سفر آداب اور دعائیں

بابر تنویر نے 'اردو یونیکوڈ کتب' میں ‏اپریل 18, 2017 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    6,661
    مسافر گھر والوں کو دعا دے۔
    استودعكم الله الذي لا تضيع ودائعه (السلسلہ الصحیحہ 2547) میں تمہیں اللہ کے سپرد کرتا ہوں جس کے پاس رکھی ہوئ امانتیں ضائع نہیں ہوتیں۔

    گھر والے مسافر کو دعا دیں۔

    " استودع الله دينك وامانتك وخواتيم عملك (ترمذی 3443) میں تیرا دین، تیری امانت اور تیرے عمل کا اختتام اللہ کے سپرد کرتا ہوں۔

    "زودك الله التقوى " ، قال : زدني ، قال : " وغفر ذنبك " ، قال : زدني بابي انت وامي ، قال : " ويسر لك الخير حيثما كنت " (ترمذی3444) اللہ تجھے تقوی کا توشہ عطا کرے، تیرے گناہ معاف کرے ، اور جہاں کہیں بھی تو ہو تیرے لیے خیر کو آسان کرے۔

    "اللهم اطو له الأرض وهون عليه السفر" (ترمذی 3445) اے اللہ! اس کے لیے زمین کو لپیٹ دے اور اس پر سفر آسان کردے۔

     
  2. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    6,661
    گھر سے نکلتے وقت کی دعا
    بسم الله توكلت على الله ، لا حول ولا قوة إلا بالله (سنن ابی داؤد 5095)
    اللہ کے نام کے ساتھ، میں اللہ ہی پر بھروسہ کرتا ہوں، اللہ کی مدد کے بغیر (کسی میں) نیکی کرنے کی اور گناہوں سے بچنے کے طاقت نہیں۔
    اللهم إني أعوذ بك أن أضل أو أضل أو أزل أو أزل أو أظلم أو أظلم أو أجهل أو يجهل على (سنن ابی داؤد 5094) اے اللہ! میں اس بات سے تیری پناہ چاہتا ہوں کہ میں گمراہ ہوں یا گمراہ کیا جاؤں، بہک جاؤں یا بہکایا جاؤں یا میں (کسی پر) ظلم کروں یا مجھ پر ظلم کیا جاۓ یا میں کسی کے ساتھ جہالت سے پیش آؤں یا میرے ساتھ کوئ جہالت سے پیش آۓ۔

    پاؤں سواری پر رکھتے ہوۓ۔

    بسم اللہ اللہ کے نام کے ساتھ (تین مرتبہ)

    سواری بیٹھنے کے بعد

    الحمد للہ تمام تعریفیں اللہ تعالی کے لیے ہیں (ایک مرتبہ)

    سُبْحَانَ الَّذِي سَخَّرَ لَنَا هَـٰذَا وَمَا كُنَّا لَهُ مُقْرِنِينَ ﴿١٣ الزخرف﴾ پاک ہے وہ ذات جس نے اس (سواری) کو ہمارے لیے مسخر کیا ورنہ ہم اسے قابو میں لانے والے نہ تھے اور بے شک ہم اپنے رب ہی کی طرف لوٹنے والے ہیں۔

    الحمد للہ تمام تعریفیں اللہ تعالی کے لیے ہیں۔ (تین مرتبہ)

    اللہ اکبر اللہ سب سے بڑا ہے (تین مرتبہ)

    سبحانك إني قد ظلمت نفسي فاغفر لي فإنه لا يغفر الذنوب إلا أنت (ترمذی 3446) پاک ہے تو،بے شک میں نے (تیری نافرمانی کرکے) اپنے نفس پر ظلم کیا ہے، پس تو مجھے معاف فرما دے کیونکہ تیرے علاوہ گناہوں کو کوئ نہیں بخش سکتا۔

    آسمان کی طرف انگلی اٹھا کر دعا کرنا۔

    اللهم أنت الصاحب في السفر والخليفة في الأهل اللهم اصحبنا بنصحك واقلبنا بذمة اللهم ازو لنا الأرض وهون علينا السفر اللهم إني أعوذ بك من وعثاء السفر وكآبة المنقلب (سنن ترمذی 3438) اے اللہ! آپ اس سفر میں (ہمارے) ساتھی ہیں اور ہمارے اہل و عیال میں ہمارے خلیفہ ہیں۔ اے اللہ ! تو ہمارا ساتھی بن خیر خواہی کے ساتھ اور ہمیں ذمے اور حفاظت کے ساتھ واپس لوٹا۔ اے اللہ! ہمارے لیے زمین کو سکیڑ دے اور ہم پر سفر کو آسان کردے۔ اے اللہ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں سفر کی مشقت سے اور برا لوٹنے سے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    6,661
    آغاز سفر کی دعائیں
    حدثني هارون بن عبد الله ، حدثنا حجاج بن محمد ، قال : قال ابن جريج : اخبرني ابو الزبير ، ان عليا الازدي ، اخبره : ان ابن عمر ، علمهم ان رسول الله صلى الله عليه وسلم كان إذا استوى على بعيره خارجا إلى سفر كبر ثلاثا ، ثم قال : " سبحان الذي سخر لنا هذا ، وما كنا له مقرنين ، وإنا إلى ربنا لمنقلبون ، اللهم إنا نسالك في سفرنا هذا البر والتقوى ، ومن العمل ما ترضى ، اللهم هون علينا سفرنا هذا ، واطو عنا بعده ، اللهم انت الصاحب في السفر والخليفة في الاهل (صحیح مسلم 3275)
    اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ سب سے بڑا ہے، پاک ہے وہ ذات، جس نے اس (سواری) کو ہمارے لیے مسخر کردیا حالانکہ ہم اس کو قابو میں لانے والے نہ تھے اور بے شک ہم اپنے رب کی طرف لوٹنے والے ہیں۔ اے اللہ! آپ سفر میں ہم آپ سے نیکی، تقوی اور ایسے عمل کا سوال کرتے ہیں جو آپ کو پسند ہو۔ اے اللہ! ہم پر اس سفر کو آسان کردے اور اس دوری کو لپیٹ دے۔ اے اللہ! آپ اس سفر میں (ہمارے) ساتھی ہیں اور ہمارے اہل عیال میں ہمارے خلیفہ ہیں۔ اے اللہ! میں سفر کی تکلیف سے، برے منظر سے اور اپنے مال اور اہل و عیال میں بری حالت کے ساتھ واپس آنے سے آپ کی پناہ طلب کرتا ہوں۔

    اللہ اکبر، اللہ اکبر، اللہ اکبر۔ سُبْحَانَ الَّذِي سَخَّرَ لَنَا هَذَا وَمَا كُنَّا لَهُ مُقْرِنِينَ وَإِنَّا إِلَى رَبِّنَا لَمُنْقَلِبُونَ ثُمَّ يَقُولُ اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ فِي سَفَرِي هَذَا الْبِرَّ وَالتَّقْوَى وَمِنْ الْعَمَلِ مَا تَرْضَى اللَّهُمَّ هَوِّنْ عَلَيْنَا السَّفَرَ وَاطْوِ لَنَا الْبَعِيدَ اللَّهُمَّ أَنْتَ الصَّاحِبُ فِي السَّفَرِ وَالْخَلِيفَةُ فِي الْأَهْلِ اللَّهُمَّ اصْحَبْنَا فِي سَفَرِنَا وَاخْلُفْنَا فِي أَهْلِنَا (مسند احمد 6311:10)
    اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ سب سے بڑا ہے، پاک ہے وہ ذات جس نے اس (سواری) کو ہمارے لیے مسخر کردیا حالانکہ ہم اس کو قابو میں لانے والے نہ تھے اور بے شک ہم اپنے رب کی طرف لوٹنے والے ہیں۔ اے اللہ! میں آپ سے اس سفر نیکی تقوی اور آپ کو راضی کرنے والے اعمال کا سوال کرتا ہوں۔ اے اللہ! اس سفر کو ہم پر آسان فرما اور جگہ کی دوریاں ہمارے لیے لپیٹ دے۔ اے اللہ سفر مین تو ہمارا رفیق ہے اور میرے اہل خانہ میں میراجانشین ہے۔ اے اللہ! سفر میں ہماری رفاقت اور ہمارے پیچھے ہمارے اہل خانہ میں ہماری جانشینی فرما۔

    اللَّهُمَّ أَنْتَ الصَّاحِبُ فِي السَّفَرِ وَالْخَلِيفَةُ فِي الْأَهْلِ اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ الضُّبْنَةِ فِي السَّفَرِ وَالْكَآبَةِ فِي الْمُنْقَلَبِ اللَّهُمَّ اطْوِ لَنَا الْأَرْضَ وَهَوِّنْ عَلَيْنَا السَّفَرَ ( مسند احمد 2723:49)
    اے اللہ! تو ہی اس سفر میں ہمار رفیق ہے اور گھر والوں کا نگہبان ہے ، اے اللہ! میں سفر کی تنگي اور واپسی کی پریشانی سے آپ کی پناہ میں آتا ہوں، اے اللہ! زمین کو ہمارے لیے لپیٹ دے اور ہمارے لیے سفر کو آسان فرما دے۔

    اللَّهُمَّ أَنْتَ الصَّاحِبُ فِي السَّفَرِ وَالْخَلِيفَةُ فِي الْأَهْلِ وَالْحَامِلُ عَلَى الظَّهْرِ اللَّهُمَّ اصْحَبْنَا بِنُصْحٍ وَاقْلِبْنَا بِذِمَّةٍ أَعُوذُ بِكَ مِنْ مِلْحِ وَعْثَاءِ السَّفَرِ وَكَآبَةِ الْمُنْقَلَبِ (مسند احمد 9205:15)
    اے اللہ! تو ہی سفر میں میرا ساتھی اور اہل و عیال میں میرا جانشین ہے اور سواری کی پیٹھ پر بٹھانے والا ہے، اے اللہ! خیر خواہی کے ساتھ ہماری رفاقت فرما اور اپنی ذمہ داری میں واپس پہلچا۔ ہم سفر کی مشکلات اور واپسی کی پریشانی سے تیری پناہ میں آتے ہیں۔

    اللهم إني اعوذ بك من وعثاء السفر ، وكآبة المنقلب ، والحور بعد الكور ، ودعوة المظلوم ، وسوء المنظر في الاهل والمال والولد " (سنن نسائ 5501)
    اے اللہ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں سفر کی سختی سے اور لوٹنے کے رنج و غم سے اور نفع کے بعد نقصان سے اور مظلوم کی بد دعا سے اور گھر، مال اور بچوں میں برا منظر دیکھنے سے۔

    بِسْمِ اللَّـهِ مَجْرَاهَا وَمُرْسَاهَا ۚإِنَّ رَبِّي لَغَفُورٌ رَّحِيمٌ ﴿٤١ ھود﴾
    اللہ کے نام کے ساتھ اس کا چلنا اور ٹھرنا ہے۔ بے شک میرا رب بہت بخشنے والا نہایت مہربان ہے۔

    سَمَّعَ سَامِعٌ بِحَمْدِ اللَّهِ وَحُسْنِ بَلاَئِهِ عَلَيْنَا رَبَّنَا صَاحِبْنَا وَأَفْضِلْ عَلَيْنَا عَائِذًا بِاللَّهِ مِنَ النَّارِ (صحیح مسلم 6900)
    سن لیا سننے والے نے اللہ کی حمد کو اور ہم پر اس کی نعمتوں کو خوبی کے اقرار کو، اے اللہ! ہمارے ساتھ رہ اور ہم پر فضل کر میں آگ سے اللہ کی پناہ لیتا ہوں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    6,661
    دوران سفر

    بلندی پر چڑھتے ہوۓ
    اللہ اکبر-----اللہ سب سے بڑا ہے۔ (صحیح بخاری 2994)

    بلندی سے اترتے ہوۓ
    سبحان اللہ ----- اللہ پاک ہے۔ (سنن ابی داؤد 4982)

    سواری کےٹھوکر کھانے پر
    بسم اللہ-----اللہ کے نام سے (سنن ابی داؤد 4982)

    شہر میں داخل ہوتے وقت
    رَّبِّ أَدْخِلْنِي مُدْخَلَ صِدْقٍ وَأَخْرِجْنِي مُخْرَجَ صِدْقٍ وَاجْعَل لِّي مِن لَّدُنكَ سُلْطَانًا نَّصِيرًا ﴿٨٠ الاسراء﴾
    اے میرے رب! مجھے سچائ کے مقام پر داخل کر اور مجھے سچائ کے مقام ہی سے نکال اور میرے لیے اپنے پاس سے مددگار مفت مہیا فرما۔

    اللهم ربَّ السماوات السبع وما أظلَلنَ، وربَّ الأرضين السبع وما أقْلَلْنَ، وربَّ الشياطين وما أضللنَ، وربَّ الرياح وما ذَرَينَ، فإنا نسألك خيرَ هذه القرية، وخيرَ أهلها، ونعوذ بك من شرِّها، وشرِّ أهلها، وشرِّ ما فيها (السلسلہ الصحیحہ 2759)
    اے اللہ! اے ساتوں آسمانوں کے رب اور جن چیزوں پر انہوں نے سایہ کیا ہے اور ساتوں زمینوں کے رب اور جن چیزوں کو انہوں نے اٹھایا ہے اور ہواؤں کے رب اور جو کچھ انہوں نے اڑایا ہے اور شیطانوں کے رب جنہیں انہوں نے گمراہ کیا ہے بے شک میں تجھ سے اس بستی کی خیر اور جو اس میں ہے اس کی خیر کا سوال کرتا ہوں اور اس کے شر سے اور ان چیزوں کے شر سے جو اس میں ہے تیری پناہ مانگتا ہوں۔

    کسی جگہ اترتے وقت
    رَّبِّ أَنزِلْنِي مُنزَلًا مُّبَارَكًا وَأَنتَ خَيْرُ الْمُنزِلِينَ ﴿٢٩ المؤمنون﴾
    اے میرے رب! مجھے برکت والی جگہ اتار اور آپ سب سے اچھا ٹھکانہ دینے والے ہیں۔

    کسی جگہ پڑاؤ ڈالتے وقت
    اعوذ بكلمات الله التامات من شر ما خلق (صحیح مسلم 6878)
    میں تمام مخلوق کے شر سے اللہ کے کامل کلمات کی پناہ لیتا ہوں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    6,661
    دشمن کے ڈریا شر سے بچنے کے لیے
    اللهم إنا نجعلك في نحورهم ، ونعوذ بك من شرورهم (سنن ابی داؤد 1537)
    اے اللہ! بے شک ہم تجھے (دشمنوں) نرخروں پر ان کے مقابلے میں رکھتے ہیں اور اس کے شر سے تیری پناہ طلب کرتے ہیں۔

    اللهم اكفنيهم بما شئت (صحیح مسلم 7511)
    اے اللہ! مجھے ان (دشمنوں) کے مقابلے میں کافی ہو جا جس کے ساتھ بھی تو چاہے۔

    مصیبت زدہ کو دیکھ کر۔
    الحمد لله الذي عافاني مما ابتلاك به , وفضلني على كثير ممن خلق تفضيلا (سنن ابن ماجہ 3892)
    ہر قسم کی تعریف اس اللہ کے لیے ہے جس نے مجھے اس مصیبت سے عافیت میں رکھا جن میں تجھے مبتلا کیا ہے اور اپنے پیدا کیے ہوۓ بندوں پر اس نے مجھے فضیلت عطا فرمائ۔

    لا إله إلا الله وحده لا شريك له له الملك وله الحمد يحيي ويميت وهو حي لا يموت بيده الخير وهو على كل شيء قدير (سنن ترمذی 3428)
    اللہ کے سوا کوئ معبود نہیں وہ اکیلا ہے اس کا کوئ شریک نہیں، اسی کے لیے بادشاہت ہے اور اسی کی تعریف ہے وہ زندہ کرتا ہے اور مارتا ہے اور وہ زندہ ہے کبھی نہیں مرے گا، بھلائ اسی کے ہاتھ میں ہے اور وہ ہر چیز پر پوری طرح قادر ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    6,661
    سفر سے واپس آتے ہوۓ

    سبحان الذي سخر لنا هذا ، وما كنا له مقرنين ، وإنا إلى ربنا لمنقلبون ، اللهم إنا نسالك في سفرنا هذا البر والتقوى ، ومن العمل ما ترضى ، اللهم هون علينا سفرنا هذا ، واطو عنا بعده ، اللهم انت الصاحب في السفر والخليفة في الاهل ، اللهم إني اعوذ بك من وعثاء السفر ، وكآبة المنظر ، وسوء المنقلب في المال والاهل ، وإذا رجع ، قال : " هن وزاد فيهن آيبون ، تائبون ، عابدون لربنا حامدون " .(صحیح مسلم 3275)
    اللہ سب سے بڑا ہے،اللہ سب سے بڑا ہے،اللہ سب سے بڑا ہے، پاک ہے وہ ذات جس نے اس (سواری) کو ہمارے لیے مسخر کر دیا حالانکہ ہم اس کو قابو میں لانے والے نہ تھے اور بے شک ہم اپنے رب کی طرف لوٹنے والے ہیں۔ اے اللہ! ہم پر اس سفر میں آپ سے نیکی ، تقوی اور ایسے عمل کا سوال کرتے ہیں جو آپ کو پسند ہے۔ اے اللہ! ہم پر اس سفر کو اسان کردے اور اس کی دوری کو لپیٹ دے۔ اے اللہ! میں سفر کی تکلیف سے ، برے منظر سے اور اپنے مال اور اہل و عیال میں بری حالت کے ساتھ واپس آنے سے آپ کی پناہ طلب کرتا ہوں۔ ہم لوٹنے والے ہیں، توبہ کرنے والے ہیں، عبادت کرنے والے ہیں، اپنے رب کی تعریف کرنے والے ہیں۔

    شہر میں داخل ہونے تک مسلسل پڑھنا۔


    آيبون ، تائبون ، عابدون لربنا حامدون (صحیح بخاری 3085)
    ہم لوٹنے والے ہیں، توبہ کرنے والے ہیں، عبادت کرنے والے ہیں، اپنے رب کی تعریف کرنے والے ہیں۔

    گھر میں داخل ہوتے وقت۔
    أَوْبًا أَوْبًا إِلَى رَبِّنَا تَوْبًا لا يُغَادِرُ عَلَيْنَا حَوْبًا " (المعجم الکبیر للطبرانی ج 11، 11735)
    پلٹنے والے ہیں۔ پلٹنے والے ہیں، ہم اپنے رب کے حضور توبہ کرتے ہیں، ایسی توبہ جو ہم پر گناہوں کا کوئ اثر باقی نہ رہنے دے۔
     
  7. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    6,661
    الحمد للہ اس کے ساتھ ہی کتاب "سفر آداب اور دعائیں مکمل ہوئ"
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  8. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    13,590
    بارک اللہ فیک و نفع بک
    اللہ آپ کی اس محنت کو قبول فرمائے. آمین یارب
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں