرے سے اللہ سے تعلق استوار کیجئے۔۔اللہ کے ساتھ ساتھ اس کے بندوں کے بھی حقوق ادا کیجئے۔۔

    زندگی کا نئے سرے سے جائزہ لیجئے اگر آپ اپنی زندگی سے مطمئن نہیں ہیں تو فورا کاپی پین اٹھایئے اور لکھئے کہ آپ کی ناکامی کے پیچھے کیا کیا اسباب ہو سکتے۔۔نئے گولز بنایئے۔۔گولز واضح ہونے چاہیئے۔۔کون سا کام کتنے وقت میں کرنا یہ بھی مینشن ہونا چاہیئے۔۔ایسا گول بنایئے جو آپ کی زندگی میں سکون بھردے۔۔اور دونوں جہاں میں کامیابی کا باعث بنے۔۔اور جب گولز لکھ لیں تو ان کو حاصل کرنے میں جٹ جایئے۔۔ٹانی رابنس کا شمار امریکہ کے صف اول کے سپیکرز میں سے ہوتا ہے۔اس سے کامیابی کا راز پو چھا گیا تو اس نے بتایا کہ میں نے سالوں کا کام مہینوں میں اور مہینوں کا کام ہفتوں میں اور ہفتوں کا کام دنوں اور دنوں کا کام گھنٹوں میں کرنے کا عزم کیا اور یہی چیز میری کامیابی کا باعث بنی۔اپنے وقت اور کام کی رفتار کو بڑھایئے۔۔۔کامیابی کی وجہ یہ بتا دی گئی کہ آپ کا آج کل کی نسبت بہتر ہو۔یعنی آپ کا مقابلہ کسی اور سے نہیں بلکہ اپنے گزرے ہوئے کل سے ہے۔نیا سال نئے عزائم کا سال ہے۔۔خواب دیکھئے اور اس میں حقیقت کے رنگ بھریئے۔۔ایک اہم بات خواب و ہ نہیں ہوتے جو آپ سوتے میں دیکھتے ہیں بلکہ خواب وہ ہوتے ہیں جو آپ کو سونے نہیں دیتے۔اگر ان باتوں پہ عمل کریں گے تو اگلا سال پچھلے سال کی نسبت بہت بہتر اور نئی کامیابیوں کا سال ہوگا۔۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو..
    منقول....
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  2. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,064
    بہت خوب! جزاک اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. ابن قاسم

    ابن قاسم محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2011
    پیغامات:
    1,718
    جزاک اللہ خیرا عرفان بھائی
    ٹونی رابنسن کو میں نے سنا ہے۔ سیلف ہیلپ اور پرسنل ڈیولپمنٹ گرو ہیں۔ ان کے علاوہ رابن شرما بھی موٹیویشنل اور میرے پسندیدہ اسپیکر میں سے ایک ہیں
    منقول کیوں لکھا ہے آخر میں؟میں سمجھا آپ کی تحریر ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. محمد عرفان

    محمد عرفان -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 16, 2010
    پیغامات:
    759
    اس مضمون میں ایک جگہ شکرانے کے نفل کی بات ہے جو کہ صحیح نہیں ہے..صلاۃ الشکر کے نام سے کوئی نماز نہیں ہے..البتہ سجود الشکر یا سجدۃ الشکر کا ذکر احادیث میں ملتا ہے..
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • متفق متفق x 1
  5. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,049
    وہی جو پچھلے سال تھے۔الرجی، بخار، رائناٹس وغیرہ وغیرہ
     
    • ظریفانہ ظریفانہ x 2
  6. ام مطیع الرحمن

    ام مطیع الرحمن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2013
    پیغامات:
    1,550
    اللہ تعالی آپ سیمت سب بیماروں کو اپنی رحمت سے شفایاب کرے۔ آمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں