اہلیان فیس بک کا ماضی !

اعجاز علی شاہ نے 'طنزیہ و مزاحیہ نثری تحریریں' میں ‏فروری 6, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

Tags:
  1. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,324
    اہلیان فیس بک کا ماضی !
    جس طرح آج کل کا دور فیس بک پر مصروف ہے اور لائک اور شئیر کو اپنا معیار بنا رکھا ہے ایسے نہ ہو کل آنے والی نسل ہماری پروفائل کو دیکھ کر کہنے لگ جائیں:
    فلاں کی قبر کو اللہ تعالی نور سے بھرے بہت ہی صاحب لائک اور صاحب شئیر تھا۔ فرینڈ لسٹ میں آپ کے مریدوں کی تعداد دیکھ پر پتہ چلتا ہے کہ آپ کس قدر فیس بک پر مشہور تھے۔ آپ ہمیشہ لائک اور شئیر کرنے والی شخصیت کے مالک تھے۔ ایک ایسا زمانہ جب لوگ سیلفی ازم کا شکار تھے آپ نے کبھی حج یا عمرہ کرنے کے بعد ٹنڈ کراکر سیلفی نہیں لی۔
    مرحوم نے آخر دم تک لائک اور شئیر کیا یہاں تک کہ آپ کا فیس بک پروفائل بند ہوگیا۔ اس کے بعد آپ کا مشن آپ کے مریدوں نے جاری کیا اور آج تک لائک اور شئیر کررہے ہیں البتہ سیلفی کا جن ہمیشہ ان پر سوار ہوتا ہے
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سید اعجاز شاہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
    • ظریفانہ ظریفانہ x 3
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    بہت خوب!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    سوشل میڈیا پر بہت کم لوگ ہیں جو دکھاوے اور خوشامدیوں کے جمگھٹے جمع کرنے کی بیماری سے بچ سکے ہیں۔
    یہ بھی ایک حیلہ ہے خود تصویر (سیلفی) نہیں لیتے، کسی دوست کو کہتے ہیں ان کی تصویر اپ لوڈ کر کے انہیں ٹیگ کر دے۔ نتیجہ دوست لکھتا ہے شیخ فلاں ہمارے ساتھ بریانی تناول فرمانے کے بعد خلال فرما رہے ہیں۔ تبصرے: سبحان اللہ، ماشاءاللہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • ظریفانہ ظریفانہ x 2
  4. انا

    انا -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    صحیح تصویر کھینچی ہے ۔ مجھے اپنا ایک سفر یاد آگیا ۔جہاں پر باری باری سب سٹیٹس اپ لوڈ کر رہے تھے کہ اب اس جگہ پہنچ چکے ہیں باقی ساتھیوں کو ٹیگ کرتے ہوئے ۔
    خوبصورت سفر میں موبائل کا ساتھ ہی مجھے زہر لگتا ہے ۔ ساتھ میں سوشل میڈیا کی مصیبتیں بھی چپکی ہوئے رہیں تو سارا مزہ کرکرا ہو جاتا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  5. انا

    انا -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    اسی سے مجھے یاد آیا ہمارے اسکول میں جب بھی کوئی فئر ویل پارٹی یا کوئی اس قسم کی دعوت ہوتی تھی تو میں اور میری دوست سب سے زیادہ بور ہوتے تھے کہ باقی کی کلاس تصویریں کھینچنے میں مصروف ہوتی تھی ۔ یہ اسی وقت کا جنون ہے جو تھمنے کا نام نہین لے رہا ۔ کچھ چیزیں معاشرے میں اتنی رچ بس گئی ہیں کہ کبھی آپ ان سے منع کرو تو لوگ آپ ہی کو دیوانہ سمجھتے ہیں ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں