گوگل میں سرچ کرنا دیکھیں!

عبد المتين بن عبد المجيد نے 'ویب سائٹس پر تبصرے' میں ‏اگست 29, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عبد المتين بن عبد المجيد

    عبد المتين بن عبد المجيد رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏جون 23, 2015
    پیغامات:
    33
    https://www.quora.com/What-are-some-Google-search-tips-and-hacks

    مثلا یہ دو tips بہت کام کے ہیں۔
    1) کسی ویبسائیٹ جیسی دوسری ویبسائیٹ معلوم کرنا ہو تو :related لکھ کر بغیر space دیے ویبسائیٹ کا ایڈریس لکھیں اور سرچ کریں۔ مثال
    related:islamqa.info

    2) آپ کو کچھ صرف ایک ہی ویبسائیٹ میں سرچ کرنا ہو تو :site لکھ کر بغیر space دیے ویبسائیٹ کا ایڈریس لکھیں اور سرچ کریں۔ مثال

    site:ahlalhdeeth.com من تشبه بقوم فهو منهم
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5
  2. عمر اثری

    عمر اثری -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 21, 2015
    پیغامات:
    437
  3. عبد المتين بن عبد المجيد

    عبد المتين بن عبد المجيد رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏جون 23, 2015
    پیغامات:
    33
    اگر آپ کو کسی نے اردو یا ہندی یاانگش یا کسی اور زبان میں حدیث یا بات بھیجی اسکی تحقیق کرنے کے لیے اور آپ کو اس میں سے کسی لفظ یا تمام جملے کا عربی ترجمہ نہیں معلوم کہ آپ بآسانی تلاش کریں تو آپ گوگل پر ایسے سرچ کریں۔
    مثلا کسی نے آپ کو یہ بھیجا
    اکثر لوگ ایک حدیث بیان کرتے ہیں

    "مومن کے جوٹھے میں شفاء ہے "

    کیا یه حدیث ہے ؟
    تو آپ گوگل پر ایسے لکھیں " جوٹھا کھانا meaning in Arabic"
    تو وہ آپ کو اسکا ترجمہ عربی میں دیگا۔
    اسکا ترجمہ گوگل نے "غير مأكول" دیا۔ اب اوپر والے جملے کی جیسی عربی آپ بنا سکتے ہیں بنائیں اور گوگل پر سرچ کریں۔
    میں نے یوں سرچ کیا "غذاء غير مأكول مؤمن شفاء" ابتسامہ
    اس سے مطلوبہ نتائج نہیں آئے۔
    میں نے انگلش میں "leftover food meaning in Arabic" لکھ کر سرچ کیا اسکا ترجمہ "بقايا الطعام" آیا پھر گوگل پر ایسے سرچ کیا "بقايا طعام مؤمن شفاء" تو نتائج میں اسلام ویب کی ویبسائٹ پر "صحة حديث سؤر المؤمن شفاء" ایسا ایک نتیجہ ملا میں سمجھ گیا کہ "سؤر" کا مطلب جوٹھا کھانا ہے۔ پھر وہاں سے اس حدیث کو کاپی کرکے الدرر السنية کی "الموسوعة الحديثية" میں سرچ کیا تو وہاں اسکی تخریج مل گئی اور وہ امام البانی رحمہ اللہ کی الضعیفہ میں ملی! اس طرح سے آپ بھی اور بھی کچھ معلوم کرسکتے ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  4. عبد المتين بن عبد المجيد

    عبد المتين بن عبد المجيد رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏جون 23, 2015
    پیغامات:
    33
    ایک لنک یہاں سے ڈلیٹ کی گئی اور اسکی وجہ یہ تھی کہ وہاں کا مواد یہاں بھی لکھا جائے۔


    ۱) آپ کو کسی قصہ کے بارے میں معلوم کرنا ہو تو ایسے سرچ کریں قصة عظام يوسف عليه السلام
    ٢) حديث الرجل الذي عاق امه.. قال اجتمعوا
    الحطب واحرقوه ۔۔۔مطلب آپ کچھ بھی رلیٹیڈ سرچ کرو گوگل آپ کو ایسی ویبسائیٹ دکھائے گا جس میں آپ کو اس حدیث کے صحیح الفاظ مل جائیں گے۔
    ۳) کسی شخصیت کے بارے میں سرچ کرنا ہو تو ایسے سرچ کریں
    من هو الألباني
    ۶) کسی مسئلہ کے بارے میں سرچ کرنا ہو تو ایسے سرچ کریں
    هل يشرع رفع اليدين في الدعاء
    ۵) کسی مصنف کی کتب معلوم کرنا ہو تو ایسے سرچ کریں
    جميع كتب عبد الرحمن المعلمي

    ۶) کسی مضمون کی احادیث معلوم کرنا ہو تو ایسے سرچ کریں۔
    الأحاديث في بر الوالدين
    ۷) کتب چاہئے تو ایسے سرچ کریں
    اردو کتب کے لیے
    قادیانیت kitabosunnat
    یا پھر
    قادیانیت site:kitabosunnat.com
    عربی کتب کے لیے ایسے سرچ کریں
    ما صح من آثار الصحابة في الفقه المكتبة الوقفية
    یا ایسے
    الرياء site:waqfeya.com

    ۸) کسی مضمون پر عربی میں کونسی کتب لکھی گئیں ہیں معلوم کرنے کے لیے ایسے سرچ کریں
    كتب في علوم القران ملتقى أهل الحديث
    کسی مضمون پر سب سے بہتر یا آسان کتاب کونسی ہے لوگوں کی رائے معلوم کرنے ایسے سرچ کریں
    أفضل أو أسهل كتب في اصول الفقه ملتقى أهل الحديث

    ۹) کسی مضمون پر صرف PDF فارمیٹ میں مواد چاہئے تو
    المنهج السلفي ۔filetypedf
    https://www.google.co.in/search?q=المنهج+السلفي+filetypedf&oq=المنهج+السلفي+filetypedf&aqs=chrome..69i57.15722j0j4&sourceid=chrome-mobile&ie=UTF-8
    لیکن یہ اتنا مؤثر نہیں ہے۔
    ایسے ہی doc (یعنی word) فارمیٹ میں بھی حاصل کرسکتے۔
    المنهج السلفي filetype:doc
    یا پھر
    المنهج السلفي filetypept

    الإسلام سؤال وجواب یا صيد
    الفوائد یا ملتقى أهل الحديث یا اسلام ويب وغیرہ "کام کی" ویبسائٹس ہیں۔
    منتدى البيضاء، سحاب السلفية، منتدى الآجري، منتدى التصفية والتربية اچھے ویبسائٹس ہیں۔ ان میں کچھ غلو بھی ہے لیکن بہ نسبت دوسرے یہ اچھے ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  5. عبد المتين بن عبد المجيد

    عبد المتين بن عبد المجيد رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏جون 23, 2015
    پیغامات:
    33
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  6. عبد المتين بن عبد المجيد

    عبد المتين بن عبد المجيد رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏جون 23, 2015
    پیغامات:
    33
    کوئی حدیث کا اردو یا انگش ترجمہ چاہئے اور آپ کو اس حدیث کے کچھ الفاظ یاد ہے یا صرف وہ حدیث کس بارے میں ہے اتنا معلوم ہے تو پہلے آپ اس حدیث کے الفاظ معلوم کرلیں جیسا کہ اوپر طریقہ بتایا گیا۔

    پھر ایسے سرچ کریں

    site:islamqa.info لا تطروني كما أطرت النصارى


    https://www.google.co.in/search?q=s...i58.21907j0j4&sourceid=chrome-mobile&ie=UTF-8

    اس طرح آپ کو اس ویبسائٹ کے روابط ملیں گے جس میں یہ حدیث موجود ہے۔ ہر لنک کو کھل کر چیک کریں کہ کسی میں ur یا en موجود ہے۔ اگر ہے تو ur پر کلک کرنے سے وہ جواب اردو میں تبدیل ہو جائے گا پھر آپ اس میں مطلوبہ حدیث ڈھونڈ لیں۔

    مثلا میں نے دکھائے گئے نتائج میں سے میں نے پہلے لنک پر کلک کیا تو ایسے کھلا
    https://islamqa.info/ar/13769
    اب آپ دیکھیں کہ یہ جواب کتنی زبانوں میں موجود ہے۔
    en fr ur zh es
    ان پانچ زبانوں میں موجود ہے۔
    آپ ur یا en پر کلک کریں گے تو وہ جواب اردو یا انگلش میں تبدیل ہو جائے گا۔ پھر آپ اس میں سے مطلوبہ حدیث ڈھونڈ کر کاپی کرسکتے ہیں اور جسے بھیجنا ہے بھیج سکتے ہیں۔
    اگر آپ کو کوئی حدیث کا ترجمہ اس ویبسائٹ(یعنی islamqa.info) پر انگلش میں نہیں ملا تو آپ ایسے سرچ کریں
    site:sunnah.com لا تطروني كما أطرت النصارى
    یہ نتائج آئے
    https://www.google.co.in/search?q=s...i58.28271j0j4&sourceid=chrome-mobile&ie=UTF-8
    اب کوئی ایک لنک کھولیں اور مطلوبہ حدیث ڈھونڈ کر کاپی کرسکتے ہیں اور جسے بھیجنا ہے بھیج سکتے ہیں۔
    اور جسے ان باتوں میں سے کچھ نہیں سمجھا تو پوچھ سکتے ہیں۔
    اللہ شیخ ابو زید ضمیر کی حفاظت کرے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  7. انا

    انا ناظمہ خاص انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    جزاک اللہ خیرا۔
    اچھی مفید ٹپس ہیں ۔
    اسی طرح ٹپس کا ایک سلسلہ پہلے شروع کیا جا چکا ہے ۔
    http://www.urdumajlis.net/threads/35127
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں