تحسس اور تجسس کا فرق

عائشہ نے 'قرآنی الفاظ ، اصطلاحات ، تراکیب و تراجم' میں ‏جولائی 31, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,161
    قرآنی علوم کے شائقین کے لیے ایک پر لطف نکتہ
    تحسس كا مطلب ہے اچھی نیت سے لوگوں کی خیر خبر رکھنا
    اور تجسس کا مطلب ہے بری نیت سے لوگوں کے راز معلوم کرنا
    تحسس کی مثال جیسے حضرت یعقوب علیہ السلام نے فرمایا: يَا بَنِيَّ اذْهَبُوا فَتَحَسَّسُوا مِن يُوسُفَ وَأَخِيهِ وَلَا تَيْأَسُوا مِن رَّوْحِ اللَّـهِ ۖ إِنَّهُ لَا يَيْأَسُ مِن رَّوْحِ اللَّـهِ إِلَّا الْقَوْمُ الْكَافِرُونَ
    میرے پیارے بچو! تم جاؤ اور یوسف (علیہ السلام) کی اور اس کے بھائی کی پوری طرح تلاش کرو اور اللہ کی رحمت سے ناامید نہ ہو۔ یقیناً رب کی رحمت سے ناامید وہی ہوتے ہیں جو کافر ہوتے ہیں سورۃ یوسف 12: آیت 87
    تجسس کی مثال جیسے يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اجْتَنِبُوا كَثِيرًا مِّنَ الظَّنِّ إِنَّ بَعْضَ الظَّنِّ إِثْمٌ ۖوَلَا تَجَسَّسُوا
    اے ایمان والو! بہت بدگمانیوں سے بچو یقین مانو کہ بعض بدگمانیاں گناه ہیں۔ اور بھید نہ ٹٹوﻻ کرو سورۃ الحجرات 49: آیت 12) ترجمہ مولانا محمد جوناگڑھی رحمہ اللہ
    [​IMG]
    [​IMG]
     
    Last edited: ‏جولائی 31, 2016
    • معلوماتی معلوماتی x 3
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • مفید مفید x 1
  2. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,203
    جزاک اللہ خیرا
    یعنی صرف ایک نکتے کی بات ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • متفق متفق x 1
  3. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,919
    جزاک اللہ خیرا۔

    اور شیخ سعود کے الفاظ میں:
    بين(التجسس)و(التحسس)نقطة واحدة جعلت اﻷول محرما(ولا تجسسوا)والآخر مشروعا(فتحسسوا من يوسف وأخيه)والعاقل لا يحقر شيئا يسيرا قد يقلب الخير شرا.

    (التجسس اور التحسس میں ایک ہی نقطہ کا فرق ہے جس نے اول الذکر کو حرام اور مؤخر الذکر کو مشروع بنا دیا ہے۔ عقلمند وہ ہے جو کسی آسان یاہلکی چیز کو بھی حقیر نہ جانے جو خیر کو شر میں بدل دے۔)

    یوں توعربی زبان کی فصاحت و بلاغت روز روشن کی طرح عیاں ہے مگر ٹویٹر پر اس کا اندازہ صحیح معنوں میں لگایا جا سکتا ہے۔ 160 حروف پر مشتمل عربی ٹویٹ میں بہت ہی جامع پیغام سما جاتا ہے لیکن وہی پیغام کسی اور زبان میں اتنے ہی حروف میں ممکن نہیں!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  4. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,123
    سبحان اللہ
    جزاکمااللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  5. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,161
    عفراء اتنے دن بعد دل کھول کر لکھنے کا شکریہ، ایسی اچھی باتیں شئیر کرتی رہا کریں!
    بندی بھی شیخ سعود کے خاموش مداحوں میں سے ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,161
    وایاکم
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں