پاپڑی چاٹ کی ترکیب درکار ہے

انا نے 'کچن کارنر' میں ‏اکتوبر، 14, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

Tags:
  1. انا

    انا ناظمہ خاص انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    السلام علیکم

    ہمارے شہر کا المیہ ہے کہ یہاں پر جتنے بھی دیسی ریستوران ہیں انہیں کھانا بنانا نہیں آتا ، باقی چیزیں تو دور کی بات ہیں ۔ آج میاں کو خاص طور پر چاٹ لینے بھیجا۔ دروازہ سے نکلنے سے پہلے کہنا نہیں بھولے کہ اگر والدہ محترمہ یہاں ہوتیں تو کبھی اس طرح پاپڑی چاٹ لینے نہ بھیجتیں ۔بہرحال دل مضبوط کر کے میں نے بھیج ہی دیا لیکن افسوس جو چاٹ لائے اس میں ان لوگوں نے گنتی کے چار چنے دئے۔
    اب شکر ہے ویکینڈ قریب ہی ہے ، تو سوچ رہی ہوں کہ خودی تجربے کر لوں۔ تو برائے مہربانی اچھی سی چاٹ کی ترکیب شئر کریں ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  2. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,123
    وعلیکم السلام ورحمة اللہ
    پاپڑی چاٹ کراچی کی بہت مزے کی ہوتی ہے۔
    میں دہی بڑے ہی بنا کر اس کےا وپر پاپڑی ڈال کر بناتی ہوں مکس دہی بڑے جس میں چنے ، پهلکیاں ، آلواور بڑے ہوتے ہیں مصا لحہ جات کے سا ته اچهے بنتے ہیں ۔اور لوبیا بهی مکس کر لیں تو اچها لگتا ہے۔
    عفراءاور سسٹر عین کو دعوت ہے جب دل کرے تو کچه دن پہلے بتا دیجئیے گا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,049
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,049
    ام محمد دعوت کا شکریہ۔ اب آپ کی باری ہے میری طرف آنے کی۔ میرا دل کھانے سے خوش نہیں ہوتا، سٹڈی سرکل رکھ لیں مل کر کسی کتاب کا مطالعہ کرنا ہو تو میں سر کے بل حاضر ہو جاؤں گی۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  5. انا

    انا ناظمہ خاص انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    جزاک اللہ خیرا۔ بہت مناسب وقت پر آپ سب نے مدد کر دی ۔ میں ابھی سودا سلف کی لسٹ ہی تیار کر رہی تھی۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  6. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,123
    سسٹر عین آپ کی کهانے سے رغبت کا اندازہ تو مجهے ہو ہی گیا ہے ۔عفراء کے گهر آپ کے کهانے کی سپیڈ دیکه کر مجهے ام ثوبان رحمهااللہ یاد آ گئیں جو جب کهاتی تهیں تو لگتا ہے کہ چکه رہی ہیں ۔
    خالی پڑهائی تو نہیں ہوتی نا ساته کچه کهانا پینا بهی تو ہوتا ہے نا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  7. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,049
    لسٹ بھی موبائل میں بناتی ہیں یا کاغذ پر؟ میرا اب یہی حال ہے کہ بازار جانا ہو تو لسٹ موبائل میں ہوتی ہے۔قلم کاغذ سے لکھنے کی باری تب آتی ہے جب خادم سے کچھ منگوانا ہو۔
     
  8. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,049
    جی ام ثوبان واقعی ایسی تھیں۔ خوب یاد کروایا۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں