اردو تھیسارس مترادف الفاظ کا ذخیرہ

ابوعکاشہ نے 'اردو لکھنے پڑھنے میں مدد' میں ‏جولائی 20, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    14,237
    اردو تھیسارس مترادف الفاظ کا ذخیرہ

    اردو لکھنے پڑھنے والوں کے لئے مترادف الفاظ کی ویب سائیٹ اور اس کا تعارف

    آن لائن سرچ
    http://urduthesaurus.com/index.php

    اردو تھیسارس ایپ
    https://play.google.com/store/apps/...er-global-all-co-prtnr-py-PartBadge-Mar2515-1

    اردو تھیسارس کا BETA یا ’آزمائشی‘ ورژن جو ۱۶ جولائی ۲۰۱۶ کو انٹرنیٹ اور موبائل فون کے لیے جاری کیا گیا، پانچ سال کی مدت میں تیار ہوا۔ ویب سائٹ اور ایپ کے ذریعے اُردو تھیسارس کے موجودہ ورژن میں چالیس ہزار سے زائد الفاظ اور بیس ہزار سے زائد مترادفات کے مجموعے ڈھونڈے جاسکتے ہیں۔ اردو زبان اور الفاظ کے ایک ماخذ کے طور پراس کو بہتر بنانے کا عمل مسلسل جاری ہے۔ اپنی موجودہ حالت میں یہ محض مترادفات کے ایک حصے پر مشتمل ہے، لیکن مستقبل میں اُردو اور ذولسانی لغات کے علاوہ، اس میں متضادات، محاورات، اور ضرب الامثال کا اضافہ بھی کیا جائےگا۔ اردو تھیسارس کے استعمال کی ہدایات یہاں پڑھی جاسکتی ہیں۔
    میں ماہرین اردو ادب و لسانیات جناب ڈاکٹر تحسین فراقی، ڈاکٹر معین نظامی، محمد سلیم الرحمان، اور ڈاکٹر مظہر محمود شیرانی کا مشکور ہوں کہ انھوں نے مستقبل میں اس علمی منصوبے کی ہدایت کے لیے ادارتی مشاورتی بورڈ میں شمولیت کی میری درخواست قبول فرمائی۔ اس اردو تھیسارس میں موجود کسی بھی غلطی، نقص یا سہو کا میں بہرحال خود ذمے دار ہوں۔
    میں ڈاکٹر اویس اطہر کا ممنون ہوں جنہوں نے از حد خلوص اور نہایت محنت سے اردو تھیسارس کے آن لائن ڈیٹابیس اور موبائل ایپ کی تیاری میں مدد دی۔ انھوں نے مختلف مراحل میں بھیجے جانے والے میرے متعدد سوالات پر رہنمائی کی، اور ڈیٹا کی ترتیب و تنظیم، موبائل ایپ کی خامیاں دور کرنے، اور اس کو استعمال میں سہل بنانے کے لیے مطلوبہ سہولیات فراہم کیں۔
    میں اردو تھیسارس کی ایڈیٹنگ اور پروف ریڈنگ کی ذمہ داری سے انجام دہی پر محترمہ حمیرا اشرف اور ڈاکٹر رفاقت علی شاہد کا مشکور ہوں۔ جناب عثمان عابد اور محمد شعیب کا شکریہ بھی واجب ہے جنھوں نے محنت اورباریک بینی سے تمام الفاظ کا اندراج کیا۔
    زبان اور الفاظ کے کسی بھی ماخذ کی طرح اردو تھیسارس کی تالیف میں بھی متعدد اردو لغات اور مستند حوالہ جاتی کتب سے استفادہ کیا گیا ہے، لیکن اس اردو تھیسارس میں موجود ذخیرہ الفاظ کی ترتیب و تنظیم منفرد ہے اور اس کے کاپی رائٹ اور جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ مآخذ کی کتابیات اس منصوبے کی تکمیل پر جاری کی جائے گی۔
    لائسنسنگ اور ڈیٹا ڈاؤنلوڈ کے بارے میں معلومات کے لیے ادارے کی ای میل کے ذریعے رابطہ کیجیے۔
    اردو تھیسارس ایک مفت تعلیمی سروس کے طور پر پیش کی جارہی ہے۔ ادارہ اس کے ڈیزائن، خصوصیات اور مندرجات میں بہتری کے لیے آپ کی تجاویز اور سفارشات سے مستفید ہو گا۔ اردو تھیسارس اور اس کی انفرادی اندراجات سے متعلق اپنے تبصروں کے لیے، ویب سائٹ اور موبائل فون ایپ میں دیے گئے لنک کے ذریعے براہِ مہربانی ہم سے رابطہ کیجیے۔ ادارہ آپ کے تجربے کے بارے میں جاننا چاہتا ہے اور آپ کے تعاون اور معاونت کا شکریہ ادا کرتا ہے۔

    مخلص،
    مشرف علی فاروقی
    مدیر، اردو تھیسارس
    ۱۶ جولائی ۲۰۱۶
     
    • معلوماتی معلوماتی x 4
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • اعلی اعلی x 1
    • مفید مفید x 1
  2. انا

    انا ناظمہ خاص انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    جزاک اللہ خیرا۔ اچھی مفید ویب سائٹ لگ رہی ہے۔میں نے ابھی چیک کی ہے ۔ ان کا جو سرچ بکس ہے اس میں اردو مجلس کے ایڈیٹر کی طرح آٹومیٹک اردو نہیں آتی۔ تو جن لوگوں نے اپنے پاس اردو انسٹال نہیں کی ہے انہیں استعمال کرنے میں دقت ہو سکتی ہے ۔
     
    • مفید مفید x 1
  3. شفقت الرحمن

    شفقت الرحمن ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جون 27, 2008
    پیغامات:
    729
    اردو کیلیے اچھی کاوش ہے لیکن بعض الفاظ زبردستی مترادف بنا کر گھسیڑے گئے ہیں، مثال کے طور پر عورت کے مترادفات میں خالص ہندی زبان کا لفظ: "اِستری" شامل کیا ہے اور میرے خیال میں استری یعنی جس سے کپڑے استری کئے جاتے ہیں اس کا عربی نام "مکواۃ" بھی اسی میں شامل ہے ۔
    یہاں دیکھیں
    اسی طرح ایک اور جگہ بھی کچھ خالص ترکی زبان کے الفاظ اردو میں غیر مستعمل ہونے کے با وصف مترادفات میں شامل ہیں۔
    مجموعی طور پر اچھی کاوش ہے۔
    انسانی عمل ہونے کے ناتے کمی رہ ہی جاتی ہے کامل تو ذات باری تعالی اور اس کے افعال ہی ہیں۔
     
    • متفق متفق x 2
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    14,237
    عجیب ہے ۔بہت خطرناک لفظ ہے ۔ اب بھی اردو ، ہندی زبان کی محتاج ہے کہ ایسے الفاظ گھسیڑے جائیں ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,919
    بہت اچھا کام کیا ہے اس کی ضرورت محسوس ہوتی تھی۔

    کم ہی ویب سائٹس پر اس کا اہتمام کیا جاتا ہے میں نے اکثر ویب سائٹس کے سرچ باکس بغیر کی بورڈ کے دیکھے ہیں اور عربی ٹائپنگ جو تھوڑی بہت آتی ہے وہ اسی بہانے سے آگئی۔
    مثلا عربی لغت جس کی اکثر ضرورت پڑتی ہے http://www.almaany.com/ اس میں کی بورڈ نہیں۔
    البتہ ان لوگوں نے یہ کام بہت اچھا کیا ہے سرچ کے لیے تمام زبانوں کے کی بورڈ ساتھ لگا دیے ہیں۔ http://www.alfanous.org/en/aya/?
     
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  6. تجمل حسین

    تجمل حسین رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏مارچ 19, 2014
    پیغامات:
    143
    میں نے ابھی چیک کیا ہے سرچ باکس میں بھی اردو خودکار طور پر آرہی ہے بس کیبورڈ تھوڑا مختلف ہے۔ یعنی ”ھ“ کی جگہ ”ح“ ہے۔ :)
     
    • معلوماتی معلوماتی x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں