حدیث صحیح طریقہ سے پہنچانے کی فضیلت

اعجاز علی شاہ نے 'امام ابن قيم الجوزيۃ' میں ‏جون 5, 2008 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,324
    بسم اللہ الرحمن الرحیم
    نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم

    ''نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بات کو صحیح طریقے سے دوسروں تک پہنچانے کی فضیلت''


    السلام علیکم و رحمة اﷲو برکة!!
    رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد مبارک کو بالکل سلامتی کے ساتھ دوسرے تک پہنچانے والے کے بارے میں نبی کریمۖ نے بہت ہی بہترین دعا کی ہے . ہمیں چاہیے کہ ہم نبی کریمۖ کی بات کو نقل کرتے وقت یہ خیال رکھیں کہ یہ بات کسی صحیح حدیث میں موجود ہے یا نہیں.
    امام ابن ماجہ نے حضرت جبیر بن مطعم رضی اﷲ عنہ سے روایت بیان کی ہے کہ انہوں نے کہا کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم منیٰ میں خیف کے مقام پر کھڑے ہوئے اور کہا:
    '' نصر اﷲ امرء اسمع مقالتی فبلغھا ، فرب حامل فقہ غیر فقیہ، ورب حامل فقہ الی من ھو افقہ منہ'' ( سنن ابن ماجہ ، حدیث 244 شیخ البانی نے اس حدیث کو صحیح قرار دیا ہے)
    ''اﷲ تعالیٰ اس شخص کو تر و تازہ رکھے جس نے میری بات کو سنا ، اور اس کو آگے پہنچادیا . کتنے ہی حاملین فقہ غیر فقیہ ہوتے ہیں، اور کتنے ہی حاملین فقہ اس شخص تک ( دین کی بات) پہنچاتے ہیں جو ان سے بڑا فقیہ ہوتا ہے.''


    امام ابن القیم رحمہ اللہ اس حدیث کی یوں شرح لکھتے ہیں:
    ''نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان سننے ، سمجھنے ، یاد کرنے اور اس کو آگے پہنچانے والے کیلئے آنحضرت ۖ نے دعا کی ہے ، اور یہی علم کے مراتب ہیں: اس کا پہلا اور دوسرا مرتبہ علم کا سننا اور سمجھنا ہے، تیسرا مرتبہ اس کی حفاظت کرنا اور اس کو یاد رکھنا ہے تاکہ بھول جانے سے علم ختم ہی نہ ہو جائے، چوتھا مرتبہ اس کی تبلیغ کرنا اور اس کو امت میں پھیلانا ہے تاکہ امت میں اس کی اشاعت کا مقصد پورا ہو جائے. وہ (علم) زمین میں دفن شدہ خزانے کی مانند ہے جس سے خرچ نہ کیا گیا ہو، اور جب تک علم کو خرچ نہ کیا جائے، اس کی تعلیم نہ دی جائے اس کے ختم ہوجانے کا خدشہ ہوتا ہے، لیکن جب اس کو خرچ کیا جائے تو خرچ کرنے کی بنا پر اس میں اضافہ ہوتا ہے.
    جس نے یہ چاروں کام سر انجام دئیے، وہ اس نبوی دعا کا مستحق قرار پایا جس میں جمال ظاہری اور باطنی دونوں ہیں ، کیوں کہ ( النضرة) وہ تروتازگی اور حسن ہے جو ایمان کے آثار، باطنی ترو تازگی ، دل کی خوشی اور مسرت، اور اس سے لطف اندوز ہونے کے سبب چہرے پر آجاتا ہے، یہ فرحت و شادمانی چہرے کو رونق دیتی ہے، اسی بنا پر اﷲ تعالیٰ نے فرحت و سرور اور چہرے کی تر وتازگی کو اپنے اس ارشاد گرامی میں جمع کردیا :
    (فوقاھم اﷲ شر ذلک الیوم ولقاھم نضرة و سرورا)( الانسان : 11)
    ( پس اﷲ تعالیٰ نے انہیں اس دن کی برائی سے بچا لیا اور انہیں تازگی اور خوشی پہنچائی)

    تر وتازگی ان کے چہروں پر ہوگی، اور سرور ان کے دلوں میں . نعمتوں کا حصول اور دل کی خوشی چہرے پر تازگی کو ظاہر کرتی ہے جیسا کہ اﷲ تعالیٰ کے ارشاد گرامی ہے :
    ( تعرف فی وجوھھم نضرة النعیم )( المطففین : 24)
    ( تو ان کے چہروں ہی سے نعمتوں کی تر وتازگی پہچان لے گا )

    خلاصہ کلام یہ ہے کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کو جس شخص نے سنا، سمجھا، یاد کیا اور اس کو ( دوسرو تک ) پہنچایا، تو اس کے چہرے پر یہ تر وتازگی ہوگی، اور یہ اس شرینی، رونق اور سرور کا نتیجہ ہوگی جو اس کے قلب اور باطن میں پائی جائے گی.

    ( مفتاح دار السعادة : 1/ 82-71 اختصار کے ساتھ)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5
    • مفید مفید x 2
  2. گل خان

    گل خان -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 5, 2007
    پیغامات:
    517
    جزاک اللہ۔۔۔
     
  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485
    جزاك اللہ خيرا وبارك فيك ۔
     
  4. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,333
    بارک اللہ فیک تسلم الایادی
     
  5. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,450
    جزاك اللہ خيرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. ابو ابراهيم

    ابو ابراهيم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مئی 11, 2009
    پیغامات:
    3,873
    جزاك اللہ خيرا
     
  7. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,324
    کافی تلاش کے بعد یہ تھریڈ ملی۔ الحمد للہ !!!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  8. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,324
    ایک بار پھر تلاش کی ۔۔۔
     
  9. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,920
    اللہ تعالیٰ ہمیں بھی یہ تروتازگی نصیب فرمائے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں