تقوی کی حقیقت

ابوعکاشہ نے 'مطالعہ' میں ‏اپریل 4, 2017 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    14,373
    تقوی کی حقیقت

    تقوی کی تشریح کرتے ہوئے ابوالکلام آزاد رحمہ اللہ فرماتے ہیں ۔

    زندگی کی تمام باتوں میں ہم دیکھتے ہیں کہ دو طرح کے انسان پائے جاتے ہیں ۔ بعض طبیعتیں محتاط ہوتی ہیں ،بعض بے پرواہ ہوتی ہیں ۔ جن کی طبیعت محتاط ہوتی ہے ۔ وہ ہر بات میں سوچ سمجھ کر قدم اٹھاتے ہیں ،اچھے برے ،نفع ونقصان ،نشیب و فراز کا خیال رکھتے ہیں ۔ جس بات میں برائی پاتے ہیں ،چھوڑ دیتے ہیں ۔ جس میں اچھائی دیکھتے ہیں ،اختیار کر لیتے ہیں ۔ برخلاف اس کے جو لوگ بے پرواہ ہوتے ہیں ۔ ان کی طبیعتیں بے لگام اور چھوٹ ہوتی ہیں ۔ جو راہ دکھائی دے گی ۔ چل پڑیں گے ۔ جس کام کا خیال آگیا کر بیٹھیں گے ۔ جو غذا سامنے آگئی کھا لیں گے ۔ جس بات پر اڑنا چاہیں گے ،اڑبیٹھیں گے ۔ اچھائی برائی ،نفع ونقصان ،دلیل اور توجہ کسی کی انہیں پرواہ نہیں ہوتی

    جن حالات کو ہم نے یہاں احتیاطـ ؛ سے تعبیر کیا ہے اس کو قرآن تقوی سے تعبیر کرتا ہے ۔ متقی یعنی ایسا آدمی جو اپنے فکر و عمل میں بے پرواہ نہیں ہوتا ۔ ہر بات کو درستگی کے ساتھ سمجھنے اور کرنے کی کھٹک رکھتا ہے ۔ برائی اور نقصان سے بچنا چاہتا ہے ۔ اچھائی اور فائدہ کی جستجو رکھتا ہے ۔ قرآن کہتا ہے ۔ ایسے ہی لوگ تعلیم حق سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔ اور کامیاب ہوسکتے ہیں

    عمررضی اللہ عنہ نے ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے پوچھا تھا کہ تقوی کی حقیقت کیا ہے ۔ انہوں نے کہا ،کیا تم کبھی ایسے راستےمیں نہیں چلے جس میں کانٹے ہوں ۔ فرمایا ،ہاں !۔ کہا اس حالت میں تم نے کیا کیا ۔ فرمایا،میں نے کوشش کی، کانٹون سے بچ کر نکل جاوں ۔ کہا ،یہی تقوی کی حقیقت ہے ۔

    ترجمان القرآن از ابوالکلام آزاد
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 6
  2. أبو مجاهد

    أبو مجاهد رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2016
    پیغامات:
    57
    جزاک اللہ خیرا -مفيد اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الْهُدَى، وَالتُّقَى، وَالْعَفَافَ، وَالْغِنَى
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  3. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,313
    جزاک اللہ خیرا شیخ
     
  4. حافظ عبد الکریم

    حافظ عبد الکریم رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏ستمبر 12, 2016
    پیغامات:
    550
    جزاک اللہ خیرا
    اللہ تعالی ہم سب کو تقوی کی حقیت جان کر اس پر مکمل طور سے عمل کی توفیق عطاء فرمائے آمین
     
  5. مقبول احمد سلفی

    مقبول احمد سلفی ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اگست 11, 2015
    پیغامات:
    746
  6. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,450
    جزاک اللہ خیرا شیخ
     
  7. نصر اللہ

    نصر اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2011
    پیغامات:
    1,845
    بارک اللہ فیکم ،
    واقعی تقوی ایک نعمت عظمی ہے جس پر اللہ رحم کرتا ہے اسے یہ نعمت دیتاہے۔
    تقوی کی ایک قسم یہ بھی ہے کہ انسان سے جب غلطی ہو جائے تو وہ اس پر پشیماں ہو جائے۔
     

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں