نیکی کے کام پر راغب کرنے والی باتیں ۔ یونیکوڈ کتابچہ

اعجاز علی شاہ نے 'اردو یونیکوڈ کتب' میں ‏دسمبر 22, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,324

    منسلک فائلیں:

    Last edited: ‏دسمبر 23, 2015
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • مفید مفید x 2
    • اعلی اعلی x 1
  2. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,324
    الحمد لله، والصلاة والسلام على رسول الله نبينا محمد وعلى آله وصحبه أجمعين وبعد:

    بیشک بھلائی کے بہت سے دروازے ہیں، اور نیکی وبھلائی کے کام نہایت معظم ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے رب عزوجل سے روایت کرتے ہوئے فرماتے ہیں:
    إِنَّ اللَّهَ كَتَبَ الْحَسَنَاتِ وَالسَّيِّئَاتِ ، ثُمَّ بَيَّنَ ذَلِكَ : فَمَنْ هَمَّ بِحَسَنَةٍ فَلَمْ يَعْمَلْهَا كَتَبَهَا اللَّهُ لَهُ عِنْدَهُ حَسَنَةً كَامِلَةً (مسلم: كتاب الإيمان 59 (131))
    ’’اللہ تعالی نے حسنات(نیکیاں) اور سیئات(برائیاں) لکھ دی ہیں، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے واضح کیا، جس شخص نے کسی نیک کام کا ارادہ کیا، اور اسے نہیں کیا،(پھر بھی) اللہ تعالی اسے اپنے پاس سے ایک کامل نیکی لکھ لیتا ہے۔‘‘

    جس شخص نے کسی کو عمل خیر بتایا اور اس کی طرف اس کی رہنمائی بھی کی، ایسے شخص کے لیے بڑے اجروثواب ہیں، جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
    مَنْ دَعَا إِلَى هُدًى, كَانَ لَهُ مِنْ الْأَجْرِ مِثْلُ أُجُورِ مَنْ تَبِعَهُ, لَا يَنْقُصُ ذَلِكَ مِنْ أُجُورِهِمْ شَيْئًا, وَمَنْ دَعَا إِلَى ضَلَالَةٍ, كَانَ عَلَيْهِ مِنْ الْإِثْمِ مِثْلُ آثَامِ مَنْ تَبِعَهُ, لَا يَنْقُصُ ذَلِكَ مِنْ آثَامِهم شَيْئًا (مسلم: كتاب العلم6(2674))
    ’’جس نے کسی ہدایت (اعمال صالحہ) کی دعوت دی، تو اسے بھی اتنا ہی ثواب ملے گا جتنا اس شخص کو ملے گا جس نے اس کی اتباع کی، اور اس سے ان کے ثواب میں کوئی کمی نہ ہوگی، اور جس نے کسی گمراہی کی دعوت دی، تو اسے بھی اتنا ہی گناہ ہوگا جتنا اس کے اتباع کرنے والے کو ہوگا، اور اس سے ان کے گناہوں میں کوئی کمی نہ ہوگی۔‘‘
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  3. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,324
    من أبواب الأجر:
    اجروثواب کے چند دروازے
    1۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
    من توضأ نحو وضوئي هذا ثم صلى ركعتين لا يحدث فيهما نفسه غفر الله له ما تقدم من ذنبه ۔
    جوشخص میرے اس وضو کی طرف وضو کرے، پھر دو رکعتیں(تحیتہ الوضو کی) پڑھے، اور اس میں اپنے دل سے باتیں نہ کرے، تو اس کے تمام گزشتہ گناہ بخش دئیے جائیں گے۔
    (بخاري: وضوء 24 (159)مختصراً | مسلم: الطهارة 3(226)مختصراً)

    2۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
    مَنْ ثابر على اثنتي عشرة ركعة في اليوم والليلة دخل الجنة : أربعا قبل الظهر ، وركعتين بعدها ، وركعتين بعد المغرب ، وركعتين بعد العشاء ، وركعتين قبل الفجر ۔
    جس شخص نے دن ورات میں بارہ رکعتوں پر مداومت کی، وہ جنت میں داخل ہوگا، چار رکعتیں ظہرسے پہلے، دورکعتیں اس کے بعد، دورکعتیں مغرب کے بعد، دورکعتیں عشاء کے بعد، اور دو رکعتیں نماز فجر سے پہلے۔
    (صحيح الترغيب(6183))
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
    • مفید مفید x 1
  4. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,324
    3۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
    من مشى إلى صلاة مكتوبة في الجماعة ، فهي كحجة، ومن مشى إلى صلاة تطوع، فهي كعمرة نافلة
    جو شخص فرض نماز باجماعت پڑھنے کے لیے چلے ، تو اسے ایک حج کے برابر ثواب ملے گا، اور جوشخص نفل نماز (چاشت کی نماز) کے لیے چلے، تو اس کو ایک نفل عمرہ کا ثواب ملے گا۔
    (صحيح الجامع(6556) حسن))
    4۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
    من صلى الصبح، فهو في ذمة الله، فلا يطلبنكم الله من ذمته بشئىء، فإن من يطلبه من ذمته بشئىء، يدركه، ثم يكبه، على وجهه في نارجهنم
    جو شخص صبح کی نماز پڑھے، وہ اللہ کی امان وپناہ میں ہوتا ہے، پس اللہ تم لوگوں سے اپنی امان کے بارے میں کسی چیز کا مطالبہ نہیں کرتا ہے، (ہاں) جسے وہ اپنی امان کے بارے میں طلب کرلے، اسے پکڑ لے گا، پھر اسے اوندھے منہ جہنم کی آگ میں ڈال دے گا۔
    (صحيح الجامع(6339) صحيح))
     
    Last edited: ‏دسمبر 24, 2015
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
    • مفید مفید x 1
  5. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,324
    5۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
    من توضأ للصلاة فأسبغ الوضوء ثم مشى إلى الصلاة المكتوبة فصلاها مع الناس غفر الله له ذنوبه
    جس شخص نے نماز کے لیے وضو کیا، اور کامل وضو کیا، پھر فرض نماز کے لیے چلا، پھر لوگوں کے ساتھ باجماعت نماز پڑھی، تو اللہ تعالی اس کے تمام گناہوں کو معاف کردیتا ہے۔
    (صحيح الجامع(6173) صحيح))
    6۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
    من صلى لله أربعين يومًا في جماعة يدرك التكبيرة الأولى كُتبت له براءتان : براءة من النار ، وبراءة من النفاق
    جس شخص نے اللہ کے لیے چالیس دن تکبیر اولی (پہلی تکبیر) کے ساتھ باجماعت نماز پڑھی، تو اس کے لیے دو چیزوں سے نجات وچھٹکارا لکھ دیا جاتا ہے، ایک جہنم سے نجات، اور دوسری نفاق سے۔
    (صحيح الجامع(5636)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  6. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,324
    7۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
    من تبع جنازة مسلم إيمانًا واحتسابًا، وكان معها حتى يصلى عليها ويفرغ من دفنها، فإنه يرجع من الأجر بقيراطين، كل قيراط مثل جبل أحد ، ومن صلى عليها، ثم رجع قبل أن تدفن، فإنه يرجع بقيراط فن الأجر
    جو شخص کسی مسلمان کے جنازہ کے ساتھ ایمان اور اجروثواب کی نیت سے جائے، اور وہاں جنازہ کی نماز پڑھنے، اور دفن سے فارغ ہونے تک رہے، تو وہ دو قیراط اجر وثواب لے کر واپس ہوتا ہے، اور ہر قیراط احد (پہاڑ) کے برابر ہے، اور جو شخص صرف نماز جنازہ پڑھے، اور دفن سے پہلے واپس ہوجائے، تو وہ صرف ایک قیراط اجروثواب لے کر واپس ہوگا۔
    (البخاري: كتاب الإيمان 35(47))

     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  7. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,324
    8۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
    من حج هذا البيت، فلم يرفث، ولم يفسقو رجع نما ولدته أمه
    جس نے اس گھر(خانہ کعبہ) کا حج کیا، نہ بیہودہ بکا اور نہ ہی کوئی گناہ کیا، تو وہ شخص اس طرح (پاک وصاف ہوکر) لوٹے گا، جس طرح وہ اس دن تھا جس دن اس کی ماں نے اسے جنا تھا۔
    (صحيح النسائي (2464 صحيح))
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  8. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,324
    9۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
    من طاف بالبيت (سبعا)، وصلى ركعتين، كان كعدل رقبة
    جس شخص نے اللہ کے گھر کا (سات مرتبہ) طواف کیا، اور دو رکعت نماز پڑھی، تو اسے ایک غلام آزاد کرنے کے برابر اجروثواب ملے گا۔
    (الصحيحة 2725 (صحيح))

    10۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
    من طلب الشهادة صادقا، اعطيها، ولولم تصبه
    جو شخص صدق دل سے شہادت طلب کرے، اسے شہداء کے اجروثواب عطا کئے جائیں گے، اگرچہ وہ شہید نہ ہو۔
    (صحيح الترغيب(1277)، وصحيح الجامع(6381) صحيح)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  9. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,324
    11۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
    من غسل ميتا فستره، ستره الله من الذنوب، ومن كفنه كساه الله من السندس
    جس شخص نے کسی میت(مردہ) کو غسل دیا، اور اس کی پردہ پوشی کی، تو اللہ تعالی گناہوں سے اس کی پردہ پوشی کرے گا، اور جس نے کسی مسلمان کو کفن پہنایا تو اللہ تعالی اسے ریشمی لباس پہنائے گا۔
    (الصحيحة: 2353، صحيح الجامع: 6403، (حسن))
    12۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
    من استغفر للمومنين و المومنات، كتب الله له بكل مومن ومومنة حسنة
    جس شخص نے مومن مردوں اور مومن عورتوں کے لیے دعا مغفرت کی، تو اللہ تعالی اس کے حق میں ہر مومن مردوعورت کے بدلے میں ایک ایک نیکی لکھے گا۔
    (الصحيحة: 6026، مجمع الزوائد 120/10، صحيح الجامع: 6026)


     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  10. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,324
    13۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
    من قرأ حرفا من كتاب الله، فله به حسنة، والحسنة بعشر أمثالها، لا أقول (الم) حرل، ولكن: ألف حرف، ولام حرف، وميم حرف
    جس شخص نے اللہ کی کتاب (قرآن مجید) کا ایک حرف پڑھاخ تو اس کے بدلے اس کے لیے ایک نیکی ہے، اور ایک نیکی دس نیکیوں کے برابر ہے، میں نہیں کہتا کہ (الم) ایک حرف ہے بلکہ "الف" ایک حرف ہے، "لام" ایک حرف ہے، اور "ميم" ایک حرف ہے۔
    (الصحيحة 3327، صحيح الجامع6469، (صحيح))
    14۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
    من قال: سبحان الله وبحمده في يوم مائة مرة، حطت خطاياه، وإن كانت مثل زبد البحر
    جو شخص " سبحان اللہ وبحمدہ" دن بھر میں سو مرتبہ پڑھے تو اس سے اس کے گناہ جھڑ جاتے ہیں گرچہ وہ سمندر کی جھاگ کے برابر کیوں نہ ہوں۔
    (الكلم الطيب: 7، صحيح الجامع: 6431 (صحيح))
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں