کسی مسلمان سے ملے بغیر اسلام لانے والے سکاٹش نومسلم کا روحانی سفر

عائشہ نے 'نو مسلم اور تائب شخصيات' میں ‏فروری 15, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    پیغامات:
    24,484
    یہ ایک سکاٹش نومسلم کا روحانی سفر ہے جس نے اسلام لانے سے پہلے زندگی میں کسی مسلمان سے باقاعدہ ملاقات نہیں کی تھی نہ مسلمانوں کے بارے میں کچھ خاص علم تھا۔
    بقول ان کے اس روحانی سفر کی ابتدا اذان سے ہوئی، جسے انہوں نے اتفاقا ترکی کے ایک ساحل پر سنا۔ اذان نے ان کے اندر ایک نیا احساس جگایا اور انہیں حق جاننے کی جستجو ہوئی۔ اس جستجو کی وجہ سے انہوں نے قرآن مجید کا ایک نسخہ خریدا اور اس کا مطالعہ کرتے رہے۔ اس دوران سب سے مشکل سوال یہ تھا کہ:" مسلم ہو کر میں کیا بن جاؤں گا؟ کیا میں بدل جاؤں گا، میرا لباس، میری شناخت کیا ہو گی۔ میں نے آن لائن ان لوگوں کی زندگی کے بارے میں تلاش شروع کی جو مسلم ہو گئے تھے۔ ہر شخص کا سفر منفرد تھا، لیکن اس سے مجھے معلوم ہوا کہ دوسرے اس تبدیلی سے کیسے گزرے"۔
    " 18 ماہ تک یہ تلاش اور مطالعہ جاری رہا، میں نے قرآن کو تین بار پڑھا اور 18 ماہ بعد میں ایک مسلم تھا۔ آن لائن ذرائع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے میں نے عربی میں نماز پڑھنا سیکھ لی، قرآن کو عربی میں سن کر پڑھنا سیکھا، رمضان کے روزے رکھے اور غذا میں صرف حلال غذائیں استعمال کرنا شروع کر دیں۔ "
    انہی دنوں مجھ پر یہ انکشاف ہوا کہ میرے قصبے میں ایک چھوٹی سی مسجد ہے۔ میں وہاں جا پہنچا، دروازہ کھٹکھٹایا اور اپنا تعارف کروایا۔ وہ مجھے دیکھ کر اتنے حیران تھے کہ شروع میں انہیں سمجھ ہی نہیں آیا کہ میرا کیا کریں۔ بہ ہرحال مجھے مسلم برادری میں خوش آمدید کہا گیا اور قبول کر لیا گیا، تاہم اب میں اس برادری میں اپنا مستقل مقام بنا چکا ہوں۔ "
    " ظاہر ہے کہ مجھے ابھی بھی بہت کچھ سیکھنا ہے۔ اسلام کیا ہے؟ اور آپ اپنی مقامی ثقافتی شناخت برقرار رکھتے ہوئے کیسے مسلم بن سکتے ہیں۔"
    "بہر حال اب میں ایک درمیانی عمر کا گورا سکاٹش مسلم ہوں،اور اپنی اس شناخت سے بہت خوش ہوں!"

    اصل کہانی کا ربط: http://www.independent.co.uk/voices...er-meeting-a-muslim-this-is-how-a6862936.html
    اردو ترجمہ برائے اردو مجلس: ام نورالعین
     
    عفراء اورIshauq نے اس کا شکریہ ادا کیا

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں