کی بورڈ کی چند ٹپس اور ٹرکس

انا نے 'آئی ٹی کی دنیا' میں ‏اپریل 2, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

Tags:
  1. انا

    انا ناظمہ خاص انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    السلام علیکم و رحمتہ اللہ

    عام طور پر کی بورڈ کا استعمال صرف ٹائپنگ غرض سے ہی کیا جاتا ہے۔ لیکن کی بورڈ کی مدد سے سکرین کو کنٹرول کرنا کافی آسان بھی ہے اور ماؤس کی نسبت کافی تیز بھی۔

    1)کی بورڈ سے سکرین کنٹرول کرنا:
    screen flip/screen invert : ونڈوز کے لیے ctrl+alt+down arrow key اس سے سکرین الٹ جائے گی ۔ اور واپس لانے کے لیے ctrl+alt+up arrow key ۔اسی طرح دائیں اور بائیں جانب سکرین گھمانے کے لیے دائیں ایرو کی اور لیفٹ ایرو کی استعمال کریں ۔

    2) کمپیوٹر کو لاک کریں
    عام طور پر لوگ اس کے لیے ctrl+alt+del استعمال کرتے ہیں ۔لیکن یہی کام آپ ونڈو لوگو + L سے بھی کر سکتے ہیں ۔

    3) ونڈو میں بیک وقت کھلی ہوئی ایپلیکیشن پر سوئچ کرنا
    اگر آ پ ایک ہی وقت میں ایک ساتھ کئی ایپلیکیشن پر کام کر رہے ہیں ۔جیسے مائکرو سافٹ ورڈ، فائرفاکس اور پینٹ تو بجائے یہ کہ ماؤس کے ساتھ اپ اپنی ایپلیکیشن تبدیل کریں ۔یہ کام alt + tab سے بھی کر سکتے ہیں۔

    4) ریسائکل بن میں جائے بغیر فائل ڈیلیٹ کرنا
    shift + del سے آپ فائل کو ہمیشہ کے لیے ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔

    5) ایپلیکیشن کو بند کریں
    alt+F4 سے آپ اپنی ایپلیکیشن کو بند کر سکتے ہیں ۔

    اس تھریڈ میں آپ روزمرہ استعمال کرنے والی کی بورڈ کیز کا ضرور اضافہ فرما سکتے ہیں ۔جن کی مدد سے آپ سکرین پر مختلف کام سر انجام دیتے ہیں ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5
    • مفید مفید x 1
  2. نصر اللہ

    نصر اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2011
    پیغامات:
    1,831
    بارک اللہ فیک.
    اچھی معلومات ہیں..

    Sent from my ALE-L21 using Tapatalk
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,207
    شکریہ و جزاک اللہ خیرا
     
  4. انا

    انا ناظمہ خاص انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    پورے لفظ کو ایک ساتھ ڈیلیٹ کرنا :
    مائکروسافٹ ورڈ میں ٹائپنگ کرتے وقت اکثر اوقات غلطیاں ہو جاتی ہیں ۔ یوں تو ہمارے پاس بیک سپیس دبانے سے ایک ایک کر کے وہ حروف ختم کیے جا سکتے ہیں ۔ لیکن اگر آپ چاہتے ہیں کہ حرف کی بجائے پورا لفظ ایک ساتھ ڈیلیٹ ہو جائے تو اس کے لیے کنٹرول + بیک سپیس دبائیں ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • معلوماتی معلوماتی x 1
    • مفید مفید x 1
  5. Asif

    Asif -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 4, 2007
    پیغامات:
    161
    بھت ھی اچھی معلومات ہیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. انا

    انا ناظمہ خاص انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    ٹاسک مینیجر پر جانے کے لیے

    کنٹرول + شفٹ + Esc
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  7. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,166
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ جزاک اللہ خیرا۔
     
  8. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,166
    فٹ نوٹ میں لکھتے ہوئے پورا جملہ یا لفظ ڈیلیٹ نہیں ہوتا۔ایک ایک حرف ڈیلیٹ کرنا پڑتا ہے۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں