عزیز بلگامی:ایک تعارف

عزیز بلگامی نے 'مجلسِ تعارف' میں ‏مارچ 3, 2017 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عزیز بلگامی

    عزیز بلگامی معروف اردو شاعر

    شمولیت:
    ‏نومبر 29, 2015
    پیغامات:
    41
    بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
    عزیز بلگامی:ایک تعارف​
    بھارت کے مشہور شاعر ، ادیب و قلمکار جناب عزیز الدین عزیز بلگامی کے حالات زندگی ، تعلیمی اور ادبی پس منظرکے بارے میں ایک جامع تعارف ذیل میں پیش کیا جارہا ہے:
    عزیز بلگامی کی پیدائش کڑچی (ضلع بلگام، ریاستِ کرناٹک، انڈیا) کی ہے۔تعلیم بی ایس سی،ایم اے، ایم فل تک کی ہے۔ اسٹیٹ بنک آف انڈیا سے 1999ء میں بنک ملازمت سے رضاکارانہ سبکدوشی کے بعد زُبیدہ
    پی یو کالج(برائے خواتین)، شکاری پور(کرناٹک،انڈیا) میں پرنسپل کی خدمات انجام دیں ۔اب مستقلاًنظم و نثرکی تخلیق و ترویج میں مصروف ہیں۔شاعری کے ابتدائی دور میں جناب سید نور الدین قادری نورؔ مرحوم اور جناب عطاءالرحمٰن عطاؔ مرحوم نے رہنمائی کی۔40 سالوں کے دوران ریاست کے علاوہ بیرون ریاستوں کے مختلف اہم شہروں کے مشاعروں میں پذیرائی ہوئی۔ آل انڈیا ریڈیوسے بھی لاتعداد پروگرام نشرہوئے۔ملک کے رسائل و اخبارات میں کلام اور مضامین شائع ہوتے رہے ہیں۔اشاعت کا یہ سلسلہ کالج کے زمانے سے آج تک جاری ہے۔ تین مجموعہ ہائے کلام: ”حرف و صوت“ ، ”سکون کے لمحوں کی تازگی“اور"دِل کے دامن پر"اور ایک نثری کتاب”زنجیر دست وپا“، جو یم فل کا اُن کامقالہ بعنوان”عطاءالرحمٰن عطا ہبلوی فن اور شخصیت “ ہے ،
    شائع ہو چکے ہیں۔”دُعاہے ہمارے پاس “ سمیت۴ آڈیو کیسیٹ منظر عام پر آ چکے ہیں، جن میں خود اُن کی آواز میں اُن کا کلام پیش کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ مزیدشعری و نثری کتابیں اشاعت کے لیے تیار ہیں۔دوردرشن کے اُردو سیکشن میں کئی پروگراموںمیں شرکت کی ہے۔بااثر مقتدر ادبی، معاشی، تعلیمی و سماجی شخصیات سے ان کی گفتگو کے پروگرام دوردرشن سے نشرہوئے۔ انٹرنٹ پر ادبی سرگرمیاں ۲۰۰۲ء سے جاری ہیں۔ مختلف سائٹس پر کلام و مضامین کی اشاعت کا سلسلہ جاری ہے۔ فیس بک کے حوالے سے عالمگیر سطح پر ادباءاور شعراءسے روابط پیدا ہوئے اور عالمگیر شہرت کا دروازہ کھل گیا۔ پاکستان کے بیشتر اخبارات میں آپ کے مضامین اور شعری تخلیقات پابندی سے شائع ہو رہے ہیں۔ ریاستِ کرناٹک کے کسی شاعر کا پہلا اُردو ویب سائٹ ”عزیز بلگامی ڈاٹ کام“انٹرنیٹ پر جاری کرنے کا بھی اُنہیں شرف حاصل ہوا جو۲۰۰۲ء میں رجسٹر ہوا اور جسے azeezbelgaumi.comکے آئی ڈی پر ملاحظہ کیا جاسکتا ہے،جس پراُن کا کلام اورنثری مضامین شائع کیے گئے ہیں۔یو ٹیوب پر اُن کے متعدد ویڈیوکلپس موجودہیں، جنہیںazeezbelgaumiکے الفاظ سے یو ٹیوب پرتلاش کیا جا سکتا ہے۔”بھٹکلیز ڈاٹ کام“ پر اُن کے کلام کی آڈیو اور ویڈیو کلپس موجود ہیں ۔ اُردو نیٹ جاپان پر اُن کے نام کی کیٹگری موجود ہے، جس میں متعدد مضامین، شعری تخلیقات موجود ہیں۔ مشرقی ادیان کی عالمی کانفرنس میں، جو نائب صدر ہند عزت مآب حامد انصاری صاحب کی صدارت میں منعقد ہوا،
    اُنہیں اپنامقالہ پیش کرنے کے لیے دہلی مدعو کیا گیا، جہاں اُنہوں نے عالمی اسکالرس کے درمیان اپنا مقالہ پیش کیا۔پاکستان کے کثیرالاشاعت اخبار ” روزنامہ خبریں“کے میگزین سیکشن میں اُن کی ایک انٹرویو بھی شائع ہو چکی ہے، جسے جناب منان قدیر منان نے لندن سے لیا تھا۔گدگ (کرناٹک ، انڈیا)کے ایک نوجوان طالب علم جناب شبیر احمد قاضی صاحب تروپتی یونیورسٹی سے”عزیز بلگامی، فن اور شخصیت“ کے موضوع پر یم فل بھی کر چکے ہیں ۔٭
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  2. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ ایڈمن

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    14,063
    ماشاءاللہ ۔ جناب عزیز الدین عزیز بلگامی صاحب ،تعارف کروانے کا شکریہ
     
  3. حافظ عبد الکریم

    حافظ عبد الکریم رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏ستمبر 12, 2016
    پیغامات:
    489
    جناب عزیز بلگامی صاحب تعارف کرانے کا بہت بہت شکریہ
    جزاک اللہ خیرا
     
  4. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,064
    مفصل تعارف کرانے کا شکریہ۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں