نادان کو اس بات کا بالکل نہیں پتا وتعز من تشاء وتذل من تشاء

عائشہ نے 'حُسنِ کلام' میں ‏نومبر 14, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,094
    نادان کو اس بات کا بالکل نہیں پتا
    وتعز من تشاء وتذل من تشاء
    اللہ کے حضور یہ ہوتا ہے فیصلہ
    وتعز من تشاء وتذل من تشاء
    جھوٹی نوازشات کی بارش فضول ہے
    مجھ کو ذلیل کرنے کی سازش فضول ہے
    میرا قدم قدم پہ مددگار ہے خدا
    وتعز من تشاء وتذل من تشاء
    جب تک زمین والوں کو نیچا دکھاؤ گے
    بے داغ صورتوں کو تو شیشہ دکھاؤ گے
    آئے گی آسماں سے اس وقت یہ صدا
    و تعز من تشاء و تذل من تشاء
    بنجر زمیں پہ پھول کی چادر بچھائے وہ
    پتھر کو موم موم کو پتھر بنائے وہ
    اس کی رضا سے زہر بھی بن جاتا ہے دوا
    وتعز من تشاء و تذل من تشاء
    کچھ بھی نہیں ہوں دوستو ان پڑھ گنوار ہوں
    بے نام بے نشان ہوں بے اعتبار ہوں
    و تعز من تشاء و تذل من تشاء

    شاعر: نامعلوم
    سننے کا ربط
    بشکریہ حمدونعت ڈاٹ نیٹ​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
    • متفق متفق x 1
    • اعلی اعلی x 1
  2. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,133
    جزاک اللہ خيرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,094
    وایاک۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں