وفاق المدارس العربیہ پاکستان اور معروف دیوبندی علما کا الیاس گھمن سے اعلان لاتعلقی

عائشہ نے 'مسلم شخصیات' میں ‏اکتوبر، 12, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    پیغامات:
    24,484
    ایک زمانہ تھا کہ الیاس صاحب ترجمان دیوبندیت کے عہدے پر فائز تھے۔ مسلک کی حمایت میں کسی اخلاقی قدر کو خاطر میں نہ لانا الیاس صاحب کی پہچان ہے۔ مسلکی نوعیت کے مباحثوں میں موصوف کا نام لے کر کوئی سوال کیا جاتا تو میں کہتی کہ اس شخص کے معاملے میں صرف صبر کریں۔ نجانےکیوں اس کی شعلہ بیانی دیکھ کر مجھے یقین تھا یہ اپنی بدزبانی کے بوجھ تلے دب کر ختم ہو گا۔
    آج موصوف پر برا وقت ہے، لوگ پرانے بدلے چکا رہے ہیں لیکن ہم اپنی اخلاقی اقدار کو نہیں بھولیں گے۔صرف اتنی بات کریں گے جو مصدقہ ہے۔ مصدقہ خبر یہ ہے کہ وفاق المدارس ملتان اور کئی معروف دیوبندی علماء نے جناب سے اعلان لاتعلقی کر دیا ہے جن میں صدر وفاق المدارس العربیہ پاکستان سلیم اللہ خان، احمد لدھیانوی اور ابوبکر غازی پوری صاحب نمایاں ہیں۔ سبب آپ اس اشتہار میں دیکھ سکتے ہیں جو وفاق المدارس کے نمائندہ مجلے میں نشر ہوا ہے۔ موالانا سلیم اللہ خان صاحب نے نہ صرف موصوف کے ذاتی احوال پر تشویش کا اظہار کیا ہے بلکہ علما کو ان سے محتاط رہنے کی تلقین فرمائی ہے۔ یہ وہی تلقین ہے جو ہر مسلک کے اہل علم ان صاحب اور اس قماش کے دوسرے شعلہ بیان مقررین کے بارے میں کرتے رہتے ہیں۔ گویا علمی اختلاف کو نفرت آمیز فرقہ واریت میں بدل دینے والے دیوبندیوں کے گھر کو آگ لگ چکی ہے اپنے ہی چراغ سے۔
    احناف میڈیا سروس کے تنخواہ دار ملازموں کو ابھی بھی "غیر مقلدین کی سازش" کے خواب آ رہے ہیں، کبھی جماعت اسلامی پر تاؤ آ رہا ہے ان سے گزارش ہے کہ جناب سلیم اللہ خان صاحب کے بیان کے بین السطور پر اچھی طرح غور فرمائیں نہ تو الیاس صاحب کی سابقہ بیوی غیر مقلد ہیں نہ ہی صدر وفاق المدارس العربیہ پاکستان غیر مقلد ہو سکتے ہیں، نہ لدھیانوی صاحب جماعت اسلامی سے ہیں۔ اس لیے اپنے گھر کا گند دوسروں پر پوتنے کی کوشش نہ فرمائیں۔ اللہ آپ کو پاکیزہ قیادت نصیب فرمائے۔
    اس سارے معاملے میں نئی نسل کے لیے یہ پیغام ہے کہ علمی اختلاف کو اہل علم کے انداز میں ہی ذکر کرنا چاہیے اور مسلمانوں کے درمیان نفرت اور پھوٹ ڈالنے سے بچنا چاہیے۔
    Madaris.jpg
    Ludhiyanvi.jpg
     
    Last edited: ‏اکتوبر، 12, 2016
  2. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    پیغامات:
    10,324
    ڈاکٹر ذاکر نائیک کو سرچ اور ری سرچ کا سبق پڑھانے والا آج خود لوگوں کی سرچ اور ری سرچ کا سبب بنا ہوا ہے۔
    مجھے نہیں پتہ کہ ان کی بیوی کے خط کا معاملہ کہاں تک سچ ہے لیکن شاید مکافات عمل کا نتیجہ ہے !
    عزت دو گے تو عزت ملے گی
    افسوس کی بات ہے کہ مناظرے کے چکر میں یہ لوگ ذاتیات پر اتر جاتے ہیں۔
     
    عائشہ نے شکریہ ادا کیا ہے.
  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    پیغامات:
    24,484
    ہمارے ایک استاد حنفی ہیں، ان کے سامنے الیاس صاحب کا تذکرہ ہوا تو کہنے لگے کہ یہ ہمارے مسلک کا نمائندہ نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دارالعلوم کراچی میں اس کو تقریر کی اجازت نہیں دی گئی۔ میرے لیے یہ اہم اطلاع تھی۔ انہوں نے کہا تم یوں سمجھ لو کہ یہ ویسا ہی حنفی ہے جیسا ط ۔ا۔ ع۔ سلفی ہے۔ اس پر سب ہنس دیے۔ میں نے کہا سر دیکھیے ہم ایسے لوگوں کو کہاں جگہ دیتے ہیں وہ کہاں پہنچا ہے۔ کہنے لگے بس عوامی شہرت ہے حقیقت کچھ نہیں۔
     
    بابر تنویر نے شکریہ ادا کیا ہے.

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں