رومن اردو میں ایک مستند فورم

عمر اثری نے 'ویب سائٹس پر تبصرے' میں ‏جنوری 25, 2017 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عمر اثری

    عمر اثری -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 21, 2015
    پیغامات:
    434
    ایک خوش خبری : رومن اردو میں ایک مستند فورم
    =====================
    اردو زبان میں کئی فورم ہیں جہاں ہرقسم کے اسلامی مضامین اور ان پر علماء وطلباء کے نقد وتبصرے ہوتے رہتے ہیں ۔ ان میں دو فورم بہت ہی معیاری اور مستند ہیں ۔ ایک محدث فورم دوسرا اردو مجلس ۔ اردو جاننے والے حضرات کو مشورہ دوں گا کہ آپ یہاں لاگ ان کرکے ممبر بنیں اور ان فورمز سے خوب فائدہ اٹھائیں ۔ اسی معیاری طرز پہ کڑی محنت کرکے ایک ہونہار طالب علم محترم عمراثری سلمہ اللہ نے ان لوگوں کے لئے جو اردو تو بولتے ہیں مگر پڑھنے سے عاجز ہیں رومن اردو میں ایک مستند فورم تیار کیا ہے جہاں کتاب وسنت سے مزین مضامین نشر کئے جاتے ہیں ۔ میں ان کا بیحد مشکور ہوں کہ انہوں میرے بہت سارے مضامین کو رومن اردو میں کنورٹ کیا اور آئے دن کرتے ہی رہتے ہیں ۔ یہ سارے مضامین بھی اس فورم پہ موضوعات کی ترتیب سےموجود ہیں ۔
    اس فورم کا ممبر بن کر نہ صرف آپ یہاں کے مضامین سے فائدہ اٹھاسکیں گے بلکہ کسی مضمون پہ اپنا تبصرہ بھی کرسکیں گے ، نقد بھی کرسکیں گے اور کسی مضمون سے متعلق اعتراض یا سوال ہوتو وہ بھی کرسکیں گے ۔ اس لئے بطور خاص رومن اردو سے دلچسپی رکھنے والوں سے عرض کروں گا کہ پہلی فرصت میں اس فورم سے جڑیں اور علمی تشنگی بجھائیں ۔
    اس وقت فیس بوک پر بھی عمر اثری صاحب رومن اردو میں کثرت سے امیج بناکر شائع کررہے ہیں اور مضامین بھی نشر کررہے ہیں ۔ ایک نوجوان اگر تن تنہا نیکی کی کوئی راہ ہموار کرتا ہے تو ہمارا فریضہ بنتا ہے کہ ان کا بھرپور ساتھ دیں تاکہ نوجوان کا اٹھایاقدرم مضبوط سے مضبوط ہوجائے ۔ اللہ تعالی اس فورم کو لوگوں کی ہدایت کا ذریعہ بنائے اور اس کے تمام اراکین بالخصوص عزیزم عمراثری سلمہ اللہ کو اچھا بدلہ عطا فرمائے ۔ آمین
    فورم لنک :
    http://romanquranohadees.com/index.php
    آپ کا بھائی مقبول احمد سلفی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5
    • ناپسندیدہ ناپسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں