فیس بک کا لاہور دھماکہ کے بعدحفاظتی پیغام پوری دنیا کے لوگوں کو بھیجنے پر معذرت

انا نے 'آئی ٹی کی دنیا' میں ‏مارچ 29, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. انا

    انا -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    فیس بک نے جہاں لوگوں کو تفریح ، میلوں دور تعلقات بڑھانے اور نزدیکی تعلقات مٹانے کے مواقع فراہم کیے ہیں وہیں فیس بک کا ایک مفید فیچر حفاظتی نوٹس بھی ہے۔ یہ ان لوگوں کو ملتا ہے جو کسی بڑے حادثہ کی جگہ پر موجود ہوتے ہیں یا اس علاقے کے نزدیک پائے جاتے ہیں ۔اس سے فائدہ یہ ہوتا ہے کہ اپ اپنے عزیزو اقارب تک اپنی خیریت کی اطلاع پہنچا دیتے ہیں۔ کل لاہور میں ہوئے دھماکے کے بعد بھی یہ نوٹس فیس بک کی طرف سے لوگوں کو ملنا شروع ہوا لیکن عجیب بات یہ تھی کہ یہ ان لوگوں کو بھی ملا جو اس وقت امریکہ ،کینیڈا اور لاہور سے ہزاروں میل کی دوری پر موجود تھے۔
    اسی سلسلے میں فیس بک نے ان لوگوں سے معذرت کی ہے اور کہا ہے کہ وہ اس غلطی کو جلد از جلد دور کرنے کی کوشش کریں گے۔

    http://globalnews.ca/news/2603174/f...mbing-safety-check-to-users-around-the-world/
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  2. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,455
    یعنی کوئی تکنیکی غلطی تھی.. لیکن پھر بھی اچھا فیچر ہے..
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • متفق متفق x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں