کچھ ضروری باتیں .. جو ہم بھول رہےہیں!

islam means peace نے 'گپ شپ' میں ‏دسمبر 11, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. islam means peace

    islam means peace -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏فروری 27, 2015
    پیغامات:
    38
    ہم نبی صلی علیہ وسلم اور مختلف انبیاء اور صحابیات یا اصحاب رضی الله عنہ کی ازواجی زندگیوں کو پڑھتے ہیں مگر ہم ان سے سیکھتے کیا ہیں؟ ہمارا حاصل کیا ہے؟ کیا ان کی ازدواجی زندگی صرف پیار محبت اور رومانوی کہانیاں ہیں؟ یا ہمیں اس سے کچھ سیکھنے کو بھی ملا ہے؟ ہم اگر اپنے اردگرد سوشل میڈیا پر نبی صلی علیہ وسلم کی ازواجی زندگی دیکھیں تو ہمیں نبی صلی علیہ وسلم کی زندگی کا بس ایک ہی پہلو نظر آتا ہے کے آپ صلی علیہ وسلم بہت رومانوی تھے یا آپ صلی علیہ وسلم کی ازواجی زندگی کوئی رومانٹک فلم تھی جس کے کردار ہمیں بننا چاہے، معذرت کے ساتھ ھمارے پیارے نبی حضرت محمّد صلی علیہ وسلم کوئی رومانوی شخصیت نہیں تھے! حضرت محمّد صلی علیہ وسلم بہترین اخلاق کے مالک اور بہت ہی باوقار شخصیت کے مالک تھے، وہ بہترین تخلیق میں سے ہیں اور آپ صلی علیہ وسلم کی زندگی ، زندگی سے مراد مکمل زندگی ھمارے لیے بہترین نمونہ ہے

    حضرت عائشہ صدیقہ رضی الله عنہ فرماتی ہیں نبی کریم صلی علیہ وسلم چلتا پھرتا قرآن تھے. اور اصحاب نبی صلی علیہ وسلم ! خلیل رب نے فرمایا کہ تم احد پہاڑ کے برابر سونا بھی لے آؤ تو انکے برابر نہیں ہو سکتے، جو اتنے پاکیزہ تھے، اتنے خوبصورت دلوں کے مالک تھے کہ اندازہ کرنا مشکل ہے

    نبی صلی علیہ وسلم کسی کنواری لڑکی سے زیادہ شرمیلے تھے، با حیا تھے. اور اصحاب رسول صلی علیہ وسلم ؟حضرت عثمان رضی الله عنہ سے زیادہ با حیا صحابی ملنا تاریخ میں ممکن نہیں… عمر بن خطاب رضی الله عنہ کی غیرت سے واقف ہیں آپ؟ نبی صلی علیہ وسلم نے جنّت میں انکے گھر کو نہیں دیکھا…. عمر رضی الله عنہ کی غیرت وجہہ تھی
    اب ذرا ایک لمحے کو سوچیں کہ عمر بن خطاب رضی الله عنہ ہوں اور اپکا فقرہ پڑھیں…؟ حضرت ابوبکر رضی الله عنہ حضرت عائشہ رضی الله عنہ کے بارے میں “رومانوی” فقرے پڑھیں؟ محمّد مجتبیٰ صلی علیہ وسلم جنہوں نے فرمایا کے خدیجہ رضی الله عنہ کے بارے میں مجھے تکلیف نہ دینا وہ یہ پڑھیں؟ کیا یہ عامیانہ فقرے ، باتیں زیب دیتیں ہیں؟ ہم اپنے رب کو کیا منہ دکھائیں گے؟؟؟ الله کے آخری رسول صلی علیہ وسلم نے فرمایا ہے “تم میں سے جو حیا نہ کرے جو چاہیے کرے”
    “حیا ایمان میں سے ہے”
    بات یہ ہے کہ، ہم نے نبی صلی علیہ وسلم کی ازواجی زندگی کو پڑھا مگر ہم نے کیا سیکھا؟ صرف پیار محبت؟ ہماری غلطی یہ ہے کے ہم بعض باتوں کو پکڑ کے اس کی اتنی تاویلوں میں پڑ جاتے ہیں کے جو اصل مقصد تھا وہ غائب ہو جاتا ہے کہیں ہوا میں گم ہی ہو جاتا ہے اور جو اصل مقصد تھا اس حدیث کا یا واقعے کا وہ ہم لوگ جان نہیں پاتے. ہم نے سیکھنا تھا کہ میاں بیوی کا رشتہ کتنا مقدس ہے اور کیوں ہے ؟ نکاح ہمارا ایمان مکمل کرتا ہے، کیوں کیسے اور نکاح کی خاصیت کیا ہے؟ میاں بیوی کے کیا حقوق ہیں؟ اسلام نے شوہر کے کیا حقوق بیان کیے ہیں اور بیوی کے کیا حقوق ہیں؟ اسلام نے کیوں اس رشتے کو اہمیت دی ہے؟ یہ سب واقعات کیوں بیان ہوۓ ہیں ان سب سے کیا سبق ملتا ہے؟ ہمیں ان سے کیا سیکھنا تھا اور ہم کیا سیکھ کے اٹھے؟ یہ سوالات ہم سب کے لیے ہیں
    ہماری سوچ، ہمارے پوائنٹس نوٹ کرنے کی صلاحیت ہمارے عقل کے، علم کے اور ادب کے میعار کو ظاہر کرتی ہے، الله سبحان وتعالیٰ ہمیں اور ہماری غلطیوں کو معاف فرماۓ اور ہمیں دین کی صحیح سمجھ عطا فرماۓ آمین
     
    Last edited: ‏دسمبر 11, 2016
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,151

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں