بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی عبرت ناک شکست

زبیراحمد نے 'سپورٹس' میں ‏مارچ 19, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. زبیراحمد

    زبیراحمد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 29, 2009
    پیغامات:
    3,398
    بھارت نے کولکتہ میں ہونے والے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کو چھ وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے 118 رنز کا ہدف 16 ویں آور میں پورا کرلیا۔

    میچ سے قبل بارش کی وجہ سے میچ تاخیر سے شروع ہوا اور میچ کا دورانیہ بھی 20 آورز سے کم کر کے 18 آورز تک محدود کر دیا گیا تھا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ ٹی 20 کے میچ کا ٹاس بھارت نے جیتتے ہوئے پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

    پاکستان نے مقررہ آورز میں 118 رنز بنائے جن میں شعیب ملک کے 26 اور احمد شہزاد کے 25 رنز شامل ہیں۔

    اس سے پہلے پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم نے ویمن ورلڈ ٹی 20 میں بھارت کو ڈک ورتھ لیوس [DuckworthLewis] سسٹم کے تحت بارش کے نتیجے میں ملتوی ہونے والے میچ کو دو رنز سے جیت لیا۔

    دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمن ٹیم نے ٹاس جیت کر ہندوستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی اور بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کیا۔

    پاکستانی ٹیم بھارت کی جانب سے بنائے جانے والے 97 رنز کے ٹارگٹ کے جواب میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 77 رنز بنائے تھے اور ان کو ابھی 24 گیندوں پر 20 رنز کا اسکور کرنا تھا کہ شدید بارش کے نتیجے میں میچ کو روکنا پڑا۔

    پاکستان کی جانب سے 16 آورز میں 77 رنز میں سدرہ امین کے 26 سکور شامل ہیں۔ اسکے علاوہ منیبہ علی اور ارم جاوید کی جانب سے 21 رنز کی شراکت نے بھی پاکستان کو ڈک ورتھ سسٹم میں برتری دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔

    http://urdu.alarabiya.net/ur/pakist...ڈ-کپ،-بھارت-کا-ٹاس-جیت-کر-بولنگ-کا-فیصلہ.html
     
  2. نصر اللہ

    نصر اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2011
    پیغامات:
    1,831
    ویسے پاکستان کے ہارنے میں مجھے بڑی حکمتیں سمجھ آتیں ہیں.
    اج سے پہلے کرکٹ کا اتنا کریز نہیں تھا جتنا اب ہے.
    لوگ جیت کے جشن میں حیا کی ساری حدیں پار کر دیتے ہیں ہوائی فائرنگ سے کئی ماؤں کے لال اور گھروں کے کفیل لقمہ اجل بن جاتے ہیں اور سب سے بڑھ کر کشمیری طلبا اور بھارتی مسلمانوں کو بڑی تکالیف کا سامنا اٹھانا پڑتا ہے...
    بھتر یہ ہے کہ ایک ٹیم ہار جائے اور باقی دنیا ان مصائب و آلام سے محفوظ ہو جائے.

    Sent from my ALE-L21 using Tapatalk
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,280
    شکست تو تھی لیکن اتنی عبرتناک نہیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • متفق متفق x 2
  4. زبیراحمد

    زبیراحمد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 29, 2009
    پیغامات:
    3,398
    دنیاکے بہت سے ملک ہیں جوکرکٹ نہیں کھیلتے مگردنیا کی بہترین معیشت ہیں اس ضمن میں سب سے پہلی مثال ہم دے سکتے ہیں چین کی اس کے علاوہ جرمنی،امریکہ،جاپان،بیلجیم،فرانس،آسٹریا،سوئٹزرلینڈ،ملائیشیا،تائیوان،سنگاپور،اٹلی،سویڈن،اسپین وغیرہ ایسے ممالک ہیں جوکرکٹ نہیں کھیلتے ہیں مگرترقی یافتہ ممالک ہیں اورایک صحت مند معیشت رکھتے ہیں۔توپاکستان کیلئے بھی ضروری نہیں ہے کہ یک قومی منتخب کردہ ٹیم کے ہمراہ کرکٹ کھیلے اوربدترین کرکٹ پرفارمنس کی مثالیں قائم کرے ۔
     
  5. انا

    انا ناظمہ خاص انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    یہ بھی خوب ہے کہ بے چاری کرکٹ پر ہی سب کا نزلہ گر رہا ہے ۔ پاکستانی عوام یہ سیکھنے کی زحمت نہ کرے کہ کہاں فائرنگ کرنی ہے او ر کب نہیں کرنی ۔اور عوام نے ایسی جاہلانہ روایت شروع کر دی تو قابو کیسے پانا ہے۔ کرکٹرز بھی یہ بھول جائیں کہ پچ سپنرز کے لیے ہے یا فاسٹ باولرز کے لیے ۔ بیٹنگ پر بھی دھیان دینے کی کیا ضرورت ہے۔بہرحال احتساب کے عمل سے زیادہ سب کچھ ختم کر دینا ہمیشہ زیادہ آسان ہوتا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • متفق متفق x 1
  6. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    14,213
    : ) بعض لوگ ہٹلرکی طبیعت کے بھی ہوتے ہیں ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں