فیس بک گراف سرچ

عفراء نے 'آئی ٹی کی دنیا' میں ‏جولائی 13, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,919
    گراف سرچ فیس بک کا ایک قدرے پرانا فیچر ہے جس سے ابھی بھی کم لوگ واقف ہیں۔ اکثریت فیس بک کی سرچ کو صرف آئی ڈیز یا ای میل سرچ کرنے کے لیے استعمال کرتی ہے۔اپنی تحقیقات کرتے ہوئے میرا گرٍاف سرچ سے ٹکراؤ ہوا جس کے سبب کچھ نئی معلومات ملیں۔ افادہ عام کی خاطر انہیں اردو مجلس کے قارئین کے لیے شائع کیا جا رہا ہے۔

    فیس بک اوپن گراف پروٹوکول کا استعمال کرتا ہے جس میں تمام چیزیں باہم مربوط ہوتی ہیں۔مثلا کسی بھی شخص کے دوست،
    تصاویر، ویڈیوز ، پوسٹ، ایوینٹس ، کوائف وغیرہ۔
    گراف سرچ اسی پروٹوکول کا استعمال کرتے ہوئے مربوط سرچ مہیا کرتی ہے۔اور یہ عام سرچ سے اس طرح مختلف ہے کہ اس میں عام زبان میں کوئی بھی سوال لکھ کر مطلوبہ معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔
    مثلا آپ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ
    - آپ کے دوستوں میں جو لوگ کسی خاص علاقے میں موجود ہیں اور وہ کسی خاص ریستوران میں جا چکے ہیں
    - آپ کے کسی دوست نے آپ کی کون کون سی تصاویر کو پسند کیا یا آپ کی کونسی پوسٹ پر کمنٹ کیا
    - فلاں شخصیت یا صفحہ کو پسند کرنے والے لوگ کس جگہ رہتے ہیں ہیں اور ان کی مزید کیا کیا پسندیدگیاں ہیں
    وغیرہ وغیرہ

    دوستوں کے علاوہ بھی کوئی معلومات جاننے کے لیے گراف سرچ مفید ہے۔ خاص طور پر بزنس کرنے والے لوگ مارکیٹنگ کے لیے اس کا استعمال کرتے ہیں۔ مثلا کسی خاص علاقے کے رہنے والوں کی دلچسپیاں اور سرگرمیاں اس طریقہ سے معلوم کی جا سکتی ہیں۔

    میری معلومات کی حد تک ابھی یہ انگریزی زبان میں ہی دستیاب ہے۔ فیس بک کو کسی اور زبان میں استعمال کرنے والے تجربہ کر کے بتا سکتے ہیں کہ آیا ان کی زبان میں یہ دستیاب ہے یا نہیں۔
    انگلش میں چند مثالیں جو کہ انٹرنیٹ سے لی گئی ہیں:
    People named [name] who like [something] and live in [city, state]
    “People who work at Starbucks and live in Dallas, Texas and like Mexican food”
    burger restaurants near x-city/state

    people who are not my friends that work at x and visited x-city/state
    [​IMG]
    یاد رہے کہ سرچ رزلٹس لوگوں کی پرائیویسی سیٹنگز کے مطابق ہی دیکھے جا سکتے ہیں۔ پرائیویٹ معلومات سرچ میں نہیں آتیں۔
    سرچ کا تفصیلی طریقہ کار اور مزید معلومات جاننے کے لیے یوٹیوب پر موجود ٹیوٹوریلز سے استفادہ کیا جا سکتا ہےجہاں پر فیس بک کے بانی مارک زکر برگ اور ان کی ٹیم کا دیا گیا تعارفی سیشن بھی موجود ہے۔
    (وقت کی قلت کے سبب زیادہ تفصیلات نہیں لکھی جا سکیں)

    تحریر : عفراء الباکستانیہ
     
    • اعلی اعلی x 2
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  2. انا

    انا ناظمہ خاص انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    جزاک اللہ خیرا۔ یہ تو واقعی بڑے کام کی چیز ہے۔ مجھے بھی آج پہلی مرتبہ ہی معلوم ہوا ہے کہ فیس بک میں گراف سرچ بھی ہے۔ ابھی میں نے چیک نہیں کیا ۔ لیکن بزنس کرنے والوں کے لیے بہت ہی کارآمد ہے۔ مارکیٹنگ میں ، بزنس میں یہ چیز بہت اہمیت کی حامل ہے کہ اپنے اپنے علاقے کے لوگو ں کی دلچسپیوں سے واقف ہوں ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,919
    وایاک۔
    ہاں اکثریت کو معلوم نہیں تھا۔ مجھے لگتا تھا شاید میں ہی بے خبر ہوں کیونکہ یہ 2013 کی بات ہے جب گراف سرچ لانچ ہوئی، تازہ ترین تبدیلیاں کیا ہوئیں یہ معلوم نہیں کیونکہ اس وقت کچھ چیزیں اس سرچ میں شامل نہیں کی گئی تھیں۔ بہرحال اپنے حلقے میں کئی لوگوں سے بات ہوئی کسی کو نہیں معلوم تھا۔
    مجھے فیس بک زیادہ پسند نہیں اس لیے اس پر اتنا غور نہیں کرتی لیکن ہوا یہ کہ میں کچھ پڑھ رہی تھی تو اس میں فیس بک کا یوز کیس ڈسکس کیا گیا تھا۔ گراف سرچ کے کام کرنے کے انداز سے مجھے بالکل لگا کہ یہ لنکڈ ڈیٹا ٹیکنالوجیز کو استعمال کر رہا ہے۔ اور گراف سرچ کے پیچھے شاید سپارکل کیوری (SPARQL) کام کرتی ہو۔ اسی لیے کچھ مزید تحقیق کی اور تقابل کیا تو معلوم ہوا کہ آئیڈیا وہی ہے لیکن ٹیکنالوجی الگ ہے۔ اور اس میں کچھ خامیاں ہیں جو لنکڈ ڈیٹا میں نہیں۔
    فیس بک کا اوپن گراف بھی 2006 میں لانچ ہوا اور ویب کے بانی ٹم برنرز لی نے بھی اسی سال ویب کے نئے سٹینڈرڈز یعنی لنکڈ اوپن ڈیٹا کا تعارف کروایا۔
    فیس بک کے مربوط ڈیٹا سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ فیوچر ویب بھی یہی شکل اختیار کرنے جا رہی ہے۔ جس طرح فیس بک کا تمام ڈیٹا ایک بڑے گراف کی شکل میں لنکڈ ہے، اسی طرح نئے سٹینڈرڈز کے مطابق اگر ڈیٹا اور ویب سائٹس کو پبلش کیا جائے تو وہ ویب کے giant گراف کا حصہ بن جاتا ہے جس میں سب کچھ باہم مربوط ہے۔ اس کی وجہ سے مشینیں اس قابل ہوجاتی ہیں انسانوں کے سوالوں کے جوابات دے سکیں اور انسانی مدد کے بغیر ڈیٹا کو خود سے سمجھ سکیں ۔
     
  4. طارق راحیل

    طارق راحیل -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 23, 2009
    پیغامات:
    348
    ۔ مجھے بھی آج پہلی مرتبہ ہی معلوم ہوا ہے کہ فیس بک میں گراف سرچ بھی ہے۔ ابھی میں نے چیک نہیں کیا ۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں