لذت مناجات کے شائق

عائشہ نے 'مسنون ادعیہ و اذکار' میں ‏دسمبر 3, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,482
    انسان جب کسی تکلیف میں مبتلا ہوتا ہے تو سوچتا ہے اس میں اللہ کی کون سی حکمت تھی۔ امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی ایک بات میں مجھے اپنے سوال کا جواب مل گیا۔
    ونظيره في الدنيا من نَزل به بلاء عظيم أو فاقة شديدة أو خوف مقلق، فجعل يدعو الله ويتضرع إليه، حتى فَتح له من لذّة مناجاته ما كان أحبَّ إليه من تلك الحاجة التي قصدها أوّلاً، ولكنه لم يكن يعرف ذلك أوّلاً حتى يطلبه ويشتاق إليه .
    اس کی مثال وہ لوگ ہیں جن پر کوئی کڑی مصیبت آجاتی ہے، شدید فاقہ، یا کوئی بڑا خوف لاحق ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے وہ اللہ سے دعا کرنے لگتے ہیں اور اس کے آگے گڑگڑانے لگتے ہیں۔ تب ان پر لذتِ مناجات کا در وا ہو جاتا ہے۔ یہاں تک کہ ان کو اپنے رب سے مناجات اس حاجت سے بھی زیادہ محبوب ہو جاتی ہے جس کی خاطر انہوں نے دعا شروع کی۔ لیکن پہلے وہ اس لذت سے واقف نہیں تھے سو اسے حاصل کرنے کا شوق بھی نہیں تھا۔ (حوالہ: فتاوی ابن تیمیہ رحمہ اللہ: 1۔28،اردو ترجمہ : ام نورالعین)
    اللہ سبحانہ وتعالی ہمیں بھی ان باسعادت نفوس میں شامل کردے جن کی تکلیفیں دراصل رب کا بلاوا ہوتی ہیں، اور جو اپنے رب کی طرف حقیر ضرورتوں کے لیے دوڑ دوڑ کر نہیں جاتے بلکہ وہ تو لذتِ مناجات کے شائق ہوتے ہیں۔

     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • مفید مفید x 1
  2. انا

    انا -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    آمین
     
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 1

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں