گرافک جمیل نوری نستعلیق فونٹ ایپل آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم

Aamirfarooq13 نے 'آئی۔ٹی ماہرین سے پوچھئے' میں ‏اپریل 10, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. Aamirfarooq13

    Aamirfarooq13 رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏دسمبر 5, 2015
    پیغامات:
    179
    [​IMG]

    السلام علیکم،
    بھائیوں میں نے کافی دفعہ ایپل کمپنی کی ویب سائٹ پر جا کر فیڈ بیک میں انھیں کافی ریکویسٹ کی کہ آپ اپنے اوپریٹنگ سسٹم آئی او ایس میں اردو کا فونٹ تبدیل کریں
    جمیل نوری نستعلیق دیں ایک دفعہ ایسا ہوا بھی، ایپل کمپنی نے آئی او ایس کے ایپ سٹور میں اردو کا کی بورڈ ایپ ڈیویلپ کرنے والے بھائی مدثر عظیم سے رابطہ کیا ان کے بقول ان سے ایپل کے سی ای او ٹم کُک نے فون پر بات کی، انھوں نے اردو کا فونٹ انھیں بھیجوا دیا، پھر ایک بِیٹا اپڈیٹ آئی تو اس میں عربی اردو دونوں کا فونٹ جمیل نوری نستعلیق ہو گیا تھا جس کی وجہ سے کافی گڈ بڈ ہوگئی تھی اور تو اور نستعلیق بھی صحیح سے نہیں چل رہا تھا لفظ آپس میں مل جاتے تھے کافی خرابی تھی، باہر حال پھر نئی اپڈیٹ آئی اور فونٹ واپس سے پہلے جیسا ہو گیا، اس کے بعد سے اب تک انتظار ہے جمیل نوری نستعلیق آئی او ایس میں بِلٹ کب آئے گا کافی دفعہ مدثر عظیم بھائی سے ٹیوٹر پر بات بھی ہوئی انھوں نے کہا شاید آنے والی اپڈیٹوں میں آ جائے گا پر اس بات کو بھی کافی عرصہ ہوگیا تو میں نے فوٹو ایڈیٹنگ ایپلیکیشن فونٹو موبائل میں انسٹال کی تو اس میں اوپشن ہے آپ جو چاہیں اس ایپلیکیشن میں فونٹ انسٹال کر لی جیئے، میں نے کر تو لیا ہے پر اس میں بہت سی خرابیاں ہے جس کو میں نے تصویر میں دیکھانے کی کوشش کی ہے اگر کسی بھائی کے پاس ایسا اردو جمیل نوری نستعلیق فونٹ ہے جس میں یہ خرابیاں نہ ہو اور وہ آئی فون میں اچھے سے چلے بنا ان خرابیوں کے تو اس فونٹ کا لنک مجھے یہاں دے دیجئے


    Sent from my iPhone 6s Plus using Tapatalk
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  2. انا

    انا -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    میں آئی فون استعمال تو کرتی ہوں لیکن مجھے تو انگریزی میں ٹائپنگ کرنے سے ہی کوفت ہوتی ہے ۔ اردو میں تو کبھی کوشش بھی نہیں کی ۔ چھوٹی سکرین میں ٹائپنگ کا اتنا مزا نہین آتا۔شاید ہی کبھی بہت ہی بوریت میں مجلس پر ہی کوئی پیغام بھیجا ہو وہ بھی اس لیے کہ مجلس کا اپنا اڈیٹر ہے ۔ لیکن کبھی کوئی اچھے فونٹس ملے اردو کے تو ضرور بتاوں گی ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں