منظوم تفہیم : سورۂ کافرون

عزیز بلگامی نے 'قرآنی الفاظ ، اصطلاحات ، تراکیب و تراجم' میں ‏دسمبر 24, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عزیز بلگامی

    عزیز بلگامی معروف اردو شاعر

    شمولیت:
    ‏نومبر 29, 2015
    پیغامات:
    41
    sura e kaaferoon to urdu majlis.jpg
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
    • اعلی اعلی x 2
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,053
    بہت عمدہ، اللہ برکت دے اور قبول فرمائے، بہت ہی دلنشین کلام ہے۔
     
  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,053
    سورۃ الکافرون
    منظوم ترجمانی: عزیز بلگامی
    خدا کے نام سے رحمن اور رحیم ہے جو
    (عظیم و اعلی مرا رب، بڑا کریم ہے وہ)
    (خدا کے فضل سے الکافرون کی سورۃ)
    ہے (ہم پہ) الرحماں، الرحیم ( کی رحمت)
    (مرے رسول ذرا اہل کفر سے) کہہ دیں
    اے کافرو! (مری سنجیدگی سے بات سنیں)
    (کہو! ہے تم میں سے، توحید سے کوئی واقف)
    (سنو ہے شرک کے بارے میں کیا مرا موقف؟)
    عبادت اس کی نہیں کرتا جس کی کرتے ہو تم
    (بتوں کے تم ہو پجاری، کفر و شرک میں گم)
    نہ کرنے والے ہو تم اس کی بندگی جس کی
    عبادتوں میں گزرتی ہے زندگی میری
    نہ کرنے والا ہوں میں اس کی بندگی جس کی
    عبادتوں میں تمہاری حیات کٹتی رہی
    نہ عابدون تم اس کے جس کا عبد ہوں میں
    (کہ مرسلیں کی جماعت کا ایک فرد ہوں میں)
    تمہارا دین (صنم آشنا) تمہارے لیے
    (خدا کا شکر) مرا دینِ (حق) ہے میرے لیے​
     
    Last edited: ‏دسمبر 28, 2015
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  4. عزیز بلگامی

    عزیز بلگامی معروف اردو شاعر

    شمولیت:
    ‏نومبر 29, 2015
    پیغامات:
    41
    السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ‘
    میری منظوم تفہیم کو آپ یونی کوڈ میں تبدیل فرما رہے ہیں تو آپ سے گزارش کرتا ہوں کہ آپ بریکیٹنگ کو نہ ہٹائیں۔ کیوں کہ الٰہی کلام کی تفہیم کوانسانی تشریحات سے ممیزکرنے کے لیے بریکیٹنگ اشد ضروری ہیں۔اُمید کہ آپ تعاون فرما ئیں گے۔ عزیز بلگامی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • متفق متفق x 2
  5. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,053
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔
    بجا فرمایا، قوسین شامل کر دئیے ہیں ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. عزیز بلگامی

    عزیز بلگامی معروف اردو شاعر

    شمولیت:
    ‏نومبر 29, 2015
    پیغامات:
    41
    جزاک اللہ۔۔ بہت بہت شکریہ۔۔۔ سلامت رہیں مع اہل و عیال
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  7. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,053
    وایاک۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں