تَرَبُّصُ کیا ہے ؟

ابوعکاشہ نے 'قرآنی الفاظ ، اصطلاحات ، تراکیب و تراجم' میں ‏نومبر 21, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    14,217
    تَرَبُّصُ کیا ہے ؟

    سورتہ الحدید کی آیت ۱۴ میں مومنین اور منافقین کا مکالمہ ہے جس میں مومن منافقوں کو جواب دیں گے
    ﴿ يُنَادُونَهُمْ أَلَمْ نَكُن مَّعَكُمْ ۖ قَالُوا بَلَىٰ وَلَـٰكِنَّكُمْ فَتَنتُمْ أَنفُسَكُمْ وَتَرَبَّصْتُمْ وَارْتَبْتُمْ وَغَرَّتْكُمُ الْأَمَانِيُّ حَتَّىٰ جَاءَ أَمْرُ اللَّـهِ وَغَرَّكُم بِاللَّـغَرُورُ﴾
    یہ چلا چلا کر ان سے کہیں گے کہ کیا ہم تمھارے ساتھ نہ تھے وه کہیں گے کہ ہاں تھے تو سہی لیکن تم نے اپنے آپ کو فتنہ میں پھنسا رکھا تھا اور انتظار میں ہی رہے اور شک و شبہ کرتے رہے اور تمہیں تمہاری فضول تمناؤں نے دھوکے میں ہی رکھا یہاں تک کہ اللہ کا حکم آ پہنچا اور تمہیں اللہ کے بارے میں دھوکہ دینے والے نے دھوکے میں ہی رکھا (14)

    آیت مذکورہ میں" تربصتم "آیا ہے جس کا رواں ترجمہ "موقع پرستی "کیا گیا ہے ۔ تربص عربی زبان میں انتظار کرنے اور موقع کی تلاش میں ٹھہرے رہنے کو کہتے ہیں ۔ جب کوئی شخص دو راستوں میں کسی ایک پر جانے کا قطعی فیصلہ نا کرے ،بلکہ اس فکر میں کھڑا ہو کہ جدھر جانا مفید نظر آئے ،اسی طرف چل پڑے تو کہا جائے گا کہ وہ شخص"تَرَبُّصُ " میں مبتلاہے
    منافقین نے کفر و اسلام کشمش کے اس نازک دور میں بھی یہی رویہ اختیار کررکھا تھا ،وہ نہ کھل کر کفر کا ساتھ دے رہے تھے اور نہ ہی پورے اطمینان کے ساتھ اپنی طاقت اسلام کی نصرت و حمایت میں صرف کررہے تھے ۔ بس اپنی جگہ بیٹھے یہ دیکھ رہے تھے کہ اس قوت آزمائی میں آخرکار پلڑا کدھر جھکتا ہے ۔ تاکہ اسلام کامیاب ہوتا نظر آئے اس طرف جھک جائیں ۔اور اس وقت مسلمانوں کے ساتھ کلمہ گوئی کا تعلق ان کے کام آئے ۔ اور کفر کو غلبہ حاصل ہو تو اس کے حاملین سے جاملیں ۔اور اس کی طرف سے جنگ میں کسی قسم کا حصہ نہ لینا اس وقت ان کے حق میں مفید ثابت ہو
    آج بھی مسلمان "تَرَبُّصُ " کی حالت میں ہیں ۔ وہ نا تو پورے مسلمان ہیں ۔ اور نا ہی کھل اسلام کی مخالفت کرتے ہیں ۔ ۔

    مجلہ"روشنی" کے شکریہ کے ساتھ ۔۔
     
    • اعلی اعلی x 4
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,207
    صحیع فرمایا شیخ۔
    شئرنگ کا شکریہ۔ جزاک اللہ خیرا
     
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں