بدعت نیشنل اور سنت انٹرنیشنل

اعجاز علی شاہ نے 'مثالی معاشرہ' میں ‏اکتوبر، 8, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    پیغامات:
    10,324
    بدعت نیشنل ہوتی ہے یہ ہر علاقے میں باپ دادا کی پیروی کے نتیجے میں منفرد ہوتی ہے یعنی جس علاقے میں بدعت ایجاد ہوتی ہےاس کا اثر رہتا ہے کیونکہ یہ اسی علاقے کے لوگوں کے مزاج کے مطابق بنائی اور سجائی جاتی ہے۔
    یہی وجہ ہے کہ میلاد اور محرم کے جلوس میں ہر ملک کے اندر مختلف قسم کی عجیب و غریب حرکتیں ہوتی ہیں۔
    اس کے مقابلے میں سنت انٹرنیشنل ہوتی ہے کیونکہ یہ 1400 سال سے دنیا کے مسلمانوں کے اندر رائج ہوتی ہے مضبوط دلائل کی بنیاد پر۔
    یہی وجہ ہے کہ ہر علاقے میں مختلف قسم اور مختلف مزاج کے لوگ ہوتے ہیں لیکن آذان ایک جیسی، عیدین ایک جیسی اور بہت سارے وہ امور جو سنت صحیحہ سے ثابت ہوں اور مسلمان سختی سے ان پر عمل پیرا ہوں وہ تمام مسلمانوں کے درمیان مشترک ہوتے ہیں۔
     
    ابو ابراهيم نے شکریہ ادا کیا ہے.
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    پیغامات:
    24,484
    اسے اردو میں یوں کہیں گے کہ بدعت مقامی اور سنت آفاقی ہوتی ہے۔
     
    انا اوراعجاز علی شاہ نے اس کا شکریہ ادا کیا
  3. انا

    انا -: ممتاز :-

    پیغامات:
    1,400
    جزاک اللہ خیرا۔ اس اصلاح کی تو مجھے بھی بہت ضرورت رہتی ہے۔
     
    بابر تنویر, عائشہ اور اعجاز علی شاہنے شکریہ ادا کیا .

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں