درکار تعاون

ابوھریرہ فاروقی نے 'مجلسِ تعارف' میں ‏دسمبر 27, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

Tags:
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. ابوھریرہ فاروقی

    ابوھریرہ فاروقی رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏جنوری 7, 2016
    پیغامات:
    8
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    مجلس التحقیق الاسلامی Islamic Research Council کے ویب سائٹ ڈیپارٹمنٹ یعنی محدث ویب سائٹس کے بارے میں اکثر بھائی بخوبی جانتے ہیں کہ انٹر نیٹ کی دنیا میں محدث ویب سائٹس کا ایک نام ہے۔ قریباً 9 سال پہلے اس کام کا آغاز کیا تھا آج الحمد للہ ہماری پانچ ویب سائٹس چل رہی ہیں جن سے ہزاروں لوگ فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ہم کئی اور منصوبوں پر کام کر رہے ہیں ان میں دو منصوبے ان شاء اللہ مستقبل قریب میں بہت جلد منظر عام پر آجائیں گے۔ جن میں سے ایک تمام اردو اسلامی رسائل و جرائد کا اشاریہ آن لائن پیش کیا جائے گا جس میں بہت سے مفید فیچرز رکھے جائیں گے (ان شاء اللہ)۔ دوسرا ہم شاملہ کی طرز کے ایک اردو سوفٹ ویئر پر کام کر رہے ہیں، امید ہے جنوری 2017 تک وہ ابتدائی حالت میں منظر عام پر آجائے گا۔ یہ ایپلی کیشن ڈیسک ٹاپ کی شکل میں بھی میسر ہوگی اور آن لائن ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہوگی۔ یہ سارے کام سر انجام دینے کے لیے لیے ہمارے پاس ایک بڑا سٹاف کام کر رہا ہے۔ ادارے دوسرے بہت سے اخرجات کے کے علاوہ یہاں کام کرنے والے ہر فرد کو ادارہ ہر ماہ ایک صحت مند معاوضہ بھی ادا کرتا ہے۔ یہ سب کچھ آپ بھائیوں کے تعاون سے ہی ممکن ہے۔ آپ جانتے ہیں الحمد للہ یہ ایک بہت بڑی دینی خدمت ہے جس میں ہمیں آپ کا تعاون درکار ہے۔
    اس وقت ادارے میں کام کرنے والے وہ افراد جن کا کام صرف کمپیوٹر پر ہی ہے ان کے لیے نئے کمپوٹرز کی ضرورت ہے اور تقریباً 10 نئے کمپیوٹرز درکار ہیں۔ درمیانے درجے کا ایک کمپوٹر پر 10 سے 12 ہزار تک خرچ آئے گا۔ احباب سے گزارش ہے کہ اس کار خیر میں حصہ ڈال کر اپنے لیے صدقہ جاریہ بنائیں ۔
    جو احباب تعاون کرنا چاہتے ہیں وہ درج ذیل نمبرز پر رابطہ کریں۔
    kitabosunnat@gmail.com
    قاری محمد مصطفیٰ راسخ صاحب۔۔۔۔۔۔۔0333-4556436 ----- 0346-4422005
    http://forum.mohaddis.com/threads/.34770/
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں