عفرا کے اردو مجلس پر چار سال مکمل

عائشہ نے 'مجلسِ تہنیت' میں ‏اکتوبر، 3, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

Tags:
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,482
    بسم اللہ الرحمن الرحیم
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    30 ستمبر 2012 کو اردو مجلس پر ایک چھوٹی سی کمپیوٹر سائنٹسٹ نے رجسٹر کیا تھا، جو تحقیق کے میدان میں تبھی اپنا لوہا منوا چکی تھیں، ماشاءاللہ 30 ستمبر 2016 کو ان مجلس پر چار سال مکمل ہو چکے ہیں، اس کے ساتھ ہی وہ تحقیق میں بھی ایک اور سنگ میل عبور کر چکی ہیں۔
    یہ ہمہ جہت شخصیت ہیں عفراء جن کی صلاحیتوں کی ایک جھلک ان کی مجلس پر موجود تحریروں ، شعری و ادبی انتخاب میں دیکھی جا سکتی ہے۔ یہ مجلس کے کچن کارنر میں اپنی کوکنگ اور بیکنگ کے جو ثبوت شئیر کر چکی ہیں وہ ذائقے میں بھی لاجواب ہوتے ہیں۔ اس خوشی کے موقع پر ان کو بہت بہت مبارک باد!
    اللہ سبحانہ و تعالی سے دعا ہے کہ عفراء کو ان کے اخلاص و محنت کا اجر دے اور دنیا و آخرت میں قدم بہ قدم کامیابی عطا فرمائے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
    • اعلی اعلی x 1
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 1
  2. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,313
    ماشاء اللہ ۔ میری اور تمام انتظامیہ کی جانب سے بھی عفراء سسٹر کو مبارک باد!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  3. ام مطیع الرحمن

    ام مطیع الرحمن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2013
    پیغامات:
    1,550
    وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!
    بہت بہت مبارک ہو آپکو عفراء جی۔ اللہ تعالی آپکے علم کو اور نکھار بخشے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 1
  4. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,920
    اور اخلاص عطا بھی فرمائے۔ آمین
    ــــ
    یہ تو مجھ ایسے سست انسان کو مزید ناکارہ کی سراسر سازش ہے بھئی۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,482
    آمین۔ آپ بالکل بھی سست نہیں ہیں ماشاءاللہ۔
     
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 1
  6. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,482
    سسٹر آپ مختصر جملے لکھ کر غائب ہو جاتی ہیں۔ کچھ لکھیے مجلس کے لیے، پتہ چلتا ہے کہ آپ اچھا لکھتی ہیں۔
     
    • متفق متفق x 3
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  7. ام مطیع الرحمن

    ام مطیع الرحمن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2013
    پیغامات:
    1,550
    عین آپی میں بہت مشکل سے تھوڑا سا ٹائم نکال پاتی ہوں ۔ دعا کریں میرے لیے بہت زیادہ زیادہ۔ اللہ تعالی مجھے میرے ہدف تک آسانی سے پہنچائے۔ فی الحال میری تانک جھانک پہ ہی اکتفا کریں ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  8. انا

    انا -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

    جزاک اللہ خیرا۔ عین سسٹر آپ کا بھی بہت شکریہ اتنے عرصے بعد مجلس میں ہلکی پھلکی خوشی کی خبر لانے کے لیے۔ عفرا ء سسٹر تو چپکے سے اپنے سفر پر رواں دواں تھیں ۔

    عفراء سسٹر کو دلی مبارکباد ۔ اللہ تعالی علم میں مزید اضافہ فرمائے اور انہین ہمت دے کہ ہمیں اپنے علم سے مستفید کرتی رہیں ۔
    میں تو ابھی پیدا ہی نہین ہوئی پھر
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • ظریفانہ ظریفانہ x 2
  9. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,920
    خیر یہ تو آپ کو نہیں معلوم کہ ۔۔۔!
    دس از ویری فنی انا! کہاں آپ کہاں میں۔ عمرے کے ٹکٹ ایویں نہیں ملتے : )
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  10. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,324
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    عفراء سسٹر کو بہت بہت مبارک ہو، اللہ تعالی ان کو دنیا وآخرت میں کامیاب کرے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  11. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,920
    آپ سب کا شکریہ۔ جزاکم اللہ خیرا۔

    میں بھی یہاں کے اراکین اور انتظامیہ کی مشکور ہوں۔ میں نے اپنی زندگی کے انتہائی قیمتی چار سال یہاں گزارے ہیں اور ایسے گزارے ہیں کہ دن ہو یا رات، مصروفیت، پریشانی ہر صورتحال میں مجلس کے ساتھ تعلق رہا اور مقدور بھر اس کے لیے کام بھی کیا۔ گو کہ میں اب یہاں ایکٹیو نہیں ہوں لیکن اردومجلس سے بہت کچھ سیکھا الحمد للہ۔
    کچھ خالص دینی علم اور کچھ خالص دنیاوی علم، کچھ تلخ تجربات جو کہ نارمل زندگی کا حصہ ہیں اور مقصد کا تعیین کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

    یہاں مجھے ادراک ہوا ہے کہ اگر انسان سیکھنے کے لیے ہر وقت تیار رہے تو وہ کہیں بھی محروم نہیں رہتا بلکہ کچھ سیکھ کر نکلتا ہے چاہے وہ سوشل فورمز ہی کیوں نہ ہوں۔ اردو مجلس کی بات الگ ہے، یہ باقی فورمز کی نسبت زیادہ علمی اور مہذب فورم ہے۔
    اللہ تعالیٰ ہمیشہ اپنے دین کے لیے اکھٹا ہونے کی توفیق عطا فرمائے اور تعصب اور ذاتیات کے بجائے صرف دین کے لیے اخلاص عطافرمائے۔

    جن کنجوس اراکین نے مجھے مبارکباد نہیں دی
    -
    -
    -
    -
    -
    -
    انہیں اللہ ہدایت دے :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  12. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,482
    اللہ آپ کو کامیاب کرے۔
    اب تو میں بھی کم آتی ہوں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  13. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,482
    آپ نے ماشاءاللہ بہت اچھا کام کیا ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ کا کام مقدار اور معیار دونوں میں بہت اچھا ہے۔
    مشکل وقت ہر جگہ آجاتے ہیں۔ لیکن جو ناقدری یہاں دیکھنے میں آئی بڑی وحشت ہوتی ہے۔ کئی مرتبہ انسان سوچتا ہے کہ آئندہ کسی کا کام خلوص سے نہیں کرنا، لیکن جن کو دل سے کام کرنے کی عادت ہوتی ہے وہ اپنی طبیعت نہیں بدل سکتےاور جب انسان کی نظر آخرت پر ہوتی ہے تو یہ چھوٹے موٹے واقعات یاد بھی نہیں رہتے۔
    جن لوگوں نے آپ کے کام کو دیکھا اور محسوس کیا ہے ان کے دلوں میں آپ کی عزت ہمیشہ رہے گی۔ میں ان لوگوں میں سے نہیں ہوں جو کسی کے سیاسی عہدے یا خاندانی شان کی ڈگڈگی بجنے سے متاثر ہو جائیں، مجھے خلوص دل سے کام کرنے والوں کی قدر ہے ۔ مجلس پر رابطے کے دوران آپ کی بہت سی ایسی صلاحیتیں معلوم ہوئیں جو عام زندگی کی مختصر ملاقاتوں میں کبھی سامنے نہ آتیں۔ اسی وجہ سے میں آپ کے لیے ہمیشہ دعا گو رہوں گی۔ اللہ سبحانہ وتعالی اس خلوص کو جانتا ہے جو کسی کو دکھائی نہیں دیتا۔ وہ آپ کو بہترین اجر دے اور آپ کے کام کو آپ کے لیے صدقہ جاریہ بنا دے۔ اگر کبھی بھی آپ کو لگا کہ میں آپ کے لیے وہ سب نہیں کر سکی جو ایک دوست کو کرنا چاہیے تو مجھے اس کے لیے معاف کیجیے گا۔
     
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 2
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  14. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,122
    وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ
    ماشاء اللہ
    عفراء آپ کو بہت بہت مبارک ہو اللہ تعالی آپ کی محنت اور خلوص کو قبول فرمائے اور آپ کو مزید کامیابیوں سے نوازے آمین یا رب العالمین
    سسٹر عین اطلاع دینے کے لیے جزاک اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 1
  15. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,920
    میں نے اسی لیے لکھا کہ تجربات زندگی کا حصہ ہوتے ہیں جو مقصد کی طرف جانے میں مدد دیتے ہیں۔
    مجھے الحمد للہ اپنی ذات کے حوالے سے کسی سے کوئی شکوہ نہیں اور میری نظر تو اپنی کوتاہیوں پر ہے۔ دوسرا میرے لیے فخر کی بات ہے کہ ادارہ مجلس نے مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے ذمہ داریاں سونپیں اور میں نے پوری دیانتداری سے نبھانے کی کوشش کی۔ اس دوران بہت زیادہ کچھ سیکھا جو کسی دوسری صورت میں ممکن نہیں تھا۔ وہ سب میرے کام آرہا ہے۔ اب میری اپنی ترجیحات ہیں جن کے باعث میں یہاں کم آنے لگی ہوں۔ لیکن بہرحال اس فورم کا قرض تو ہے۔ باقی سب باتیں ثانوی ہیں۔ انتظامیہ میں تو لوگوں کا آنا جانا لگا رہتا ہے۔
    مجلس کی حالیہ انتظامیہ بھی مخلص اور محنتی ہے۔ اللہ تعالی ابن عمر رحمہ اللہ کے جانشینوں کو ان کا مشن لے کر آگے بڑھنے میں مدد کریں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  16. عمر اثری

    عمر اثری -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 21, 2015
    پیغامات:
    460
    ماشاء اللہ. مبروک محترمہ بہنا.
    اللہ آپ کو خوش وخرم رکھے. آمین
     
    Last edited: ‏اکتوبر، 7, 2016
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  17. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,475
    .اللہ استقامت عطا فرمائے.اور ان کے علم وعمل میں ترقی دے.آمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  18. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    14,375
    تکنیکی حوالے سے اردو مجلس فورم کے چند مسائل مستقل آپ کی توجہ چاہتے ہیں ۔ فرصت ملے تو انہیں تفصیلا دیکھیے گا ۔ بارک اللہ فیک و نفع بک
     
  19. ٹرومین

    ٹرومین -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 11, 2010
    پیغامات:
    343
    ماشاء اللہ،بہنا بہت مبارک ہو،اللہ تعالی ہمیشہ کامیاب و کامران کرے۔آمین
     
  20. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,920
    کیا میں اس کو دعوے پر فوری آزمائش سمجھوں!
     
    • متفق متفق x 1
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں