رب کا کرم ہے سب کے لیے

ام محمد نے 'حمد و نعت' میں ‏اپریل 3, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,123
    كام مشكل هى نهیں هے کوئی رب کے لیے
    رب کے پیارو سنو رب کا کرم ہے سب کے لیے
    ہے کرم سب کے لیے
    ہے کرم سب کے لیے
    رسول اللہ بهی اللہ سے دعا کرتے تهے
    ولی اللہ بهی اللہ ہی کا دم بهرتے تهے
    جب صحابہ پہ برا وقت کوئی آتا تها
    ان کے ہونٹوں پہ بهی اللہ ہی کا نام آتا تها
    علماء آئمہ بهی سب اللہ سے رجوع ہوتے تهے
    ان کے ہر کام بسم اللہ سے شروع ہوتے تهے
    تو بهی اللہ کو ہی بس چاہنے والا بن جا
    اپنے اللہ سے فقط مانگنے والا بن جا
    کون کہتا ہے وسیلے کے بنا کچھ نہ ملے
    میں یہ کہتا ہوں کہ سجدے کے بنا کچھ نہ ملے

    ایک پتهر کے بهی کیڑے کو غذا دیتا ہے
    اور وہ کیڑا تو وسیلہ بهی نہیں لیتا ہے
    کیوں مزاروں کو وسیلہ بنا کے بیٹهے ہو
    ایک الگ اپنا قبیلہ بنا کے بیٹهے ہو
    کیوں سمجهتے نہیں مردے نہ کبهی بولیں گے
    رب کی مرضی کے بنا لب نہ کبهی کهولیں گے
    رب سے مردوں کے وسیلے سے مانگنے والو
    گهر میں مرشد کی فوٹوؤں کو ٹانگنے والو
    تو سمجهتا ہے تیرا رب تیری سنتا ہی نہیں
    بات جهوٹی ہے یہ نادان.تو سمجهتا ہی نہیں
    وہ ریا کارکی بدکار کی بهی سنتا ہے
    حد تو یہ ہے کہ گناہ گار کی بهی سنتا ہے
    رب ہے تیرے لیے اور تو بنا ہے رب کے لیے
    رب کے پیارو سنو رب کا کرم ہے سب کے لیے
    ہے کرم سب کے لیے
    ہے کرم سب کے لیے

    جس پے ہو رب کا کرم
    اسے پهر کوئی نہ غم
    ادهر ادهر نہ بهٹک
    دین ہے سیدهی سڑک
    ہے ارادہ جو اٹل
    کرلے سنت پہ عمل
    شہ رگ کے وہ قریب
    بنا لے اپنا نصیب
    جان دوزخ سے بچا
    خود کو بدعت سے بچا

    توبہ کرنے سے وہ جب سارے گناہ دهوتا ہے
    جا کے پهر کیوں تو مزاروں پہ روتا ہے
    سونا منظر ہے مساجد کا میری آنکهوں میں
    اور درگاهوں کی کمائی اب لاکهوں میں
    چادریں اب تو ہزاروں کی چڑها کرتی ہیں
    عورتیں بهی تو مزاروں پہ پهرا کرتی ہیں
    عاملوں کی یہاں بهی بهیڑ لگی رہتی ہے
    چرس اور گانجے کی محفل بهی سجی رہتی ہے
    چرس کی سگرٹیں پی کر وہ دعا کرتے ہیں
    عقل کے اندهے انکے پاؤں چهوا کرتے ہیں
    کیوں بڑهے تیرا ادب ایسے بے ادب کے لیے
    رب کے پیارو سنو رب کا کرم ہے سب ، ہے کرم سب کے لیے
    رب کے پیارو سنو رب کا کرم ہے سب ، ہے کرم سب کے لیے
    ہے کرم سب کے لیے
    ہے کرم سب کے لیے

    لنک یو ٹیوب
    (شاعر :ناصر جامی)​
     
    Last edited: ‏اپریل 7, 2016
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  2. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,112
    شئرنگ کا شکریہ
    جزاک اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,232
    جزاک اللہ خیرا سسٹر
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  4. انا

    انا ناظمہ خاص انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    جزاک اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  5. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    14,131
    جزاک اللہ خیرا ، بہت عمدہ

    شاعر : ناصر جامی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  6. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,123
    جزاک اللہ خیرا
     
  7. ابو ابراهيم

    ابو ابراهيم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مئی 11, 2009
    پیغامات:
    3,864
    جزاک اللہ خیرا
     
  8. جمیل

    جمیل ركن مجلسِ شوریٰ

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2009
    پیغامات:
    750
    میں نے سنا ہے کہ یہ اہل حدیث ہیں انکا نام نثار ہے یوتوب پہ ایک اور نظم دین برباد کیا کے عنوان سے کسی نے شیئر کیا ہے



    ایک اور نظم

     
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  9. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    14,131
    شیخ یہ نظم ف ب پر پڑھی تھی . شاعر کا نام ناصر جامی ہی لکھا تھا. حوالہ تلاش کرنا پڑے گا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  10. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,112
    جزاک اللہ خیرا
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں