انڈہ ابالنے کا آزمودہ فارمولا

ابوعکاشہ نے 'کچن کارنر' میں ‏اکتوبر، 23, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    14,160
    انڈہ ابالنے کا آزمودہ فارمولا

    پاکستان میں سردی کا اثر زائل کرنے کے لئے انڈہ کا استعال ہوتا ہے (مکہ مکرمہ میں رہنے والوں سے معذرت کے ساتھ ) اس تھریڈ میں انڈہ ابالنے کی فوری ترکیب شیئرکی جارہی ہے ، جس سے مرد حضرات بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ بلکہ ایک بار تجربہ ضرور کریں :

    ایک درمیانے سائز کے برتن (مثلا جس میں ایک سے دو لیٹر تک پانی سما جاتا ہو) میں انڈہ پانی کے اندر ڈبو کر تیز آنچ پر رکھ دیں۔ جب پانی گرم ہونے پر "برتن کی تہہ سے" ذرا "موٹے بلبلے" اٹھنے لگیں عین اس وقت گھڑی کے سیکنڈ نوٹ کرلیں۔ اس وقت سے پورے دو منٹ تک انڈہ ابلنے کے بعد چولھا بند کردیں۔ اب:
    الف) اگر آپ پکا ہوا مگر بالکل نرم انڈہ کھانا چاہتے ہیں (جسکی سفیدی بھی ذرا کچی مائل اور زردی بالکل بہہ جانے والی ہو) تو انڈے کو فورا گرم پانی سے نکال لیں
    ب) اگر آپ نیم بہتی زردی والا انڈہ کھانے کے شوقین ھیں تو چولھا بند کرنے کے بعد انڈے کو کم از کم 45 تا 60 سیکنڈ تک گرم پانی میں رہنے کے بعد نکالیں
    ج) اگر آپ نا بہنے والی نرم زردی والا انڈہ کھانے کے شوقین ھیں تو چولھا بند کرنے کے بعد کم از کم ایک سے ڑیڑھ منٹ بعد انڈہ گرم پانی سے نکالیں
    د) اس سے مزید سخت کھانے والے حضرات حسب ذائقہ وقت کے لئے انڈہ گرم پانی میں پڑا رہنے دیں
    (الف) اور (ب) صورت میں گرم پانی سے نکالنے کے بعد انڈے کو ٹھنڈے پانی میں رکھ کر ٹھنڈا کرنے کے بعد چھیلیں، کیونکہ نیم ابلے ہوئے گرم انڈے کا چھلکا انڈے سے چپکا رہنے کی وجہ سے ٹھیک سے نہیں اتر پاتا اور اسی لئے اکثر اوقات چھلکے کے ساتھ انڈے کی سفیدی بھی اسکے ساتھ اترنا شروع ہوجاتی ہے۔ اگر پانی میں تھوڑا نمک ڈال کر انڈا ابالا جائے تو چھلکا اترنے میں آسانی رہتی ہے۔

    فائدہ: اس فارمولے کا ایک فائدہ یہ ہے کہ آپ درج بالا اوقات کا لحاظ رکھتے ہوئے بیک وقت ایک ہی پانی میں مختلف طرز کے انڈے ابال سکتے ہیں۔

    نوٹ: دھیان رہے، درج بالا فارمولا برائیلر (سفید) انڈے کے لئے آزمودہ ھے۔ دیسی انڈے کی صورت میں پانی میں بلبلے ظاھر ھونے کے دو منٹ کے بجائے ڑیڑھ منٹ بعد چولھا بند کردیں اور باقی سب کچھ اسی طرح چلائیں۔
    امید ھے اس فارمولے پر انڈہ ابالیں گے تو اپنی گھر والیوں سے شاباشی حاصل کریں گے۔

    تحریر : زاہد مغل
     
    • معلوماتی معلوماتی x 2
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • مفید مفید x 1
  2. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,133
    شکریہ بھائ اس مفید شئرنگ کا۔ ہم سے تو کبھی انڈا اچھی طرح نہیں ابلا۔ کبھی زیادہ بوائل ہو جاتا ہے اور کبھی کم۔
    اور پچھلے دنوں تو ہم نے انڈا چولہے پر رکھا اور بھول گۓ اور پھر انڈے نے زور سے فریاد کی کہ اب تو پانی بھی ختم ہو چکا اور ہمارا چھلکا چٹخنے لگا ہے۔ ہمیں جلدی سے باہر نکالو۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • دلچسپ دلچسپ x 1
  3. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    14,160
    دلچسپ ۔ شاید آپ نے ککر پریشر میں انڈہ ڈال دیا تھا ۔ تبھی اس نے فریاد کی ، آپ کو بلا لیا : )
    ویسے ایک دفعہ یہ ترکیب ضرور آزمائیے گا
     
  4. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,422
    بابر بھائ پھر کیا ہوا؟ بعد کی کہانی گول کر گئے...برتن جلانے پر کسی نے کچھ کہا تو نہیں!!
     
  5. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,133
    منگلوری بھائ اس کے بعد کے حالات قابو میں ہی رہے تھے۔ کیونکہ بندہ اس وقت گھر میں اکیلا ہی تھا۔ جب ہمیں چھلکے کے چٹخنے کی آواز آئ تو ہم نے فورا ہی مطبخ کا قصد کیا اور انڈے کو دیگچی میں بغیر پانی کے فریاد کناں پایا اور بنا کسی تاخیر کے اسے نکال کر ٹھنڈے پانی سے نہلا دیا اور پھر نمک اور کالی مرچ سے اس کی خدمت کرتے ہوۓ اسے تناول فرما لیا۔
     
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
    • دلچسپ دلچسپ x 1
  6. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,133
    نہیں شیخ پریشر ککر میں نہیں ڈالا تھا۔ اور آپ کے بیان کی ہوئ ترکیب کو بہت جلد آزمانے کا ارادہ ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  7. ام مطیع الرحمن

    ام مطیع الرحمن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2013
    پیغامات:
    1,550
    برادران ! دنیا بہہہہت آگے پہنچ گئی ہے ۔ آپ لوگ ابھی انڈے ابالنا سیکھ رہے ہیں۔ کل سے یہ تبصرہ منڈلا رہا ہے سوچا شئیر کر لیں ۔ اگر برا لگے تو پیشگی معذرت ۔ اللہ تعالی آپ سبکے کچن میں ترقی کا مددگار ہو۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
    • ظریفانہ ظریفانہ x 2
  8. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,133
    بجا فرمایا سسٹر واقعی دنیا واقعی بہت آگے پہنچ گئ ہے۔ اور ہم ابھی انڈے کے چنگل سے نہی نکل پاۓ۔ ابھی پرسوں کی بات ہے ہم نے سوچا کہ انڈا تیل میں فرائ ہوتا ہے تو یہ نقصان دہ ہو جاتا ہے۔ بغیر تیل کے کیسے فرائ کیا جاۓ؟ تو ہم نے ایک ترکیب آزمائ وہ یہ کہ روٹی میکر گرم کر کے اس کے اوپر انڈا ڈال دیا۔ آگے کی روداد کیا بیان کریں۔ انڈا پھسلتا ہوا فرش پر جا گرا۔ پھر ہم فرش کو صاف کرتے رہے اور اپنی بے وقوفی پر ہنستے بھی رہے۔ کہ یہ عمر اور اس طرح کے تجربے!
     
    Last edited: ‏اکتوبر، 25, 2016
    • ظریفانہ ظریفانہ x 3
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  9. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,422
    کچن کارنر پہ مردوں کا قبضہ.
    .نت نئے تجربات.تراکیب اور مشکلات..عبرتناک داستانیں ـ جلدی کیجئے کہیں کچن کا حال دیکھ کر مستورات واپس نہ آجائیں..
    ب بھ سے معذرت کے ساتھ..کیونکہ اس عمر میں انہوں نے کچن کارنر کی بہتری کی خاطر خود تجربات شروع کردیے ہیں.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں