فضا ابن فیضی معتبر ہوتا وہی سب کچھ جو کم بھی بولتے

ابوعکاشہ نے 'کلامِ سُخن وَر' میں ‏اکتوبر، 23, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,440
    معتبر ہوتا وہی سب کچھ جو کم بھی بولتے
    آگہی لفظوں کی مل جاتی تو ہم بھی بولتے

    ٹوٹتے خوابو! کبھی تم نے پکارا ہی نہیں
    آنسوؤں کے ساز بے مضراب غم بھی بولتے

    منزلوں کی سوچ میں گم سم ہیں سب میری طرح
    راستے سنتے تو کچھ نقش قدم بھی بولتے

    رائیگاں شیوہ سہی میری وفا کے نکتہ چیں
    یہ کبھی تو کوئی حرف محترم بھی بولتے

    ہو چلے ہیں ہم نشیں حساس و نکتہ رس بہت
    اب تو ڈرتا ہوں تغافل کو کرم بھی بولتے

    ہاں ! کبھی تو یہ طلسم حرف بازاں ٹوٹتا
    کاش پتھر کی زبانوں سے صنم بھی بولتے

    میں خود اپنے آپ کو پہچان تو لیتا فضا
    میرے بارے میں کچھ ارباب قلم بھی بولتے

    فضا ابن فیضی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں