حوثیوں کی مکہ کی طرف مزائل حملے کی کوشش ناکام

ابوعکاشہ نے 'خبریں' میں ‏اکتوبر، 28, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,440
    حوثیوں کی مکہ کی طرف مزائل حملے کی کوشش ناکام

    سعودی فضائیہ کی طرف سے مکہ مکرمہ پر بلیسٹک میزائل حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ۔ یہ واقعہ کل رات 9بجے (تاریخ ،، 26 / 1 / 1438هـ الموافق 27 / 10 / 2016م )کا ہے ۔ حملہ حوثیوں کی طرف سے کیا گیا تھا. جس وقت مزائل تباہ ہوا اس کا مکہ سے فاصلہ صرف 65 کلومیٹر تھا ۔ اطلاع کے مطابق اس میزائل سے کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا الحمد للہ ۔ جہاں سے میزائل فائرہوا اس میزائل لانچنگ پیڈ کو بھی تباہ کردیا گیا
    اللہ اپنے گھر کا خود محافظ ہے ان شاءاللہ ۔ للبیت رب یحمیہ
    شاید حوثی ابراہہ کی نسل کا حشر بھول گئے ۔ اللہ انہیں اور ان کے معاونین کو برباد کرے ۔ تجربہ کرتے رہیں ۔

    حوالہ خبر ۔ سبق
     
    • معلوماتی معلوماتی x 4
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. ٹرومین

    ٹرومین -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 11, 2010
    پیغامات:
    343
    اللہ اپنا خاص فضل وکرم فرمائے۔آمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  3. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,440
    آمین یارب ، اللہ آسانی فرمائے ۔ رافضہ سے خیر کی توقع نہیں رکھی جاسکتی
     
    • متفق متفق x 2
  4. عمر اثری

    عمر اثری -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 21, 2015
    پیغامات:
    460
    پھر بھی کچھ عقل کے دشمن ان کو اہلسنت میں سے باور کرانے کی مذموم کوشش کرتے ہیں.
    اللہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین پر سب وشتم کرنے والوں کو غارت کر دیں. آمین
     
  5. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,440
    جہاں عقل اور اپنے نفس کا خیال آجائے وہاں دوست دشمن کی پہچان ختم ہو جاتی ہے . عربوں کو عرب ہی جانتے ہیں. غیر عرب نہیں، وہ تو خود غلام رہے ہیں . انہیں اپنوں اور غیروں کی تمیز نہیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  6. Abdulla Haleem

    Abdulla Haleem رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏جولائی 19, 2014
    پیغامات:
    119
    كوئي صاحب برا منائے بغير اس خبر كا آزاد ذرائع سے اس خبر كي تصديق پيش كر سكتے هيں يا نهيں؟
     
  7. ابو ابراهيم

    ابو ابراهيم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مئی 11, 2009
    پیغامات:
    3,873
    اللہ حوثیوں اور رافضیوں کو تباہ وبرباد کرے ۔ آمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • متفق متفق x 1
  8. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,440
    برا منانے کی کوئی بات نہیں . خبر کا حوالہ دیا ہے . مزید آپ تلاش کرلیں
     
  9. Abdulla Haleem

    Abdulla Haleem رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏جولائی 19, 2014
    پیغامات:
    119
    ہم تلاش کرنا نہیں چاہتے بھائی صاحب۔ ہمیں کچھ میڈیا ذرائع پر اعتبار بھی نہیں ہے۔ اور جنگ کے بارے خبروں میں تو صداقت بہت ہی معلومات کے بعد ہی ہو سکتی ہے۔ اگلے دن حوثی کسی ہسپتال کی خبر پھیلادیں گے۔ اور پہر مکہ مدینہ روضہ حرم کے بارے خبر آجائے گی۔

    ہمیں سعودی ذرائع ابلاغ کے عملے کے بابت یہ جانتا ہوں کہ ان میں گنے چنے چند ہی افراد ہوں گے جو خبر تلاش تے ہیں۔ باقی تو پریس رلیز پر ہی اعتبار کرتے ہیں۔ اور عربی میڈیا اور انگریزی میڈیا میں تو زمین آسماں کا فرق دکھائی دیتا ہے۔ شائد کام کرنے والے عملہ کے تربیت یا علمی بیک گراؤنڈ کا فرق ہو۔۔۔۔۔۔

    میری اپنی رائے سے آپ کو اختلاف کرنے کا پورا حق آپ سب کو ہے۔ شکریہ
     
  10. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,440
    میں نے جو حوالہ دیا ہے . یہ لوگ بغیر تحقیق کے خبر نشر نہیں کرتے .سعودیہ کے بیشتر دوسرے اخباروں پر مجھے بھی اعتبار نہیں .
     
  11. Abdulla Haleem

    Abdulla Haleem رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏جولائی 19, 2014
    پیغامات:
    119
    سعودی حکومت اور حوثیوں کا اس بارے رد عمل کیا ہے۔ کیا انہوں نے تصدیق یا تردید کی ہے؟

    اگر آپ سعودیہ میں ہوں تو ہمیں بھی بتائیے گا۔ اور یہاں پر بہت زیادہ العربیہ کی خبریں آتی رہتی ہے وہ بھی بس حاکموں کے اچھائی بڑھا چڑھا کر پیش کئے ہوتے ہیں۔
    اور کبھی آپ آراء پیش کریں تو وہ شائع تو درکنار ..۔۔۔۔۔۔ شائد پڑھتے بھی نہیں ہیں۔۔۔۔۔
     
  12. طالب علم

    طالب علم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2007
    پیغامات:
    962
    بھائی خبر تو قابل افسوس ہے ہی، لیکن ہمارے 'آزاد میڈیا' جس کی بھاگ دوڑ بظاہرلبرل اور اندرون خانہ شیعہ اور ان کے ہمدروں کے ہاتھ میں ہے ان کے لیے یہ خبر قابل التفات نہیں ہے۔

    اللہ مکہ، مدینہ کے لیے بری نیت رکھنےوالوں کو برباد کرے، آمین!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  13. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,440
    سعودی حکومت کی طرف سے تصدیق آئی ہے. جبکہ حوثی خاموش ہیں ، العربیہ کی پالیسی یہی ہے کہ وہ حاکموں کے خلاف نہیں لکھتا . جو کہ شرعی اعتبار سے درست ہے . اگر آپ کے کہنے کا مقصد ہے کہ سعودیہ کو سپورٹ کرتا ہے ، تو الجزیرہ ، ایم پی سی، سمیت بے شمار عربی چینل سعودیہ کی مخالفت میں خبریں نشر کرتے ہیں . تو پھر خبر کی تصدیق حوثیوں سے پوچھ کر کی جائے ؟ اس کے لیے ایران کے اخبار اور چینل کافی ہیں. یا پھر جہاں حادثہ ہوا ہے ، ان کا یقین کر لیا جائے .
     
  14. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,638
    بے شک۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  15. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  16. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,440
    الریاض ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ
    امام کعبہ اور حرمین شریفین کی نگراں کمیٹی کے چیئرمین الشیخ عبدالرحمان السدیس نے کہا ہے کہ یمن کے حوثی باغیوں نے میزائل سے صرف مکہ معظمہ کو نشانہ بنانے کا سنگین جرم نہیں کیا کہ مکہ مکرمہ پرحملہ کرکے ڈیڑھ ارب مسلمانوں پر حملہ کیا گیا ہے۔
    مکہ معظمہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے الشیخ عبدالرحمان السدیس نے کہا کہ ایرانی حمایت یافتہ یمنی شیعہ باغیوں نے مکہ پر میزائل حملہ کرکے وہاں پر موجود مقدس مقامات کو نشانہ بنانے اور ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے جذبات کو مشتعل کرنے کی مذموم کوشش کی ہے۔
    خیال رہے کہ دو روز قبل یمن کے حوثی باغیوں نے الصعدہ کے مقام سے مکہ مکرمہ کی سمت میں ایک بیلسٹک میزائل داغا تھا تاہم سعودی عرب کے میزائل شکن نظام نے باغیوں کے میزائل کو فضاء ہی میں تباہ کردیا تھا۔
    اس میزائل حملے کے رد عمل میں بات کرتے ہوئے الشیخ عبدالرحمان السدیس کا کہنا تھا کہ حوثیوں کا یہ اقدام بدترین جرم، ام القریٰ[مکہ معظمہ] کے خلاف ننگی جارحیت اور مسلمانوں کے دلوں کی ٹھنڈک خانہ کعبہ کونشانہ بنانے کی انتہائی گھٹیا اور مذموم کوشش ہے۔
    انہوں نے کہا کہ خانہ کعبہ کی طرف راکٹ پھینکنے والوں کا کوئی دین، کوئی اصول اور مذہب نہیں۔ عقل وخرد سے محروم دین بیزار ایسے سرکش اور باغیوں کو ان کے کیے کی سزا ضرور ملے گی۔
    بشکریہ،العربیہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  17. Abdulla Haleem

    Abdulla Haleem رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏جولائی 19, 2014
    پیغامات:
    119
    السلام عليكم و رحمة الله و بركاته۔ جی اب تو یہ خبر کافی ساری میڈیا نیٹورکس میں آچکی ہے۔ اور حسب توقع یمنی یا حوثیوں کی طرف سے جوابی خبر بھی آچکی ہے۔ جس میں ۶۰ ساٹھ ہلاکتوں کا ذکر ہے۔ رہی بات العربیہ کی حکمرانوں کی اچھائی بیاں کرنے اور برا بھلا بیاں نہ کر نے کی پالیسی کا تو۔۔۔۔ شائد وہ صرف سعودی شاہی خاندان سے قربت والے حکمرانوں کے لئے لاگو ہے۔ اور باقی سب کے گوشت ادھیڑنا ان کے پالیسی میں جائز ہے۔ اور اسلام کی تعلیمات میں سے حکمرانوں کی برائی نہ پھیلانے پر عمل پیرا ہے۔ اور جھوٹ اور باقی کے امور جن کو سعودیہ ہی کے علماء غلط کہ رہے ہوتے ہیں۔ اسی کو جائز قرار دیکر پھیلانا ان کے ہاں اچھا ہے۔۔
    اور سنہ ۲۰۰۵ میں ایم بی سی اور العربیہ نیٹورک کا آؤنرشپ ایک ہی گروپ کی ملکیت تھی۔ جس کے بارے میں آپ کے توسط سے ہمیں ابھی یہ معلوم ہوا ہے کہ وہ حکومت کے خلاف بولنے میں ہچکچاتے نہیں ہے۔۔اگر ایم۔پی سی سے آپ کی مراد ایم بی سی ہوں تو۔

    بھائی معذرت کے ساتھ کہتا ہوں۔ مجھے پرائویٹ میں یہ میسیج بھیجنا چاہئے۔ لیکن وہ آپشن مجھے دکھائی نہیں دےرہی۔ اس لئے یہاں شائع کر رہا ہوں۔ موڈریٹر سے التماس ہے کہ اگر یہ پوسٹ غیر متعلقہ ہوں تو حذف کر دیں۔ شکریہ۔
     
  18. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,440
    حوثی باغی تو اپنے دہشت گردوں کو بھی معصوم شہری بنا کر پیش کرتے ہیں تو اس جواب بیانیے کی کیا حیثیت ہے . حکمرانوں کے خلاف میری کی گئی ایک مثبت بات کہ ،شریعت نے حکمرانوں کی برائی کرنے سے منع کیا ہے . آپ نے الزامات لگا کربحث کا رخ ہی موڑ دیا . اس وجہ سے مزید بات چیت کا فائدہ نہیں . ایم بی سی لبرل سیکولر ، دین بے زار لوگوں کے ہاتھوں میں ہے . اگر العربیہ نے مخالفت کردی ہے تو اس میں اعتراض والی کوئی بات نہیں
     
    • متفق متفق x 1
  19. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,324
    کیا ایران نے پہلے مکہ و مدینہ میں فسادات نہیں کیے
    کیا شیعہ رافضیوں کے نزدیک کربلاء حج سے افضل نہیں
    کیا وہ بھول گئے جب ایرانیوں کی حج فلائٹ سے 54 کلو بارود ملا تھا۔
    حوثی بھی حزب اللہ اور ایران سے مدد لیتے ہیں اور اس بار ایران شیطان نے تو کربلاء میں حج کیا بلکہ پچھلے سال بھی منی فسادات میں ایران کا ہاتھ تھا کیوں کہ ان کے 300 شیعہ کیسے مر گئے ظاہر ہے کچھ کیا ہوگا۔ اس بار حج میں ایران نہیں تھا بہت ہی پرسکون تھا۔
    جہاں تک سعودی حکمرانوں پر تنقید کی بات ہے تو جناب ہر ملک کے قوانین ہوتے ہیں جن کی پاسداری ضروری ہوتی ہے ۔ یہاں جمہوریت نہیں تاکہ ایک دوسرے پر الزامات اور فسادات کروائے جائیں اور پاکستانی یا ہندوستانی بننے کے باوجود کوئی سیاسی جماعت میں ہونا لازمی ہوجاتا ہے۔ پاکستان میں تو اس جمہوریت نے عوام کا بیڑا غرق کردیا۔ ان سیاسی لوگوں کی آپس کی لڑائیاں ختم نہیں ہوتی یہ کیا ملک کی خدمت کریں گے۔۔
     
    • متفق متفق x 1
  20. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,855
    مکہ پر میزائل حملہ خامنہ ای کے حکم پر کیا گیا: ایرانی اپوزیشن

    پیر 31 اکتوبر 2016م
    العربیہ ڈاٹ نیٹ ۔ صالح حمید


    ایران کی اپوزیشن کی جلا وطن رہ نما اور قومی مزاحمتی کونسل کی چیئرپرسن مریم رجوی نے یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے مکہ معظمہ پر میزائل حملے کی کوشش کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایران نواز حوثیوں نے میزائل حملہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے حکم پر کیا ہے۔

    العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اپنے ایک بیان میں مریم رجوی نے کہا کہ یمن سے مکہ کی طرف میزائل "القدس فورس" نامی تنظیم کی نگرانی میں داغا گیا جسے براہ راست ایران کی سرپرستی حاصل ہے۔ انہوں نے مکہ معظمہ پر میزائل حملے کو عالم اسلام کے خلاف اعلان جنگ قرار دیا۔

    مریم رجوی نے اپنے بیان میں ایرانی رجیم کو ایک بار پھر مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران میں مسلط نظام نہ تو انسانی ہے اور نہ اسلامی ہے۔ ایران کو اسلامی تعاون تنظیم کی رکنیت سے نکال باہر کیا جائے اور پوری اسلامی دنیا ایران کے بائیکاٹ کا اعلان کرے۔

    اپوزیشن رہ نما کا کہنا تھا کہ ایران ماضی میں بھی بیت اللہ اور مسجد حرام کے خلاف سازشوں کا مرتکب ہوتا رہا ہے۔
    سنہ 1986ء میں ایران نے مکہ معظمہ میں دہشت گردی کے لیے دھماکہ خیز مواد وہاں پہنچایا اور
    سنہ 1987ء میں حج کے موقع پر بگدڑ کی سازش ایران کی طرف سے کی گئی تھی جس میں 400 حجاج جاں بحق ہو گئے تھے۔

    خیال رہے کہ حال ہی میں یمن میں حکومت کے خلاف سرگرم حوثی باغیوں نے مکہ معظمہ پر ایک بیلسٹک میزائل داغا تھا جسے سعودی محکمہ دفاع کے میزائل شکن نظام نے فضاء ہی میں مار گرایا۔ اس میزائل حملے پر عالم اسلام کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔


    ح

     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں