گدگدی کی عجیب کیفیات

عطاءالرحمن منگلوری نے 'طنز و مزاح' میں ‏دسمبر 10, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

Tags:
  1. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,413
    فرصت کے لمحات تھے. گپ شپ جاری تھی کہ بات گدگدی کی ہونے لگی.سب کو گدگدی کے متاثرین کے واقعات یاد آنے لگے.سنتے سناتے خیال آیا کہ اس عجیب کیفیت پہ تحقیق ہونی چاہیے.کیا ایسے بیماروں کا کوئ علاج ہے پرہیز کے سوا.
    میرے ایک ہم جماعت تھے.اب عملی زندگی میں پتہ نہیں کیسے ہوں..انہیں بہت دور سے گدگدی محسوس ہوتی اور اچھلنے لگتے.ذرا سا اشارہ کیا اور وہ ہاتھ جوڑتے کہ بس بس مجھے ..سخت گدگدی ہوتی ہے.ہاتھ لگانے یا چھونے کی ضرورت نہیں تھی.
    ایک صاحب بولے کہ دوران سروس بکسے کی چابی گم ہوگئ. میں آری لے کر تالا کاٹنے لگا..مجھے کسی طرف سے ہوں ہوں کی آواز آئ.رک گیا آواز بند ہوگئ.پھر آری چلائ تو آواز شروع. پریشان ہوا..تلاش کیا تو ایک صاحب الٹے منہ کونے میں پڑے کراہ رہے تھے..ان سے میں حال پوچھنے لگا مگر وہ غصہ سے بے حال ہو رہے تھے..کہنے لگے اگر آری چلانا تو بند نہ کرتا تو میں اب تک مر گیا ہوتا..معلوم ہوا کہ انہیں آری کی آواز سے پیٹ میں گدگدی شروع ہوجاتی ہے.ایسے لگتا ہے جیسے آنتیں باہر آ رہی ہیں.
    ایک اور صاحب نے بتایا کہ ان کے ایک جاننے والے ہیں جنہیں انگلیوں پر نچایا جا سکتا اور گھمایا جا سکتا ہے.دور سے گدگدی کا اشارہ کرتے جاؤ اور جدہر مرضی نچاتے جاؤ.
    ایک اور شخص کا ذکر خیر ہوا کہ اس کے سامنے کوئ داڑھی یا مونچھوں میں خارش کرے تو اسے بے حد گدگدی ہو جاتی تھی.کئ بار اس کے ہاتھ سے چائے گرا دی جاتی شرارتا.بقول راوی وہ بتاتا تھا کہ میں اپنی بچی کو پیار نہیں دے سکتا.اسے اٹھا نہیں سکتا کیونکہ اس کا ہاتھ مونچھ یا ٹھوڑی پہ لگتا ہے اور گدگدی ..
    ایک اور صاحب نے چشم دید واقعہ سنایا کہ وہ پاس کھڑے تھے کہ ایک شخص اچانک چیخ دیا.جب اسے متوجہ کرنے کے لئے ہاتھ سے ہلا کر پوچھا کیا ہو ا؟ تو ہاتھ لگتے ہے بھاگا اور چیخا.مجھے ہاتھ مت لگاؤ..مجھ سے کسی کاہاتھ چھو جائے تو چیخ نکلتی ہے.میں اس بیماری سے تنگ ہوں.جہاں کہیں جاتا ہوں یہ ڈرامہ ہو جاتا ہے..
    کیا خیال ہے احباب!! اس عجیب گدگدی پہ مزید روشنی ڈالیں گے.[emoji1] [emoji1]

    Sent from my LG-E970 using Tapatalk
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 8
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
  2. رفی

    رفی منتظمِ اعلٰی

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,087
    ٹچ سسٹم اور بلیو ٹوتھ گدگدیاں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5
  3. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,413
    گلگت کے ایک دوست نے بتایا کہ وہاں ایک شخص آج بھی بیساکھی کے سہارے چلتا نظر آتا ہے..اسے سیٹی کی آواز سے گدگدی ہوا کرتی تھی.
    ایک دن وہ درخت پہ چڑھ کے توت کھا رہا تھا..شومئ قسمت اسی وقت کسی چرواہے کو سیٹی بجانے کی سوجھی..یہ اوپر سے روکتا رہا لیکن وہ نہ سمجھا اور مسلسل بجاتا رہا.چند لمحوں کی بات تھی یہ بےخود ہو کر گرا بیہوش رہا ٹانگ بھی ٹوٹ گئ.

    Sent from my LG-E970 using Tapatalk
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5
  4. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,062
    صاحبزادے کا سکول میں ایک دوست تھا ۔ بس انگلی کھڑی کرنے کی دیر اور اس کی ہنسی شروع ۔ جب کبھی وہ ہمارے ساتھ اسکول سے واپس آتا تھا تو اسے خاص طور پر اگلی سیٹ پر بٹھاتے تھے ۔ یہاں ہم نے اسے انگلی دکھائ وہاں اس کی ہنسی شروع
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5
  5. Ishauq

    Ishauq محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,570
    مجھے تو یہ سب پڑھ کر ہی گدگدی ہو رہی ہے.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  6. حبیب صادق

    حبیب صادق -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 15, 2013
    پیغامات:
    29
    واہ کیا گد گداتی تحریر ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں