لاہور میں ڈیجیٹل رکشے: Uber service

عفراء نے 'آئی ٹی کی دنیا' میں ‏دسمبر 21, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,919
    پاکستان کے شہروں میں سفر کے لئے جو سواری سب سے زیادہ مقبول اور عوام کی دسترس میں ہے وہ ہیں رکشہ اور اب معروف کمپنی Uber نے عوام کی بڑی تعداد کی سہولت کے لئے Uber Auto سروس شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    Uber Auto سروس کا افتتاح گزشتہ دنوں لاہور میں ہوا۔ چئیرمین پی آئی ٹی بی ڈاکٹر عمر سیف نے اس سروس کا افتتاح کیا اور رکشہ کی سواری بھی کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کمپنی کے چیف ایگزیکٹو زہیر یوسف زئی کا کہنا تھا کہ Uber Auto سروس کا آغاز پاکستان کے ان شہریوں کے لئے ہے جو ٹیکسی سروس سے استفادہ حاصل کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔ یہ رکشہ سروس عام شہریوں کی سہولت کے لئے شروع کی گئی ہے اور امید ہے کہ اس رکشہ سروس سے شہریوں کی بڑی تعداد مستفید ہو گی۔پاکستان کی گنجان آباد گلیوں اور بازاروں میں سفر کے لئے رکشہ ایک باآسانی دستیاب سواری ہے اور اگرچہ ہر رکشہ کسی نہ کسی حد تک آرٹ کا نمونہ ہے تاہم اب Uber نے اس سواری میں مزید جدت پیدا کر دی ہے۔اب رکشہ میں سفر بہت ہی آسان ہو گیا ہے اب سفر کرنے والوں کو اپنے سمارٹ فون موجود ایپ کی مدد سے Uber رکشہ کو بلانا ہے، مقررہ وقت پر رکشہ آپ کے دروازے پر ہو گا اور آپ نہایت اطمینان کے ساتھ شہر کے کسی بھی حصے تک جا سکیں گے۔

    Uber کے افریقہ میں توسیعی شعبے کے سربراہ Loic Amado کا کہنا ہے کہ Uber کی جانب سے شہریوں کی سہولت کے لئے شروع کی جانے والی رکشہ سروس کا ایک مقصد شہریوں کو سفر کی کم خرچ سہولت فراہم کرنا اور دوسری جانب وزیراعلی پنجاب کے گرین پنجاب پروگرام پر عمل کرنا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ Uber صارفین تک رسائی بڑھانا چاہتی ہے۔

    Uber کی جانب سے رکشہ سروس کا آغاز کمپنی کی جانب سے اٹھایا جانیوالا پہلا قدم نہیں ہے اس سے پہلے بھی یہ سروس بھارت میں سال 2015 ءمیں شروع کی گئی تھی تاہم اس سروس کو صرف آٹھ ماہ بعد بند کرنا پڑا۔ تاہم بھارت میں اس سروس کی بندش کی وجوہات کمپنی کی جانب سے ابھی تک سامنے نہیں لائی گئیں۔

    تحریر: نشمیا سکھیرا (Nushmiya Sukhera)

    http://www.technologyreview.pk/lahore-rickshaws-go-digital/?lang=ur
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,168
    اچھی بات ہے۔ مجھے رکشہ خوف ناک لگتا ہے۔
    اوبر نے فی میل کیب ڈرائیورز کے ساتھ کیب سروس بھی شروع کی تھی۔
     
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  3. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,208
    درست فرمایا۔ رکشے پر بیٹھنا اور پر ٹوٹی پھوٹی سڑکوں پر لگنے والے جھٹکے برداشت کرنا بھی ایک اچھے خاصے آدمی کے جوڑ جوڑ کو ہلا دیتا ہے۔
     
  4. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    14,217
    صحیح ۔ اللہ کرے پی آئی ائے جلد از جلد سڑکوں پر چلنا شروع ہو جائے ۔ پھر کچھ سکون ہو جائے گا۔
     
  5. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,208
    کیوں مروان والیاں گلاں کردے او عکاشہ جی۔
     
  6. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    14,217
    جو حالت ہے اسے سڑکوں پر آجانا چاہیے: )
     
  7. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,208
    حالت بلکہ حالات کی بھی خوب کہی۔ حالت اور حالات دونوں کے ہی قابل رحم ہیں۔ نتیجتا ان دونوں کے مشق ستم بننے والے ان سے زیادہ قابل رحم ہیں۔
     
    • متفق متفق x 1
  8. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,919
    رکشہ مشکل صحیح مگر پاکستان کے چھوٹے بڑے سبھی شہروں میں مقبول، اور غریبوں کی سواری ہے۔غریب طبقہ کے لیے روزگار بھی ہے۔
    اسلام آباد میں رکشہ نہیں ہوتا اس کے علاوہ کس شہر میں نہیں یہ نہیں پتہ۔
    مجھے اوبر کا یہ سسٹم اچھا لگتا ہے۔ بندہ باہر جا کر ٹیکسی تلاش کرنے کی زحمت سے بچ سکتا ہے اور ڈرائیورز سواری تلاش کرنے سے۔ اسلام آباد میں اوبر سروس نہیں "کریم" ہے مگر اس کے ریٹس عام ٹیکسی سے کافی زیادہ ہیں۔
     
    • متفق متفق x 2
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  9. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,168
    ہاں یہ واقعی اچھا ہے۔ اگر سکول بس وین میں جانے والے بچوں کے لیے بھی کوئی ڈجیٹل سسٹم بنا دیا جائے کہ والدین کو خبر ہو تو بہت اچھا ہو۔ سیکیورٹی ایشوز کے لیے بھی مفید ہو گا۔
     
  10. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,168
    جی شاید اسی کی فی میل کیب ڈرائیورز کا پڑھا ہو گا میں نے۔ وہ کراچی کا منصوبہ تھا۔عام ٹیکسی سروس کی جو حالت ہو رہی ہے اس لحاظ سے اچھا ہے کچھ مقابلہ ہو گا تو سواروں کا فائدہ ہے۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں