ہم کون ہیں ؟

فیاض ثاقب نے 'سیرتِ اسلامی' میں ‏نومبر 20, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. فیاض ثاقب

    فیاض ثاقب رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏نومبر 12, 2016
    پیغامات:
    37
    ہم کون ہیں ؟
    ہمارے متعلق ملک شــــــام اور اس کے حسین باغات سے پوچھو۔۔۔۔۔۔۔۔ عراق اور اس کے نخلستانوں سے پوچھو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مصر اور اسکی وادیوں سے پوچھو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ الجزائر اور اس کے گھنے جنگلات سے پوچھو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ افریقہ کے ریگستانوں سے پوچھو اور ایران کے سبزہ زاروں سے پوچھو !
    پوچھو روس کی برف پوش چوٹیوں سے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پوچھو فرانس کے طویل دریاؤں سے
    پوچھو یوگوسلاویہ اور رومانیہ کے پانیوں سے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بلکہ ربع مسکون کے ہر ٹکڑے سے پوچھو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ! آسمان کے نیچے بسنے والی ہر ایک مخلوق سے پوچھو۔۔۔۔۔۔۔!
    ان سب کے پاس ہماری شجاعت ، صداقت ، بسالت ، ایثار و قربانی ، علوم و فنون اور عدالت و شرافت کی خبریں ہیں ۔

    ہم مسلمان ہیں !
    ہمارے سوا اور کون تھا جس نے شرافت کے باغات کو اپنے خون سے سینچا ہو!
    بتاؤ تو سہی ! ہمارے علاوہ کس نے شجاعت و بسالت کے گلستانوں کو مزین کیا!
    بھلا دنیا نے ہم سے زیادہ نبیل ، شریف ، مہربان اور شفیق ، اعلی و افضل دیکھا؟
    ہم نے جہالت کے اندھیروں میں ہدایت کی شمع روشن کر کے لوگوں کو بتایا کہ راہ حق یہ ہے !

    ہم مسلمان ہیں !
    ہم نے کوفہ و بغداد بنایا ، ہم نے ہسپانیہ اور شام ، عراق و اندلس کو تہذایب سکھلائی تھی۔
    ہم نے نظامیہ ، قرطبہ اور ازہر جیسی یونیورسٹیاں بنائیں ۔ ہم نے جامع اموی اور صخرہ جیسی عبادت گاہیں بنائیں ۔ سامراء ، زہراء اور حمرا جیسے محلات بنائے۔
    ہم استاد ہوئے اور دنیا شاگرد!

    ہم مسلمان ہیں !
    ہم میں ابو بکر، عمر ، عثمان و علی رضوان اللہ علیہ مجمعین ، صلاح الدین ایوبی رحمہ اللہ ، عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ جیسے حکمران پیدا ہوئے۔ ہم میں خالد ، طارق اور قتیبہ بن مسلم اور محمد ابن قاسم ، سلطان محمد فاتح ، فتح علی ٹیپو اور الپ ارسلان جیسے جرنیل پیدا ہوئے۔ ہم میں امام بخاری ، ترمذی ، مسلم ، ابن تیمیہ ، محمد بن عبد الوہاب ، ابن قیم ، ابن حزم اور ابن خلدؤن جیسے عالم با عمل پیدا ہوئے۔ہم نے امام غزالی ، اور ابن رشد ، ابن رشد ، جابر ابن حیان جیسے فلسفی پیدا ہوئے۔

    مسلمون مسلمون مسلمون
    حیث کان الحق والعدل نکون
    نرتضی الموت ونابیٰ ان نھون
    فی سبیل اللہ ما احلیٰ المنون
    نحن بالاسلام کنا خیر معشر
    وحکمنا باسمہ کسریٰ و قیصر
    وزرعنا العدل فی الدنیا فاثمر
    ونشرنا فی الوریٰ اللہ اکبر
    فاسعلوا ان کنتم تعلمون
    مسلمون مسلمون مسلمون

    انتخاب: انجینئر ابو تراب
     
  2. Abdulla Haleem

    Abdulla Haleem رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏جولائی 19, 2014
    پیغامات:
    93
    کس زمانے کا نظم ہے جناب؟ اس نظم۔میں بتائی گئی دنیا کا نقشہ اب تو بدل چکی ہے۔ اور آپ تو پرانی یادیں دہراکر کسي خود ساختہ غیر حقیقی خوش فہمی میں یا مبتلا تو نہیں ہیں نا؟!
    ویسےآخر کی عربی بند میں فاسعلوا کا کیا مطلب ہے؟
     
  3. فیاض ثاقب

    فیاض ثاقب رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏نومبر 12, 2016
    پیغامات:
    37
    خواب دیکهنے پر پابندی هے؟
    کیا اپنا تابناک ماضی یاد کرنا مانع هے؟
    باقی آپکی بات بهی بجا هے
    یادیں یہ خود ساختہ ہرگز نہی .
     
  4. Abdulla Haleem

    Abdulla Haleem رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏جولائی 19, 2014
    پیغامات:
    93
  5. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,049
    عربی اشعار ڈاکٹر یوسف القرضاوی کے ہیں۔ اردو مترجم کا نام معلوم ہو تو ذکر کیجیے۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں