گوگل سمر کوڈ -Google Summer Code 2016

انا نے 'پروگرامنگ' میں ‏اکتوبر، 27, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. انا

    انا ناظمہ خاص انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ

    گوگل سمر کوڈ ہر سال کی طرح اگلے سال بھی منعقد کیا جائے گا ۔ جس میں دنیا بھر سے طلبہ و طالبات بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے ۔ یہ بے حدمفید پلیٹ فارم ہے جو طلبہ طالبات کو عملی طور پر سافٹ وئیر کی دنیا میں قدم رکھنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔سب سے پہلے مختلف قسم کی آرگنائزشن کو گوگل سیلیکٹ کرتا ہے ۔ اس کے بعد طلبہ کو موقع دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے پروپوزل جمع کروائیں ۔اور پھر جو پراجیکٹس منتخب ہو جاتے ہیں ان پر مےئ سے اگست چار مہینے کام کرنے کا موقع دیا جاتا ہے۔ ویسے تو اس کی ایپلیکشن 14 مارچ 2016 سے شروع ہوں گی لیکن مقابلہ اتنا سخت ہوتا ہے کہ آپ کو کم از کم چند مہینے پہلے سے ہی تیاری شروع کر دینی چاہیئے۔

    شرائط
    1) آپ کی عمر 18 سال سے زیادہ ہو۔
    2)آپ منظور شدہ تعلیمی ادارے میں پڑھ رہے ہوں ۔ اس کے لیے ضروری نہیں کہ آپ کی فیلڈ کمپیوٹر کے ہی متعلق ہو ۔ آپ ریاضی میں ماسٹرز کے طالب علم ہوتے ہوئے بھی اس مقابلے میں حصہ لے سکتے ہیں ۔
    3) آپ جس ملک میں رہ رہے ہیں ، وہاں آپ کو کام کرنے کی اجازت ہو ۔

    تجاویز

    1) سب سے پہلے پچھلے سال کے مقابلے میں حصہ لینے والی آرگنائزشن کی فہرست کو دیکھیں ۔ ان کے جو پراجیکٹس منتخب ہوئے تھے اور انہوں نے کن کن ٹولز کے ساتھ کام کیا تھا اس کا مطالعہ کریں ۔ جو ٹولز یا پراگرامنگ لینگویجز آپ کو آتی ہیں اور جو آپ کی دلچسپی کے پراجیکٹس ہیں ، ان میں سے دو تین آرگنائزیشن منتخب کر لیں ۔

    2) اب ان آرگنائزشن کی ویب سائٹ پر جا کر مزید آئڈیاز اور اوپن سورس پراجیکٹس اور ان کے سورس کوڈ کا جائزہ لیں ۔

    3) ان کی IRC چیٹ روم اور میلنگ لسٹ کو جوائن کریں ۔ اپنا تعارف کروائیں ۔

    4) تقریبا ہر آرگنائزیشن جان بوجھ کر اپنے کوڈ میں کچھ errors/bugs رکھتی ہے تا کہ نئے آنے والے ڈیویلپرز انہیں حل کریں۔آپ ان bugs کو حل کرنے کی کوشش کریں جو نا سمجھ آئے وہ چیٹ روم کے ذریعے وہاں پر موجود ڈیویلپر سے پوچھیں اور مدد لیں۔

    دو تین مہینے پہلے ان آرگنائزشن سے کنٹیکٹ کرنے کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ ایپلیکشن کے وقت آپ ان کے لیے مکمل اجنبی نہیں ہوتے۔ اور آپ کے سیلکشن کے چانسز کافی بڑھ جاتے ہیں ۔

    مزید تجاویز سے پہلے آپ لوگ یہ بتائیں کہ کون کون اس مقابلہ میں شریک ہونا چاہتا ہے : ) ۔

    فوائد

    1) سب سے پہلا فائدہ تو یہ کہ آپ اس انٹرن شپ سے بہت کچھ سیکھتے ہیں ۔ اور آئندہ کام کے مواقعے بے پناہ بڑھ جاتے ہیں۔
    2) آپ گھر بیٹھے کام کرتے ہیں۔
    3) چونکہ آپ اوپن سورس پراجیکٹس پر کام کرتے ہیں تو اپ کے کام سے مزید کئی لوگ فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔
    4) انٹرن شپ کا مخصوص stipend ملتا ہے جو کہ قریبا 5000 USD کے قریب ہے۔ جس کی وجہ سے آپ کو روزگار کی فکر کی بجائے بھرپور انداز میں پراجیکٹ پر کام کرنے کا موقع ملتا ہے۔


    https://developers.google.com/open-source/gsoc/
     
    Last edited: ‏اکتوبر، 29, 2015
    • اعلی اعلی x 3
    • مفید مفید x 2
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,919
    وعلیکم السلام
    انا یہ امیجن کپ سے مختلف پراجیکٹ ہے ؟ مجھے لگ رہا ہے بالکل ویسا ہی ہے۔
    آپ ساتھ دیں تو سوچا جاسکتا ہے اکیلے کا وقت نہیں : )
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. انا

    انا ناظمہ خاص انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    جی مختلف پراجیکٹ ہے ۔ امیجن کپ کی تفصیل مجھے صحیح سے یاد نہیں لیکن اس میں آپ کو غالبا مختلف قسم کے چھوٹے چھوٹے پروگرام حل کرنے ہوتے ہیں اگلے مرحلے میں جانے کے لیے۔ سمر کوڈ میں آپ کو ایک پروجیکٹ پر کام کرنا ہے وہ بھی کسی کمپنی کے ساتھ اور اس کے لیے پروپوزل آپ مارچ تک جمع کروا دیتے ہیں ۔ اگر پروپوزل قبول ہو جاتا ہے تو پھر گرمیوں میں اس پر کام کرتے ہیں ۔
    نہیں اصل میں ٹیم کی اجازت نہیں ہے ۔ آپ کو اکیلے ہی کام کرنا ہے ۔
     
  4. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,919
    امیجن کپ مائیکروسافٹ کا پروجیکٹ ہے ۔ دونوں ایک دوسرے سے ملتے جلتے مقابلے ہی ہیں ۔ امیجن کپ میں لیکن یہ اچھی بات ہے کہ ٹیم میں کام کر سکتے ہیں ۔
     
    Last edited by a moderator: ‏اکتوبر، 29, 2015
    • معلوماتی معلوماتی x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں