اقوال سلف

عبدالرحیم نے 'مَجلِسُ طُلابِ العِلمِ' میں ‏مارچ 24, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عبدالرحیم

    عبدالرحیم -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 22, 2012
    پیغامات:
    949
    عبدللہ بن عباس رضی الله عنہ نے فرمایا :

    اپنے بھائی کی غیر موجودگی میں اس کا اس انداز سے ذکر کرو جس طرح تم چاہتے ہو کہ تمہاری غیر موجودگی وہ تمہارا ذکر کرے.


    العقد الفريد 2/184
     
  2. عبدالرحیم

    عبدالرحیم -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 22, 2012
    پیغامات:
    949
    مخدوم لباس​
    بعض سلف كهتے هیں :

    "لباس وه پہنو جو تمھاری خدمت کرے، وه لباس نہ پہنو جس کی تمهیں خدمت کرنی پڑے،،، "

    _______________________

    قَالَ بَعْضُ السَّلَفِ :

    « الْبَسْ مِنْ الثِّيَابِ مَا يَخْدِمُك وَلَا تَلْبَسْ مِنْهَا مَا تَكُنْ أَنْتَ تَخْدِمُهُ .»

    [ مجموع الفتاوى : ٥٩٧/١٠ ]
     
    Last edited by a moderator: ‏جون 11, 2016
  3. عبدالرحیم

    عبدالرحیم -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 22, 2012
    پیغامات:
    949
    علامہ حافظ امام ابن قيم رحمہ الله نے فرمایا :

    ⬅️ سلف صالحین میں سے بعض اللہ تعالی سے جنت کا سوال نہیں کرتے تھے بلکہ جہنم سے نجات ہی مانگا کرتے تھے.

    ان میں سے ابو صهباء صلہ بن اشيم بهی تهے.

    ایک مرتبہ رات بھر قیام کیا پھر سحر کے وقت ہاتھ اٹھا کر دعا کی :

    ⬅️ اے اللہ مجھے بس جہنم سے نجات دے. میرے جیسا گنہگار تجھ سے جنت کے سوال کی جرأت نہیں کرسکتا.


    حادي الأرواح 1/92
     
  4. عبدالرحیم

    عبدالرحیم -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 22, 2012
    پیغامات:
    949
    [​IMG]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. زبیراحمد

    زبیراحمد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 29, 2009
    پیغامات:
    3,446
    جزاک اللہ خیرا
     
  6. عبدالرحیم

    عبدالرحیم -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 22, 2012
    پیغامات:
    949
    علامہ حافظ ابن قيم رحمہ اللہ نے کہا :

    بندے کے لئے اللہ تعالیٰ کے سامنے دو حاضریاں ہیں.

    پہلی حاضری دنیا میں جب وہ حالت نماز میں ہوتا ہے اور دوسری حاضری موت کے بعد ہوتی ہے.

    جس نے پہلی حاضری کا حق ادا کیا تو اس کے لئے دوسری حاضری آسان بنادی جاتی ہے..

    اور جس نے پہلی حاضری کو ضائع کردیا یا اس کا حق ادا کرنے سے قاصر رہا تو اس کی دوسری حاضری سخت کردی جاتی ہے.

    الفوائد
     
  7. زبیراحمد

    زبیراحمد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 29, 2009
    پیغامات:
    3,446
    جزاک اللہ خیرا
     
  8. عبدالرحیم

    عبدالرحیم -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 22, 2012
    پیغامات:
    949
    علم

    ابن قیم کهتے هیں :

    " علم دل کے لیے ایسے هے جیسے مچھلی کے لیے پانی، جب علم نه هو تو دل مر جاتا هے_____ "

    _____________________

    قال ابن القيم

    « العلم للقلب مثل الماء للسمك إذا فقده مات . »

    [ مفتاح دار السعادة 179/1 ]
     
  9. عبدالرحیم

    عبدالرحیم -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 22, 2012
    پیغامات:
    949
    ((( تکبیرہ اولٰی )))

    حضرت سفیان ثوری رحمہ اللہ نے فرمایا :

    اقامت سے پہلے نماز کے لئے حاضر ہونا دراصل نماز کا احترام ہے.

    ابن رجب

    حضرت ابراہیم تیمی رحمہ اللہ نے کہا :

    جس شخص کو تم تکبیرہ اولیٰ میں تساہل کرتے دیکھو تو اس سے کنارہ کش ہوجاؤ.

    سیر اعلام النبلاء

    حضرت وکیع رحمہ اللہ کا فرمان ہے :

    جو شخص تکبیرہ اولیٰ کا اہتمام نہیں کرتا تو اس میں کوئی بھلائی نہیں.

    شعب الایمان

    حضرت سفیان بن عیینہ رحمہ اللہ کا کہنا ہے :

    برے بندوں میں شامل نہ ہوجاؤ..
    برے بندے وہ ہیں جو مسجد میں اس وقت حاضر ہوتے ہیں جب نماز قائم ہوتی ہے.

    التبصرہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  10. عبدالرحیم

    عبدالرحیم -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 22, 2012
    پیغامات:
    949
    ⭕️ فقہی مسئلہ⭕️

    علامہ ابن عثیمین رحمہ الله نے فرمایا :


    جس نے روزے کی حالت میں بھول کر کچھ کھایا اور جب لقمہ ابھی حلق سے اترا ہی تھا اور معدے میں نہیں پہنچا تو اسے روزہ یاد آیا...

    اگر اس نے لقمہ نگل لیا تو اس کا روزہ صحیح ہے
    اور اگر اس نے انگلی ڈال کر اگل دیا تو اس کا روزہ ٹوٹ جائے گا ؟؟؟

    کیسے ؟؟

    بھول کر کھانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا مگر جان بوجھ کر قے کرنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے.


    ﺍﻟﺸﺮﺡ ﺍﻟﻤﻤﺘﻊ 6/386
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  11. عبدالرحیم

    عبدالرحیم -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 22, 2012
    پیغامات:
    949
    شیخ الاسلام علامہ ‏ابن تيميہ رحمہ الله نے فرمایا :

    ⬅️ رمضان المبارک میں غریبوں کی مدد کرنا اور انہیں کھانا کھلانا اسلام کی سنتوں میں سے ہے.

    ⬅️ نبی کریمﷺ نے فرمایا :

    جس نے کسی روزے دار کا روزہ کھلوایا اسے اس کے برابر اجر ملے گا

    مجموع الفتاوى 25/298
     
  12. عمر اثری

    عمر اثری -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 21, 2015
    پیغامات:
    460
    قال ابن القيم رحمه الله :
    « وكثير من الجُهّال اعتمدوا على رحمة الله وعفوه وكرمه ؛ وضيّعوا أمره ونهيه ، ونسوا أنه شديد العقاب . »

    _______________________
    ابن قیم رحمہ اللہ کہتے هیں :
    " اکثر جاهلوں نے الله کی رحمت اور اس کے عفو و کرم پر اعتماد کیا هوا هے، اس کے احکام کو ضائع کر دیا هے اور بهول چکے هیں که وه سخت پکڑ والا بهی هے "
    [ الداء والدواء ص : ٤١ ]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  13. عبدالرحیم

    عبدالرحیم -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 22, 2012
    پیغامات:
    949
    ابن تیمیه کهتے هیں :

    " جو یه گمان کرتا هے که وه صحابه کی پیروی کیے بغیر اور ان کے راستے پر چلے بغیر قرآن و سنت سے اخذ کرتا هے تو وه اهل بدعت میں سے هے ،،،، "

    ________________________

    قال ابن تيمية رحمه الله :

    « من ظن أنه يأخذ من الكتاب و السنة بدون أن يقتدي بالصحابة و يتبع غير سبيلهم فهو من أهل البدع »

    [ مختصر الفتاوى المصرية، ص : ٥٥٦ ]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  14. عمر اثری

    عمر اثری -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 21, 2015
    پیغامات:
    460
    #چهوٹی_نیکیاں
    ==========

    قال الحافظ أبو عمر يوسف بن عبد البر
    • - رحمه الله تبارك و تعالى - :
    « وَلَا يَنْبَغِي لِلْعَاقِلِ الْمُؤْمِنِ أَنْ يَحْتَقِرَ شَيْئًا مِنْ أَعْمَالِ الْبِرِّ فَرُبَّمَا غُفِرَ لَهُ بِأَقَلِّهَا. »

    ______________________
    ابن عبد البر رحمہ اللہ کہتے هیں:
    " عقل مند مومن کو چاهیے که کسی بهی نیکی کے عمل کو حقیر نه جانے، بسا اوقات چهوٹی سی نیکی اس کی بخشش کا سبب بن جاتی هے __ "
    【 التمهيد ١٢/٢٢ 】
     
  15. عبدالرحیم

    عبدالرحیم -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 22, 2012
    پیغامات:
    949
    الله كےاس فرمان : "مجھے یاد کرو میں تمهیں یاد کروں گا اور میرا شکر کرو، میری ناشکری نه کرو " کے متعلق ربیع کهتے هیں :

    " جس نے الله کا ﺫکر کیا الله بھی اسے یاد رکھنے والے هیں، اور جس نے اس کا شکر کیا اس کو زائد دینے والے هیں، اور جو اس کی ناشکری کرے اس کو عﺫاب دینے والے هیں ___

    ______________________

    قال الله تعالى :

    { فاذكروني أذكركم واشكروا لي ولا تكفرون }

    عن الربيع بن أنس - رحمه الله - قال :

    " إن الله ذاكرٌ مَنْ ذكره ، وزائدٌ مَنْ شكره ، ومعذّبٌ مَنْ كفَره ".

    [ تفسير الطبري ٢١٢ / ٣ ]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  16. عمر اثری

    عمر اثری -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 21, 2015
    پیغامات:
    460
    ﺫکر

    قال أبو بكر ابن العربي رحمه الله :
    « ما مِن عمل صالح إلا و الذِّكر مشترطٌ في تصحيحه
    فمن لم يذكر الله بقلبه عند صَدقته ، أو صيامه مثلاً ، فليس عمله كاملاً، فصار الذِّكر أفضل الأعمال من هذه الحَيثية . »
    _____________________
    ابن العربی رحم اللہ کہتے هیں :
    " تمام نیکی کے کاموں کی تصحیح کے لیے ﺫکر شرط هے، مثلا جو صدقه اور روزے کے وقت اپنے دل سے الله کا ﺫکر نه کرے اس کا عمل کامل نهیں، پس اس اعتبار سے ﺫکر سب سے افضل عمل هے "
    [ فتح الباري١١/٢١٠ ]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  17. عمر اثری

    عمر اثری -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 21, 2015
    پیغامات:
    460
    ایمان

    قال الحسن البصري :
    « القبر يأكل الشحم واللحم... ولا يأكل الإيمان . »

    ________________________
    حسن بصری رحمہ اللہ کہتے هیں :
    " قبر گوشت چربی تو کھا جاتی هے مگر ایمان نهیں کھا سکتی . "
    [ العزلة لابن أبي الدنيا ٢٠٤ ]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  18. عبدالرحیم

    عبدالرحیم -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 22, 2012
    پیغامات:
    949
    علامہ ابن قدامہ رحمہ اللہ نے فرمایا :

    روزے کے تین درجے ہیں :
    عوام کا روزہ
    خواص کا روزہ
    خواص الخواص کا روزہ

    ● عوام کا روزہ یہ ہے کہ :

    پیٹ اور شرم گاہ روزہ رکھے.

    ● خواص کا روزہ یہ ہے کہ :

    نظر، زبان، ہاتھ، پیر، کان اور باقی اعضاء کا بھی روزہ ہو.


    ● خواص الخواص کا روزہ یہ ہے کہ :

    اعضاء اور جوارح کے ساتھ دل بھی اللہ سے دور کرنے والی چیزوں سے روزہ رکھے.


    مـختصر منهاج الـقـاصدين 44
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  19. عبدالرحیم

    عبدالرحیم -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 22, 2012
    پیغامات:
    949
    امام ابن رجب رحمہ الله نے فرمایا :

    رمضان المبارک کے روزے رکھنا محض اللہ کی توفیق سے حاصل ہونے والی نعمت ہے.

    رمضان کے بعد پھر سے گناہوں سے آلودہ زندگی کی طرف لوٹ آنا اس نعمت کا کفران ہے.

    لطائف المعارف 258
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  20. عبدالرحیم

    عبدالرحیم -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 22, 2012
    پیغامات:
    949
    شجرة الخلد

    فرمان ربانی ہے :

    ﴿ قالَ يا آدَمُ هَل أَدُلُّكَ عَلى شَجَرَةِ الخُلدِ ﴾

    ابلیس نے کہا : اے آدم کیا بتاؤں تمہیں وہ درخت جس سے ابدی زندگی حاصل ہوتی ہے. ( طہ 120)

    علامہ حافظ ابن قيم رحمہ الله لکھتے ہیں :

    یہیں سے ابلیس کے چیلوں نے ہر حرام چیز کا خوشنما اور دلکش نام رکھنا سیکھا جو انسان کو محبوب اور اچھا لگتا ہے.

    إغاثة اللهفان 1/19
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں