کعبے پہ پڑی جب پہلی نظر

ابن قاسم نے 'شاعری و مصوری' میں ‏دسمبر 17, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابن قاسم

    ابن قاسم محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2011
    پیغامات:
    1,719
    کعبے پہ پڑی جب پہلی نظر، کیا چیز ہے دنیا بھول گیا
    یوں ہوش و خرد مفلوج ہوئے، دل ذوقِ تماشہ بھول گیا

    پھر روح کو اذنِ رقص ملا، خوابیدہ جُنوں بیدار ہوا
    تلؤوں کا تقاضا یاد رھا نظروں کا تقاضا بھول گیا

    احساس کے پردے لہرائے، ایمان کی حرارت تیز ہوئی
    سجدوں کی تڑپ اللہ اللہ، سر اپنا سودا بھول گیا

    پہنچا جو حرم کی چوکھٹ تک، اک ابر کرم نے گھیر لیا
    باقی نہ رہا پھر ہوش مجھے، کیا مانگا اور کیا کیا بھول گیا

    جس وقت دعا کو ہاتھ اٹھے، یاد آ نا سکا جو سوچا تھا
    اظہارِ عقیدت کی دُھن میں اظہارِ تمنا بھول گیا

    ہر وقت برستی ہے رحمت کعبے میں جمیل اللہ اللہ
    خاکی ہوں میں کتنا بھول گیا عاصی ہوں میں کتنا بھول گیا

    شاعر : ؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  2. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,313
    جزاک اللہ خیرا بھائ ۔ شئر نگ کا شکریہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں