آج کل ہر خاص وعام کے ہاتھ میں موبائل فون نظر آتا ہے.کچھ لوگ سیٹ بدلنے کے عادی ہوتے ہیِں.ان کے پاس عموما اعلی قسم کے پرانے موبائل فون ہوتے ہیں..ہر موبائل سیٹ کے افعال و کردار کے پیچھے کئ کہانیاں بھی ہوتی ہیں.. میرے ایک جاننے والے کا سیٹ غلاظت میں گرگیا تو ..کچھ پس و پیش کے بعد ہاتھ پہ پلاسٹک کی تھیلی چڑھا کے نکال لائے..کہ رہے تھے بائیں ہاتھ سے نکالا ہے.خشک کیا لیکن دوبارہ نہیں دھویا ..شاید اسی لئے سیٹ دوبارہ چالو ہوگیا تھا.ویسے بھی وہ کان سے سنتے ، منہ سے دور رکھ کر بات کیا کرتے، تاکہ ناک کو بھی پتہ نہ چلے کہ موبائل کہاں سے واپس آیا ہے.. ایک مرتبہ جج کے کٹہڑے میں موبائل بجا تو خاتون جج غصہ ہوئیں اور موبائل ضبط کرنے کا حکم دیا.بزرگ دیہاتی نے کہا بیٹے نے دیا تھا کہ اس میں پیسے ڈلوانے ہیں.مجھے یہ بھی نہیں پتا پیسے پڑتے کہاں سے ہیِں اس میں.؟ جج ہنس پڑی اور بابا جی کو موبائل واپس مل گیا.. یہاں پر اس قسم کے سبق آموز واقعات لکھیں کہ موبائل استعمال کرنے والوں کو فائدہ ہو یا نہ ہو نقصان سے بچ جائیں. Sent from my LG-E970 using Tapatalk
بھائی میں نے آئی فون 4 لیا تھا آج سے تقریبا 5 سال پہلے ابھی دو ہفتے پہلے ہی ہاتھ سے گر گیا تو اس کی سکرین ٹوٹ گئی لیکن کام کررہا ہے۔
میرے موبائل پہ کیا گزری دوسال بعد وائ فائ کی سہولت ملی.منسلک کیا اور مزہ آگیا.موبائل کی کارکردگی اور سپیڈ دیکھ کر حیران رہ گیا...کیونکہ سم اور وہ بھی ۲ جی پہ ہو تو چینوٹی کی طرح رینگتی رہتی یے..برسوں بعد نیٹ کا لطف محسوس ہوا.ایک دم سے چودہ اپ ڈیٹ مانگ لیں... ہم نے موقع غنیمت سمجھا اور اوکے کردیا.سب اپڈیٹس شروع ہوگیں.لائینیں چلنا شروع ہوئیں اور ہاتھ نے گرمی محسوس کی.اللہ کے فضل سے جس بلند مقام پہ ہم ہیں یہاں موبائل گرم نہیں ہوا کرتے.. اب موبائل چل رہا تھا اور ہاتھ جل. چودہ اپ ڈیٹس نے موبائل کے چودہ طبق روشن کردئے...جلدی سے بند کیا مگر اب جان چھوٹتی ہی نہ تھی.ایسے لگا کہ بیٹری ہیرو سے زیرو ہو گئ..لمحوں میں ختم ہو رہی تھی.اب سم کی ٹوجی سروس ہی بھلی لگ رہی تھی جو کچھوے کی طرح سہی مگر منزل پہ پہنچ جایا کرتی تھی. اگلے روز بھی موبائل کی صحت بہتر نہ ہوئ بلکہ اور خراب ہوگئ.کی بورڈ نے ہی کام چھوڑ دیا. اب موبائل کو ری سیٹ کرنے کا مشورہ ملا.ری سیٹ ہوگیا تو موبائل کی صحت بحال ہوئ.بیٹری کی جان میں بھی جان پڑ گئ.. تیسرے روز ایک ایک کرکے اپڈیٹس شروع کیں.الحمدللہ اب ہم دونوں پھر سے ہنسی خوشی زونگ کی ۲ جی سروس کے ساتھ آپ کی خدمت میں یہ کہانی پیش کر رہے ہیں.. سبق: سبق یہ ملا کہ سب کی سب اپڈیٹس ایک ہی بار ہرگز نہ چلائیں.موبائل کو کمپیوٹر سمجھنے کی غلطی نہ کریں. Sent from my LG-E970 using Tapatalk
ہماری باجی کا فون چھوٹے بھائی کو میلا محسوس ہوا تو موصوف نے منہ اندھیرے ہی سرہانے سے نکال کر پانی سے دھو دیا تھا۔ جب تک لوگ جاگے یہ کارروائی مکمل ہوچکی تھی!!! نتیجہ یہ نکلا کہ فون اپنی روشنی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ باقی فون کی صحت پر فرق نہیں پڑا لہذا اندھے سیٹ سے ہی عرصہ تک کام نکالا گیا جب تک بدلا نہیں یہ ان دنوں کی بات ہے جب سمارٹ فونز نہیں تھے۔
ہمارے پاس ووڈا Voda فون کا موبائل تھا۔ اس کی سکرین خراب ہوگئی تو شہر سے معلوم کیا لیکن نہ ملی۔ پتہ چلا کہ لاہور سے ملے گی۔ بھائی نے اس کی ایل سی ڈی نکال کر وہاں سفید کاغذ لگادیا تاکہ باہر سے اندر کچھ نظر نہ آئے اور ایل سی کو روشنی فراہم کرنے والی ایل ای ڈیز کو کاغذ کے اوپر اور شیشے کے نیچے رکھ دیا یوں موبائل روشنی کے کام بھی آتا اور کال کرنے سننے کے کام بھی آتا رہا۔ دو تین بار بھائی لاہور گئے لیکن موبائل گھر ہی بھول گئے۔ نتیجہ یہ کہ ابھی تک بیچارہ اندھا ہی ہے۔ اندھا بھی ایسا کہ روشنی تو ہے مگر دکھائی نہیں دیتا۔ اب تو لاہور سے بھی ایل سی ڈی نہیں ملتی اب بھی کبھی کبھی نکال کر چلا لیا جاتا ہے۔
سردیوں کے دن تھے۔ رات سونے سے پہلے چاۓ پینے کے دوران موبائل بھی دیکھ رہے تھے۔ اور لائٹ آف کرکے موبائل کو ٹیبل پر رکھا اور سو گۓ۔ آگے کی کیا سنائیں۔ اب موبائل کوئ پاپا یا بسکٹ تو تھا نہیں جسے چاۓ میں ڈبویا جاتا۔ اب سردی کی رات اور موبائل نے چاۓ کے کپ میں رات بسر کی ۔ آگے آپ خود ہی سوچ لیں کیا ہوا ہوگا۔
نہیں شکر ہے میرے موبائل کے ساتھ کبھی ایسا کچھ نہیں ہوا ۔ لیکن کہتے ہیں کہ اگر موبائل کے اندر سے پانی خشک کرنا ہو تو چاولوں میں رکھ دیں ۔
اب اک نئ کہانی بننے جا رہی ہے. پرسوں سے موبائل کا بیک بٹن کام نہیں کر رہا..موبائل بیچارہ بھی کیا کرے.کمپیوٹر جتنا کام اس کے ناتواں کندھوں پر جو ہے. ہارڈ وئر کا مسلئہ ہے یا سافٹ وئر کا یہ فیصلہ ابھی باقی ہے.مجھے ایک بار پھر رابطے کٹ جانے کا خطرہ ہے.فی االحال گھریلو ٹوٹکوں سے کام چل رہا ہے.آپریش کی تجویز دی جا رہی ہے..کیونکہ سرجری کی ضرورت ہے.شاید ٹچ سکرین ہی بدلنا پڑے. دور افتادہ پہاڑی علاقے سے پنڈی یا لاہور لے جانا بھی مشکل ہے.مریض کو دعاؤں میں یاد رکھئے. Sent from my LG-E970 using Tapatalk