پوک poke کا کیا مطلب ہے ؟

ابوعکاشہ نے 'آئی۔ٹی ماہرین سے پوچھئے' میں ‏جنوری 19, 2017 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,455
    السلام علیکم ۔
    فیس بک پر موجود ایک اپشن "پوک ( poke )"جسے عربی میں "النکز" کہتے ہیں ، اس کا کیا مطلب ہے ،اور اس کا فائدہ کیا ہے ؟

    جواب اردوزبان میں ہونا چاہیے ۔ شکریہ
     
    • دلچسپ دلچسپ x 1
  2. انا

    انا -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    و علیکم السلام
    پوک کام کوئی خاص مطلب نہیں ہے ۔ فیس بک کے مطابق پوک کرنے کی کوئی بھی وجہ ہو سکتی ہے اور لوگ اسکا جو مطلب لینا چاہیں لے سکتے ہیں۔ پوک کرنے سے ایک طرح کا پیغام ملتا ہے کہ فلاں شخص نے آپ کو پوک کیاہے۔ اب جس نے پوک کیا ہوتا ہے اس کامقصد محض دعا سلام کرنا بھی ہو سکتا ہے۔ کسی قسم کی توجہ حاصل کرنا بھی۔ فراغت میں کچھ اور نہیں سوجھ رہا تو بس سب کو پوک کرنا شروع کر دیا ۔ یا کوئی بھی ایسی وجہ۔
     
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  3. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,455
    شکریہ ۔ عجیب ہے ۔ کہیں پڑھا تھا کہ اگر آئی ڈی کے ساتھ کوئی مسئلہ ہو تو پوک کرنے سے دور ہوجاتا ہے ۔ میں تو خیر ایکٹو نہیں ۔لیکن لوگ پوک بہت کرتے ہیں ۔
     
    • متفق متفق x 1
  4. انا

    انا -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    جی فیس بک کواصل میں ہر وقت کچھ نہ کچھ نئی چیز لے کر آنی ہوتی ہے جس سے مزید لوگوں کا وقت برباد ہو اور لوگ فیس بک کے علاوہ اور کہیں جانے کا نہ سوچیں ۔ یہ بھی ایسی ہی چیز ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  5. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,455
    وقت برباد کرنے کے لئے ایک اور سہولت بھی دی گئی ہے، لائیو ویڈیو کال کے نوٹیفکیشن بہت آتے ہیں. ابھی ان نوٹیفکیشن کو آف کیسے کرنا ہے. معلوم نہیں ہو سکا.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. عمر اثری

    عمر اثری -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 21, 2015
    پیغامات:
    460
    جی یہی معاملہ ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں