جلد وزن بڑھانے کے چند طریقے

حکیم ضیاء الرحمن سندھو نے 'صحت و طب' میں ‏مئی 3, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

Tags:
  1. حکیم ضیاء الرحمن سندھو

    حکیم ضیاء الرحمن سندھو محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 17, 2013
    پیغامات:
    255
    السلام علیکم
    دبلا پتلا ہونا یا کم وزن ہونا بھی موٹاپے اور اضافی وزن کی طرح ایک مرض ہے- انسانی قد عمر اور جنس کے مطابق دنیا بھر میں محیاری وزن کی حدود بھیماہرین نے متعین کر رکھی ہے اگر کوئی فرد (مرد یا عورت ) اس طے شد معیاری وزن اور اگر20 فیصد کم وزن رکھتا ہے تو اسے باقاعدہ مریض سمجھا جاتا ہے- ناکافی غذا کی وجہ سے پیدا ہونے والا دبلا پن ایک سنگین کیفیت ہوتی ہے -خاص کر نوجوان لوگوں میں یہ کیفیت خطرناک ہوتی ہے وہ اکثر بیشتر بہت جلد تھکاوٹ محسوس کرتے ہیں-جسمانی قوت برداشت بہت کم ہوتی ہے-انفیکشن کے خلاف جسم میں قوت مداخلت بہت کمزور ہو جاتی ہے
    خربوزہ
    دبلے پن
    کے موثر گھریلو علاج میں سے ایک خربوزے کا استعمال ہے - اگر خربوزے سے علاج ٹھیک انداز میں کیا جائے تو تیزی سے وزن بھڑتا ہے - اس علاج میں صرف خربوزے ہی تینوں کھانوں کے وقت کھاۓ جاتے ہیں یہ محمول کم از کم ٤٠ دن یا اس سے زیادہ کا عرصہ تک رکھا جاتا ہے - آغاز میں تین دن تک روزانہ صرف تین کلو خربوزے کھاۓ جاتے ہیں پھر خربوزوں کی مقدار میں روزانہ ایک کلو کا اضافہ کیا جاتا ہے یہاں تک کے مریض کو بھوک مٹانے کے لئے قابل مقدار حد تک پہنچ جائیں پھر اس مقدار کو برقرار رکھا جاتا ہے علاج کی غرض سے استعمال کے جانے کو خربوزے تازہ میٹھے اور اچھی قسم کے ہونے چاہئیں
    آم اور دودھ
    دبلا پن دور کرنے کیلئے آم پر مشتمل علاج بلغذا بہترین ثابت ہوتا ہے علاج کی غرض سے کھانے کیلئےہمیشہ پکے ہوے میٹھے آم منتخب کریں انہیں دن میں تین بار یعنی صبح دوپہر شام کو استعمال کیا جائے - ابتدا میں دو درمیانے سائز کے آم پہلے دن کھائیں اور پھر ایک گلاس دودھ پیا جائے- آم میں شوگر تو ہوتی ہے لیکن پروٹین نہیں ہوتی اس کے برعکس دودھ میں پروٹین زیادہ ہوتی ہے لیکن شوگر کم ہوتی ہے ایک کی کمی دوسرے سے پوری ہو جاتی ہے اس طرح آم اور دودھ زبردست نتائج پیدا کرتے ہیں -یہ علاج کم از کم ایک مہینے تک جاری رکھا جائے اس سے صحت بہتر ہوتی ہے - جسم میں توانائی آتی ہے اور تیزی سے وزن بڑھتا ہے یهنی دبلا پن دور ہوتا ہے
    دودھ
    ماہرین کا کہنا ہے کہ دبلا پن دور کرنے کے لئے صرف دودھ پر مشتمل غذا بھی شاندار نتائج دیتی ہے - دودھ سے علاج کی ابتدا میں مریض کو جوس فاسٹ پر رکھا جائے اور تین دن تک نیم گرم پانی اور لیموں کا جوس دیا جائے تاکہ داخلی صفائی ہو جائے چوتھے دن سے صبح 8بجے تک مریض کو ہر دو گھنٹے کے بعد ایک گلاس دودھ دیا جائے اگلے دن ہر دیڑھ گھنٹے کے بعد ایک گلاس دودھ اور اس سے ایک گھنٹے کے بعد ایک گلاس دودھ پلایا جائے - بس ایسا اس صورت میں کریں کے مریض دودھ آسانی سے ہضم کر سکے
    انجیر
    دبلے پن کو دور کرنے اور وزن میں اضافہ کرنے کیلئے انجیر بھی اچھی چیز ہے - اس پھل میں پائی جانےوالی شوگر جلدی سے ہضم ہو جاتی ہے - چناچہ یہ اسے طاقتور اور موٹا بنانے والی غذا کی صلاحیت دیتی ہے - تین خشک انجیریں پانی میں بھگو دیں اور دن میں دو بار کھائیں
    کشمش
    جو لوگ اپنا وزن بڑھانا چاہتے ہیں ان کے لئے یہ بہترین غذا ہے اس مقصد کے لئے روزانہ تیس گرام کشمش استعمال کرنا چاہیے
    اور دبلے افراد کو چھوٹے چھوٹے وقفے کے ساتھ تھوڑا تھوڑا کھانا کھاتے رہنا چاہیے - دبلا پن دور کرنے کے لئے ایسی غذائیں استعمال میں لانی چاہییے جن میں زیادہ کیلوریز پائی جاتی ہوں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  2. انا

    انا -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    جزاک اللہ خیرا
     
  3. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,313
    جزاک اللہ خیرا حکیم صاحب۔ بہت مفید معلومات
     
  4. نصر اللہ

    نصر اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2011
    پیغامات:
    1,847
    جزاکم اللہ خیرا..
    زبردست.

    Sent from my ALE-L21 using Tapatalk
     
  5. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,440
    بہت مفید ،شکریہ ـ وزن تو پہلے ہی بڑھ رہا ہے ـ اعتدال رہے تو بہتر ہے ـ کیا ان طریقوں کے نقصانات بھی ہوسکتے ہیں ؟
     
  6. ابو ابراهيم

    ابو ابراهيم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مئی 11, 2009
    پیغامات:
    3,873
    جزاک اللہ خیرا
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں