آن لائن خریداری ایک تجربہ

اعجاز علی شاہ نے 'آئی ٹی کی دنیا' میں ‏دسمبر 1, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,324
    بندہ ناچیز کئی عرصے سے اس کوشش میں تھا کہ کسی طرح آن لائن چیزیں خریدنے کا آسان طریقہ ڈھونڈ سکے۔
    سعودی عرب میں Souq.com بہت ہی زبردست سائٹ ہے اور کم قیمت پر چیز گھر پہنچادیتے ہیں۔ بندہ ناچیز کو بہت ہی اچھا تجربہ حاصل ہوا۔
    لیکن چونکہ کچھ چیزیں سعودی عرب میں نہیں ملتی اس لیے بندہ ناچیز کی خواہش تھی کہ ایک کوشش کی جائے تاکہ خوشخبری یا بری خبر کا انتظار کیا جائے۔ اس کیلئے سوچا کہ Amazon کو استعمال کیا جائے۔
    ایک دوست جو کہ Fedex میں کام کرتے ہیں انہوں نے بتایا کہ آپ 100 ریال کا ایڈریس لائف ٹائم خرید سکتے ہیں امریکا میں۔ یعنی کسی بھی سائٹ سے چیز اس ایڈریس پر آئے گی پھر وہ آپ کو فیڈیکس کے ذریعے سعودی عرب ارسال کی جائے گی اور آپ کو اضافی چارجز دینے ہوں گے۔
    میں نے ایڈریس بنوایا اور Amazon سے 37 ڈالر کی ایک چیز خریدی (جس پر بعد میں ریویو لکھوں گا ان شاء اللہ)۔
    اس چیز کا وزن 30 گرام تھا اور ڈبہ بہت ہی چھوٹا تھا۔ ایک ہفتہ کے اندر جب وہ چیز سعودی عرب پہنچی تو پھر مجھے اضافی 165 ریال یعنی 44 ڈالرز تقریبا دینے پڑے۔ یوں 37 ڈالر کی چیز مجھے 81 ڈالر کی پڑی۔ ڈبہ کی پیکنگ اسطرح کی گئی تھی کہ گویا بہت ہی بڑی چیز ہے لیکن اندر سے چھوٹا ڈبہ نکلا۔
    جس دوست نے مجھے یہ گر سکھایا وہ بھی کہہ رہے تھے کہ انہوں نے بہت ہی کم ڈالر کی موبائل سکرین پروٹیکٹر منگوائی جس پر انہوں نے 130 ریال اضافی ادا کیے جبکہ سکرین پروٹیکٹر کی قیمت 5 ڈالر تک اکثر ہوتی ہے۔
    سبق مجھے یہ ملا کہ ہمیشہ وہ چیز منگوانی چاہیے جو لوکل دستیاب نہ ہو۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5
    • معلوماتی معلوماتی x 2
  2. Ishauq

    Ishauq محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,602
    منفرد یا مقامی بازار میں نا ملنے والی اشیاء کی آن لائن خریداری کے لیے aliexpress بھی بہتر ہے۔ ایک موبائل کی ایل سی ڈی جو پاکستان میں بارہ ہزار کی مل رہی تھی، وہ وہاں سے بارہ سو میں گھر پہنچ گئی۔ اور کاریگر کو پانچ سو دے کر تبدیل بھی کروا لی۔ اس سائٹ کی زیادہ تر اشیاء فری شپنگ کے ساتھ ہیں۔ اگر چیز غلط آ جائے تو رقم واپس بھی مل جاتی ہے۔ مزے کی بات ہے کہ 70-80 روپے کی چیزیں بھی چائنا سے پاکستان پہنچ جاتی ہیں۔ اب پتا نہی ان سے یہ کماتے کیا ھیں؟
     
    • معلوماتی معلوماتی x 3
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,324
    اچھا لیکن وہاں پر تو کچھ چیزوں کو زیادہ مقدار میں خریدنا پڑتا ہے۔ ویسے سعودی عرب پہنچتے پہنچتے یہ علی بابا ایکسپریس نہ ہوجائے :(
    علی بابا یہاں پر چور کو کہتےہیں۔
     
  4. Ishauq

    Ishauq محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,602
    علی ایکسپریس ، علی بابا کی ہی برانچ ہے۔ علی بابا ہول سیل ڈیل کرتی ہے اور علی ایکسپریس پرچون۔
    مزے کی بات یہ ہے کہ علی بابا کے چائینز مالک نے علی بابا چالیس چور پہ ہی اس کا نام رکا ھے۔ :)
    اور چند سالوں میں یہ چائنا کا امیر ترین شخص بن گیا ہے۔
     
    • دلچسپ دلچسپ x 1
  5. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,274
    آج کل daraz کی بارہ بارہ سیل کا کافی شور ہے، پچھلے مہینے 11، 11 کی آفر تھی، کسی کے تجربات ہوں تو اپنا ری ویو ضرور دیں۔
     
  6. Ishauq

    Ishauq محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,602
    اور اب پاکستان کی مشہور آن لائن سائٹ "دراز" بھی علی بابا گروپ نے خرید لی ہے۔
     
    • متفق متفق x 1
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  7. Ishauq

    Ishauq محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,602
    دراز سے پانچ چھ مرتبہ خریداری کا اتفاق ہوا ہے۔ جن چیزوں کی قیمت کم ہوتی ہے مثلا ایک ہزار سے کم، ان کی کوالٹی عموما اتنی اچھی نہی ہوتی۔
    مہنگی اور برانڈڈ چیزیں تقریبا ٹھیک ہیں۔ میں نے انورٹر اے سی لیا تھا دو سال پہلے ، ٹھیک چل رہا ہے۔
    آن لائن خریداری کرتے وقت ایک بات ذہن میں رہنی چاہیے کہ آپ کو برا سرپرائز کبھی بھی مل سکتا ہے۔ یہاں پر کنزیومر رائٹس آسانی سے نہی ملتے۔
    دراز جب سے علی بابا نے خریدی ہے اب کمپلینٹ سسٹم قدرے اچھا ہو گیا ہے۔ خراب چیز واپس کر سکتے ہیں اور آپ کو پورا ریفنڈ بھی مل سکتا ہے۔ مگر مسلسل فالو اپ چاہیے ہوتا ہے۔
     
    • متفق متفق x 1
    • مفید مفید x 1
  8. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,274
    پورا ری فنڈ کیسے ہوتا ہے؟ جب آئٹم واپس کریں تو اس کی فیس بھی پے کرنی پڑتی ہے۔
     
  9. Ishauq

    Ishauq محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,602
    اگر تو کم قیمت کی چیز ہوتو سیلر اس کو اکثر واپس نہی منگواتا اور رقم بذریعہ بنک اکاونٹ واپس مل جاتی ہے جو خریدار اس وقت مہیا کرتا ہے جب وہ شکایت کرتا ہے اور خریدار اور سیلر کی کوئی آپس میں تفہیم نہی ہو پاتی
    ۔ اگر چیز مہنگی ہے تو بغیر کسی چارجز کے ٹی سی ایس یا جو بھی ڈیلیورنگ سروس ہوگی، اس سے واپس کی جا سکتی ہے۔ ہر پارسل کے ساتھ ایک فارم ساتھ آتا ہے جو واپسی کے کام آتا ہے ۔ یا پھر آن لائن ریٹرن لیبل مہیا کرتے ہیں جو چسپاں کر کے چیز واپس کی جاتی ہے۔
    واپسی کی جینوئن ریزن ہونی چاہیے مثلا چیز آپ کے آرڈر کے مطابق نہی ہے، ٹوٹی ہوئی ہے، نا مکمل ہے۔ اگر کوئی چیز خراب ہو یا ٹوٹی ہوئی ہو وہ واپس لے کر دوسری بھی بھیج سکتے ہیں۔
    تقریبا سات سے دس دن کا پراسس ہوتا ہے۔ اور تین سے چار مرتبہ فالو اپ کالز۔
     
    • متفق متفق x 1
    • مفید مفید x 1
  10. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,274
    بہت شکریہ ان قیمتی ٹپس کے لیے۔
     

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں