پاکستان میں پہلی سے بارہویں جماعت تک قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار

ابوعکاشہ نے 'خبریں' میں ‏جون 11, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,432
    پاکستان میں پہلی سے بارہویں جماعت تک قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار

    پاکستان کی وفاقی حکومت نے پہلی سے بارہویں جماعت تک سکولوں اور کالجوں میں قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دینے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔پاکستانی اخبارات کے مطابق وزارت تعلیم و تربیت نے قران پاک کو تعلیمی نصاب میں شامل کرنے کیلئے سفارشات تیار کرکے صوبوں کو ارسال کردی ہیں۔ وزیر مملکت برائے تعلیم و تربیت بلیغ الرحمان کا کہنا ہے کہ صوبوں نے مشاورت کیلئے وقت مانگا ہے اور صوبے وفاقی کی تجاویز کا جائزہ لے کر جلد آگاہ کریں گے۔
    انہوں نے بتایا کہ سکولوں میں پہلی سے چھٹی جماعت تک ناظرہ قرآن پاک پڑھایا جائے گا جبکہ ساتویں سے بارہویں جماعت تک قرآن پاک ترجمہ کے ساتھ پڑھایا جائے گا۔ساتویں سے دسویں جماعت تک واقعات پر مبنی سورتیں پڑھائی جائیں گی اور دسویں سے بارہویں جماعت تک احکامات پر مبنی سورتیں پڑھائی جائیں گی۔
    اس موقع پر اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مولانا محمد خان شیرانی کا کہنا تھا کہ وزارت تعلیم کا قرآن پاک کی تعلیم ضروری قرار دینے کا اقدام احسن ہے اسلامی نظریاتی کونسل کے صوبوں اور وفاق سے مربوط روابط ہیں اور اس مقصد کے حصول کیلئے مکمل تعاون کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ پہلی سے بارہویں جماعت میں سے ہر ایک جماعت کیلئے روزانہ 15 منٹ قرآن پاک کی تعلیم کیلئے مختص ہوں گے۔

    بشکریہ،ملت ٹائم
    -----------
    بہت ہی اچھا اقدام ہے ۔ اگر اس پرعمل شروع ہوگیا تو ان شاء اللہ امیدہے کہ مستقبل میں مثبت نتائج سامنے آئیں گے ۔ لیکن ضروری ہے کہ قرآن کریم کی تعلیم کے لئے ماہر اساتذہ بھی شامل کیے جائیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  2. عمر سلطان

    عمر سلطان نوآموز.

    شمولیت:
    ‏جون 9, 2016
    پیغامات:
    36
    هَـــٰذَا بَصَــائــِرُ لِلنّــَاسِ وَهُــدًى وَرَحْمَــةٌ لِّقَــوْمٍ يُــوقِنــُونَ
    یــہ (قــرآن) لــوگــوں کــے لیــے بصیــرت کــی بــاتیــں اور ہــدایــت ورحمــت ہــے اس قــوم کــے لیــے جــو یقیــن رکھتــی ہــے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,475
    بہت عمدہ اور مستحسن فیصلہ ہے.
    ٹائم صرف پندرہ منٹس؟؟یہ قید ممکن کو ناممکن بنا دینے کی کوشش لگتی ہے.
     
  4. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,432
    جی وقت تو کم ہے۔ چلیں کچھ ناہونے سے کچھ ہونابہتر ہے ۔ زیادہ کے چکرمیں پندرہ منٹ بھی جائیں گے
     
    • متفق متفق x 2
  5. انا

    انا -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    اچھا فیصلہ ہے اگر اساتذہ بھی صحیح میسر آ جائیں ۔
     
    • متفق متفق x 1

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں