بلیو سکرین آف ڈیتھ -Blue Screen Of Death

انا نے 'پروگرامنگ' میں ‏فروری 28, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. انا

    انا ناظمہ خاص انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    کچھ دن پہلے لیپ ٹاپ نے چارج ہونے سے انکار کر دیا تھا اور پھر بہت سارے تجربے کرنے کے بعد جن میں سے ایک بیٹری نکال کر دبارہ لگانا بھی شامل ہیں، جادوئی طور پر دبارہ سے چارجنگ کرنا شروع ہو گیا۔لیکن یہ مسئلہ حل ہونے کے بعد جو ایک نیا مسئلہ شروع ہوا ہے وہ ہے بلیو سکرین آف ڈیتھ ۔
    بلیو سکرین آف ڈیتھ ایک بلیو ایرر سکرین ہوتی ہے جو کہ آ پ کےونڈوز ا سسٹم کریش کر جانے کے باعث سکرین پر نظر آتی ہے ۔ اتفاق کی بات ہے کہ اس ہفتے میں نے دو مرتبہ اردو مجلس پر پوسٹ کرنے کی کوشش کی ۔ایک مرتبہ تو مکمل پوسٹ لکھنے کے بعد آخری بٹن دبانا رہ گیا تھا کہ سسٹم کریش کر گیا ۔ صحیح معنوں میں اندازہ ہو گیا کہ اسے بلیو سکرین آف ڈیتھ کیوں کہا جاتا ہے ۔ آپ کو اتنی مہلت نہین ملتی کہ آپ اپنا کام محفوظ کر سکیں۔
    دوسری مرتبہ کل رات پھر یہی کام ہوا لیکن شکر ہے کہ میں ابھی صرف مجلس پر پوسٹ پڑھ ہی رہی تھی۔ چند ٹیب کھولے تھے کہ ان پر جواب دینا ہے ۔ کہ بلیو سکرین دبارہ سے سامنے آگئیں۔
    سرچنگ کے دوران مجھے مجلس سے ہی ایک اور تھریڈ بلیو ایرر کے نام سے نظر آیا جسے پہلے تو میں اس ایرر کو حل کرنے طریقہ سمجھ رہی تھی لیکن درحقیقت ٹو ٹوریل کا مقصد خود اپنے یا کسی اور کے سسٹم میں شرارت کے طور پر ایرر ڈالنا ہے ۔(بشکریہ عفراء)
    http://www.urdumajlis.net/threads/32178/
    کہتے ہیں کہ اگر چوری پکڑنی ہو تو چوری کے طریقوں کو سمجھنا بھی ضروری ہے۔ تو میری نصیحت بھی اسی سلسے میں یہی ہے کہ بجائے آپ اوپر دیے گئے لنک کو کسی کو پریشان کرنے کے لیے استعمال کریں ۔ اسے صرف تکینکی مسئلوں کو سمجھنے اور اپنا علم بڑھانے کی غرض تک ہی رکھیں۔
    اور کبھی آپ کے ساتھ بھی ایسے خوشگوار حادثات ہوئے ہوں تو اپنے تاثرات سے ضرور آگاہ کریں ۔
     
    Last edited: ‏فروری 29, 2016
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  2. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,919
    بلیو سکرین آف ڈیتھ کی میرے خیال میں کوئی ایک مخصوص وجہ نہیں۔ کئی وجوہات ہوتی ہیں۔ کہیں پڑھا تھا کہ گرافک ڈرائیور وغیرہ کی وجہ سے بھی آتی ہے۔ اور بھی کئی وجوہات دیکھی ہیں۔ کیونکہ حل بھی مختلف ملتے ہیں۔ میرے پچھلے لیپٹاپ میں وقتا فوقتا اتی رہتی تھی۔ کبھی زیادہ عرصے بعد کبھی تھوڑے عرصے بعد۔ لیکن کبھی کوئی نقصان نہیں ہوا سوائے وقتی پریشانی کے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  3. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,919
    اس سے سسٹم کا ایرر کیسے ختم ہوسکتا ہے؟ یہ تو خود ساختہ بلیو سکرین لانے کی ٹرک ہے؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  4. انا

    انا ناظمہ خاص انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    جزاک اللہ خیرا۔ میں نے تصحیح کر دی ہے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. انا

    انا ناظمہ خاص انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    جی بلکل ایک وجہ ہو بھی نہیں سکتی ۔ اس لیے کہ یہ آپریٹنگ سسٹم کریش کر جانے کی وجہ سے آتا ہے ۔ اور آپریٹنگ سسٹم کریش ہونے کی وجہ ہارڈ وئر سے لے کر سافٹ وئر فیلیئیر تک مزید کئی چیزوں پر مشتمل ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں