اقوال سلف

عبدالرحیم نے 'مَجلِسُ طُلابِ العِلمِ' میں ‏مارچ 24, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عمر اثری

    عمر اثری -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 21, 2015
    پیغامات:
    460
    تهجد
    ======

    قال محمد بن سيرين رحمة الله عليه:
    « لاَ بُدَّ مِنْ قِيَامِ اللَّيْلِ وَلَوْ قَدْرَ حَلْبِ شَاةٍ. »
    _________________________
    ابن سيرين رحمہ اللہ کہتے هیں:
    " قیام اللیل کے بغیر کوئی چاره نہیں خواه اس کا دورانیہ بکری کا دودھ دوہنے کے وقت جتنا هی کیوں نہ هو _ "
    [رواه أحمد في الزهد ١٧٨٩]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  2. عمر اثری

    عمر اثری -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 21, 2015
    پیغامات:
    460
    FB_IMG_1471412322868.jpg
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. عمر اثری

    عمر اثری -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 21, 2015
    پیغامات:
    460
    استغفار

    قال ابن تيمية - رحمه الله :
    « من رأى أنه لا ينشرح صدره، ولا يحصل له حلاوة الإيمان، ونور الهداية فليكثر التوبة والإستغفار . »
    _________________________
    علامہ ابن تيميہ رحمہ اللہ کہتے هیں :
    " جس کا سینہ نہ کھل رها هو، ایمان کی مٹھاس اور هدایت کا نور نہ مل رها هو وه زیاده سے زیاده توبہ و استغفار کرے _ "
    [ مجموع الفتاوی 5/62 ]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  4. عبدالرحیم

    عبدالرحیم -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 22, 2012
    پیغامات:
    949
    وہ زندیق ہیں!!!

    امام ابو زرعہ الرازی فرماتے ہیں :

    اگر کسی کو دیکھو کہ وہ صحابہ کرام میں سے کسی کی تنقیص کرتا ہے تو جان لو کہ وہ زندیق ہے ۔
    وہ اس لئے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم اور قرآن ہمارے نزدیک حق ہے اور ہم تک قرآن کو پہنچانے والے یہی صحابہ کرام ہیں، تو یہ لوگ چاہتے ہیں کہ ہمارے گواہوں (صحابہ کرام ) کی شہادت کو مجروح قرار دیں تاکہ کتاب وسنت باطل ہوجائے،حالانکہ ان پر جرح مقدم ہے کیونکہ وہ زندیق ہیں ۔

    (الکفایہ از خطیب بغدادی،ص:97 )
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  5. عبدالرحیم

    عبدالرحیم -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 22, 2012
    پیغامات:
    949
    ▪️علامہ ابن جوزی رحمه الله فرماتے ہیں :

    ▫️انسان کی مکمل عافيت ذكر اور فرمانبرداری میں ہے .

    ▫️ساری مصیبت غفلت و نافرمانی میں ہے.

    ▫️اور ہر بیماری سے شفا توبہ و انابت میں ہے.

    التذكرة 53

    ___________________________

    ▪️استاد محترم شيخ صالح الفوزان حفظه الله فرماتے ہیں :

    حرام کی تین قسمیں ہیں :

    1⃣ جس کا نقصان واضح اور کھلا ہو : جیسے جادو، شرک اور کفر

    2⃣ جس کا نقصان فائدے سے زیادہ ہو.

    3⃣ جس کا نفع و نقصان برابر ہو.

    رہا وہ معاملہ جس نفع واضح ہو تو وہ حلال ہے

    اور جس کا نفع، نقصان سے زیادہ ہو تو وہ جائز اور مباح ہے.

    مسجد حرام میں سورہ الفاتحہ، البقرہ اور آل عمران کے دروس
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  6. عبدالرحیم

    عبدالرحیم -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 22, 2012
    پیغامات:
    949
    علامہ حافظ ابن قيم رحمہ اللہ نے فرمایا :

    اللہ تعالٰی کے لطف و کرم کی قدر کریں کہ کس طرح وہ تمہیں بچانا چاہتا ہے.

    وہ تمہیں نافرمانیوں سے منع کرکے خود تمہیں بچانا چاہتا ہے.

    اس نے نیکیوں کا حکم دے کر خود تم پر احسان کیا ہے ورنہ اسے تمہاری نیکیوں کی ضرورت نہیں.

    بدائع الفوائد 3/231
     
    Last edited by a moderator: ‏ستمبر 9, 2016
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  7. عبدالرحیم

    عبدالرحیم -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 22, 2012
    پیغامات:
    949
    ✳تواضع و انکساری

    حضرت مُطَرِّف بن الشِّخِّير رحمه الله میدان عرفات میں تھے.

    دعا کرتے ہوئے فرمایا :

    اے اللہ!
    میرے گناہوں کی وجہ تمام حجاج کو نامراد نہ لوٹا.

    صفة_الصفوة 3/158

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    حضرت عبدالله بن بكر المزني رحمہ الله نے کہا :
    ایک حاجی نے میدان عرفات میں حاجیوں کو دعا و گریہ میں مصروف دیکھا تو کہنے لگا :

    اگر میں ان حاجیوں میں شامل نہ ہوتا تو یقینا اللہ تعالٰی تمام حاجیوں کی مغفرت کردیتا.

    امام ذہبی رحمه الله نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھتے ہیں :

    اسی طرح سچے مومن کا حال ہونا چاہئے کہ وہ خود کو کمتر اور حقیر جانے.

    سير اعلام النبلاء 4/195
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  8. عمر اثری

    عمر اثری -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 21, 2015
    پیغامات:
    460
    عورت شوہر کی اجازت کی پابند ہے

    امام ابن رجب حنبلی رحمہ اللہ لکھتے ہیں :
    ولا نعلم خلافاً بين العلماء أن المرأة لا تخرج إلى (المسجد) إلا بإذن زوجها .[شرح البخاري ٥ / ٢٤٥ ]
    " ہم علما کے مابین اس امر میں کوئی اختلاف نہیں پاتے کہ عورت اپنے خاوند کی اجازت کے بغیر گھر سے مسجد کے لیے نہیں نکل سکتی ـ "

    تو مسجد کے علاوہ کسی اور جگہ بلا اجازت کیوں اور کیسے جا سکتی ہے۔۔۔۔۔؟؟؟ ذرا سوچیے !
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  9. عبدالرحیم

    عبدالرحیم -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 22, 2012
    پیغامات:
    949
    حضرت يحيى بن جعفر رحمہ الله نے فرمایا :

    اگر میرے ہاتھ میں ہوتا تو امام بخاری رحمہ اللہ کو اپنی عمر دیتا کیونکہ میری موت ایک آدمی کی موت ہے مگر امام بخاری رحمہ اللہ کی موت سے علم کو نا قابل تلافی نقصان ہوگا.

    تاريخ بغداد 2/24
    _____________________

    حضرت فضيل بن عياض رحمہ الله نے فرمایا :

    لوگوں کی خاطر عمل ترک کرنا دکھاوا ہے.

    لوگوں کو دکھانے کے لئے عمل کرنا شرک ہے.

    جبکہ اخلاص یہ ہے کہ اللہ تعالٰی ان دونوں چیزوں سے محفوظ فرمائے.

    شعب الإيمان
    ______________________

    ▪️علامہ حافظ ابن قيم رحمه الله نے فرمایا :

    علم کا حصول اگر خالص اللہ کے لئے نہیں تو خواہش اور ہوائے نفس کے لئے ہوگا

    اور عمل اگر خالص اللہ کے لئے نہیں ہوگا تو دکهاوا اور نفاق کے لئے ہوگا.

    عدة الصابرين 97
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  10. عبدالرحیم

    عبدالرحیم -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 22, 2012
    پیغامات:
    949
    حافظ ابن رجب حنبلی رحمہ الله نے فرمایا :

    توحید کے تقاضوں کی تکمیل دل، زبان اور اعضاء سے کرنا گناہوں کی مغفرت کا سبب ہے.

    جامع العلوم و الحکم 2/417
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  11. عبدالرحیم

    عبدالرحیم -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 22, 2012
    پیغامات:
    949
    علامہ حافظ ابن قيم رحمه الله نے فرمایا :

    میں نے اپنے استاد شیخ الاسلام کو فرماتے ہوئے سنا :

    خوف کی حد یہ ہے جو معصیت کرنے سے روکے رکھے. اس سے زیادہ خوف کی ضرورت نہیں.

    ‏ تهذيب المدارج 2/723
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  12. عبدالرحیم

    عبدالرحیم -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 22, 2012
    پیغامات:
    949
    ▪️ حضرت فضيل بن عياض رحمه الله نے فرمایا :

    بندے کا اللہ سے خوف اس کے علم کے بقدر ہوگا.

    اور دنیا سے بے رغبتی آخرت کے شوق کے بقدر ہوگی.

    الزهد الكبير 74
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  13. عبدالرحیم

    عبدالرحیم -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 22, 2012
    پیغامات:
    949
    علامہ حافظ ابن قيم رحمه الله نے فرمایا :

    جو خود کو ویسا ڈھال دے جیسا اللہ تعالی چاہتا ہے تو اللہ تعالی ویسا کرے گا جیسا وہ چاہتا ہے.

    اور جو اللہ کی مشیت اور ارادے کے مطابق عمل کرے گا تو اس کے لئے لوہا موم ہوجائے گا.

    اور جس نے اس کے لئے حرام چیزوں کو ترک کرے گا تو اللہ تعالی اسے اس کی توقع سے کہیں زیادہ عطا کرے گا.

    طريق الهجرتين 1/25
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
    • مفید مفید x 1
  14. عبدالرحیم

    عبدالرحیم -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 22, 2012
    پیغامات:
    949
    ▪️‏امام حسن بصری رحمه الله نے فرمایا :

    ‏خوبصورت شکل و صورت کے مالک کو چاہئے کہ اپنی خوبصورتی کو برے کام سے بد صورت نہ بنائے.

    اور بدصورت کو چاہئے کہ برائی کرکے دو برائیاں (بری شکل اور برا کام) جمع نہ کرے.

    ‏بهجة المجالس 179
    ______________________

    ▪️علامہ ابن قيم رحمه الله نے فرمایا :

    صدقہ لینے والا فقیر دراصل آدمی سے بخل کی بیماری نکالتا ہے...

    جس طرح سنگی لگانے والا آدمی کے جسم سے خراب خون چوس لیتا ہے.

    عدة الصابرين 219
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  15. عبدالرحیم

    عبدالرحیم -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 22, 2012
    پیغامات:
    949
    ‏▪️علامہ شيخ ابن عثيمين رحمه الله نے فرمایا :

    جب کوئی آدمی استغفار کرتا ہے تو دراصل وہ دو چیزیں مانگ رہا ہوتا ہے :

    ❐ برائیوں پر پردہ پوشی

    ❐ اور درگزر تاکہ وہ گناہوں پر سزا نہ دے.

    الفتاوى 16/87

    __________________________

    ‏ امام حسن بصری رحمه الله نے فرمایا :

    میں نے ایسے لوگوں کو پایا ہے جن کے نزدیک یہ دنیا تمہارے قدموں کی خاک سے زیادہ حیثیت نہیں رکھتی تھی.

    آداب الحسن البصري 65
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  16. عبدالرحیم

    عبدالرحیم -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 22, 2012
    پیغامات:
    949
    علامہ سعدی رحمه الله نے فرمایا :

    صالحین کی صحبت سب سے بڑا منافع اور فائدہ ہے.
    آدمی زندگی میں ان کی دعائیں سمیٹتا رہے تو اسے فائدہ ہوگا اور اگر مرنے کے بعد بھی آدمی کے لئے وہ دعا کرتے رہیں تو اس سے بڑا منافع اور کیا ہوسکتا ہے.

    مجموع الفوائد 106
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  17. عبدالرحیم

    عبدالرحیم -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 22, 2012
    پیغامات:
    949
    آب چشم سے لکھنے کے قابل

    علامہ محمد بن سيرين رحمہ اللہ نے فرمایا :

    کچھ لوگ ایسے بھی تھے جنہوں علم حاصل کرنا اور علماء کی مجلسوں میں بیٹھنا ترک کیا اور عبادات میں خود کو مصروف رکھا.

    وہ اس قدر عبادات میں مصروف رہے کہ ان کی کھالیں خشک ہوگئیں پھر ایک وقت ایسا بھی آیا کہ انہوں نے سنت کی خلاف ورزی کی اور مسلمانوں کا خون بہانا شروع کردیا.

    مجھے قسم ہے اس ذات کی جس کے سوا کوئی الہ نہیں. جس نے بھی علم کے بغیر کوئی عمل کیا تو اس کے عمل میں فساد کا عنصر اصلاح سے زیادہ ہوگا.

    الاستذكار از ابن عبد البر (616/8)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  18. عبدالرحیم

    عبدالرحیم -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 22, 2012
    پیغامات:
    949
    ماہ صفر کو منحوس سمجھنے کی تردید

    اس مہینے کی بابت لوگوں میں مذکورہ رسومات و بدعات رواج پاچکی ہیں جن کی تردید نبی اکرمﷺنے اس حدیث میں فرمائی:
    *«لَا عَدْوٰی وَلَا طِیَرَةَ وَلَا هَامَّةَ وَلَا صَفَرَ»1
    " (اللہ کی مشیت کے بغیر) کوئی بیماری متعدی نہیں اور نہ ہی بد شگونی لینا جائز ہے، نہ اُلو کی نحوست یا روح کی پکار اور نہ ماہِ صفر کی نحوست۔"

    ✅امام ابن قیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
    ''اس حدیث میں نفی اورنہی دونوں معانی صحیح ہوسکتے ہیں لیکن نفی کے معنی اپنے اندر زیادہ بلاغت رکھتے ہیں کیوں کہ نفی 'طیرہ'(نحوست) اور اس کی اثر انگیزی دونوں کا بطلان کرتی ہے، اس کے برعکس نہی صرف ممانعت دلالت کرتی ہے۔ اس حدیث سے ان تمام اُمور کا بطلان مقصود ہے جو اہل جاہلیت قبل از اسلام کیا کرتے تھے۔''2

    ✅ابن رجب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ
    ''اس حدیث میں ماہِ صفر کو منحوس سمجھنے سے منع کیا گیا ہے، ماہ صفر کو منحوس سمجھنا تطیّر(بدشگونی) کی اقسام میں سے ہے۔ اسی طرح مشرکین کا پورے مہینے میں سے بدھ کے دن کو منحوس خیال کرنا سب غلط ہیں۔''3

    ✅امام ابوداؤدرحمہ اللہ محمد بن راشد سے نقل کرتے ہیں:
    ''اہل جاہلیت یعنی مشرکین ماہِ صفر کو منحوس سمجھتے تھے، لہٰذا اس 'لَا صَفَرَ' حدیث میں ان کے اس عقیدہ اور قول کی تردید کی گئی ہے۔''4

    ✅امام مالک رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ''اہل جاہلیت ماہِ صفر کو منحوس سمجھتے اور کہتے کہ یہ منحوس مہینہ ہے ۔ چنانچہ رسول اکرمﷺنے اُن کے اس نظریے کو باطل قرار دیا۔''5
    _______________________
    1صحیح بخاری:۵۷۰۷
    2قرة عیون الموحدین: ۲؍۳۸۴
    3ایضًا
    4ایضًا
    5لطائف المعارف: ص۱۴۷
     
  19. عبدالرحیم

    عبدالرحیم -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 22, 2012
    پیغامات:
    949
    علامہ شیخ ابن عثيمين رحمه الله نے فرمایا :

    مومن کو چاہئے کہ وہ خیر و بهلائی کی امید رکھے.

    دنیا کو تاریک دیکھنے سے نا امید ہوجائے گا.

    ﺷﺮﺡ ﺭﻳﺎﺽ ﺍﻟﺼﺎﻟﺤﻴﻦ 4/115



    حافظ ابن رجب رحمه الله نے فرمایا :

    جہنم کی آگ سے اس شخص کو پاک کرنے کی ضرورت ہے جس نے دنیا میں توحید اور اس کے واجبات ادا نہیں کیا

    مجموع الرسائل 3/65
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  20. عبدالرحیم

    عبدالرحیم -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 22, 2012
    پیغامات:
    949
    ‏علامہ حافظ ابن قيم رحمه الله نے فرمایا :

    دل وحی کا مقام ہے.
    اگر آپ وحی سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں
    تو دل کو ہر اس چیز سے پاک کریں
    جو وحی کی ضد ہو...

    الفوائد 31
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں