سید اعجاز حسین عاجزؔ : ذکرِ خیر الورٰی حرزِ جاں کیجئے

شاہ بابا نے 'حمد و نعت' میں ‏مارچ 26, 2017 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. شاہ بابا

    شاہ بابا رکن اردو مجلس

    پیغامات:
    11
    ذکرِ خیر الورٰی حرزِ جاں کیجئے
    اور پرُنوُر یہ خاکداں کیجئے

    اونچی بینی کی رفعت کا کیا ذکر ہو
    ان کے نعلین کو آسماں کیجئے

    ان کی سرکار میں خامشی نطق ہے
    آنسووں ہی کو بس ترجماں کیجئے

    ان کی منزل ہے قوسین سے بھی ورا
    ان کو مت اپنے جیسا گماں کیجئے

    ان کے مرہونِ منت ہیں دونوں جہاں
    کیا عطائے نبی کا بیاں کیجئے

    جس بلندی کا شاہد ہے بس لم یزل
    کیسے ممکن ہے اس کا بیاں کیجئے

    دور ساری کجی میرے اعمال کی
    بہرِ سبطین اے مہرباں کیجئے

    ساعتیں زندگی کی نہ ہوں رائگاں
    وقفِ مدحت یہ عمرِ رواں کیجئے

    جس میں آل اور اصحاب ہیں یا نبی
    میری قسمت میں وہ کارواں کیجئے

    منزلیں چومتی ہیں قدم ہر قدم
    اسم احمد جو ورد زباں کیجئے

    ناؤ ایمان کی ڈوب سکتی نہیں
    عشق احمد اگر بادباں کیجئے

    ہم نوا اس کے ہوں طوطیانِ چمن
    اپنے عاجز کو یوں نغمہ خواں کیجئے
     
  2. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    پیغامات:
    15,455
    نبی کو رحمن کی صفات سے متصف کردیا ۔ اللہ اکبر ۔ شرکیہ اشعار بہت ہیں ۔
     
    ہدایت اللہ نے شکریہ ادا کیا ہے.
  3. شاہ بابا

    شاہ بابا رکن اردو مجلس

    پیغامات:
    11
    نشاندہی فرمائیں حوالے کے ساتھ۔ انشاء اللہ رجوع کروں گا
     
    ہدایت اللہ نے شکریہ ادا کیا ہے.
  4. حافظ عبد الکریم

    حافظ عبد الکریم محسن

    پیغامات:
    551
    ناؤ ایمان کی ڈوب سکتی نہیں
    عشق احمد اگر بادباں کیجئے


    نبی کے لیے عشق کا لفظ استعمال کرنا درست نہیں (اللہ اعلم)
     
    ہدایت اللہ نے شکریہ ادا کیا ہے.
  5. شاہ بابا

    شاہ بابا رکن اردو مجلس

    پیغامات:
    11
    جناب عبدالکریم صاحب اگر وضاحت سے فرما دیں تو شکر گزار ہوں گا
     
    حافظ عبد الکریم نے شکریہ ادا کیا ہے.
  6. حافظ عبد الکریم

    حافظ عبد الکریم محسن

    پیغامات:
    551
    عشق احمد آپ نے استعمال کیا ہے یہاں پر احمد سے مراد غالبا اللہ کے نبی ہیں
    علماء کرام کا کہنا ہے کہ عشق کا معنی کے اندر ہوس (نفسانی خواہیشات) کا بھی شمار ہوتا ہے
    اس مسئلہ میں گرچہ اختلاف ضرور ہے بہتر ہے کہ اس سے اجتناب کیا جائے

    میں ایک ادنی سا طالب علم ہوں اس مجلس کے معزز علماء کرام اس پر روشنی ڈالیں تو بہتر ہوگا
     
    بابر تنویر اورشاہ بابا نے اس کا شکریہ ادا کیا
  7. ابن حسیم

    ابن حسیم ركن مجلس علماء

    پیغامات:
    891
    قل لَّا أَمْلِكُ لِنَفْسِي نَفْعًا وَلَا ضَرًّا إِلَّا مَا شَاءَ اللَّـهُ ۚ وَلَوْ كُنتُ أَعْلَمُ الْغَيْبَ لَاسْتَكْثَرْتُ مِنَ الْخَيْرِ وَمَا مَسَّنِيَ السُّوءُ ۚ إِنْ أَنَا إِلَّا نَذِيرٌ وَبَشِيرٌ لِّقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ
     
    نصر اللہ اوربابر تنویر نے اس کا شکریہ ادا کیا
  8. نصر اللہ

    نصر اللہ ركن مجلس علماء

    پیغامات:
    1,849
    اس پورے قصیدے میں تمام تر مناجات ہی رسول اللہ صلوات اللہ علیہ سے کی گئی ہیں جو قطعی طورپر غیر مناسب ہیں۔
     
    بابر تنویر اورحافظ عبد الکریم نے اس کا شکریہ ادا کیا
  9. ابن حسیم

    ابن حسیم ركن مجلس علماء

    پیغامات:
    891
    جزاک اللہ خیرا شیخ
    ویسے شیخ محترم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسل سے کی گئ مناجات پر "غیرمناسب" کے الفاظ بھی کچھ "غیر مناسب" سے نہیں؟
     

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں