خلافت: ایک سعی ٔ ناکام

اجمل نے 'اسلامی متفرقات' میں ‏اپریل 30, 2017 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. اجمل

    اجمل محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 10, 2014
    پیغامات:
    469
    خلافت: ایک سعی ٔ ناکام

    اللہ کا حکم ہے

    ۔۔ وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللَّـهِ جَمِيعًا وَلَا تَفَرَّقُوا ۚ ۔۔ ﴿١٠٣﴾سورة آل عمران
    ’’ تم سب مل کر اللہ کی رسی کو مضبوطی سے پکڑ لو اور فرقہ بندی مت پیدا کرو ‘‘۔۔۔

    لیکن ہم دیکھتے ہیں کہ کتنے ذہین و فطین لوگ جنہیں اللہ نے کمال عطا کیا اپنے آپ کو مسلمانوں کا ہمدرد ثابت کرتے ہوئے عام مسلمانوں کو اپنی مفاد ‘ نام و نمود ‘ اور اھواء و خواہشات کی بھینٹ چڑھا کر فرقہ واریت کی آگ میں جھونکنے کا کام کیا۔ پھر بعد میں آنے والے بھی ان ہی کے نقش قدم پر چل کر اپنے آپ کو اپنی اسی اھواء و خواہشات کے مطابق اپنی اپنی فرقے کی تعلیم کو ہی مضبوطی سے پکڑا ۔

    اپنی اھواء و خواہشات کی پیر وی میں فروغ فرقہ واریت کا جو بھی نام دیا جائے ہے تو اللہ کی حکم عدولی۔

    اس بات سے بھی کسی کو انکار نہیں ہوگا کہ امامت وخلافت کا جھگڑا سے شیعہ فرقہ کے وجود میں آنے سے ہی خلافت زوال پزیر ہوئی۔
    اللہ کے حکم سے اب دوبارہ خلافت اسی وقت قائم ہو گا جب سارے فرقے ختم ہوں گے ‘ مسلمان ایک دوسرے پرشرک و کفر کا فتویٰ لگانا ختم کرکے صرف اللہ وحدہ لاشریک کی عبادت کرنے والے بن جائیں گے اور اللہ و رسول اللہ ﷺ کی اطاعت میں زندگی گزارنے لگیں گے ۔ پھر ایک خلیفہ کے ہاتھ پر بیت بھی ہوگا اور خلافت کا نظام بھی قائم ہوگی۔

    لیکن ہم مسلمان
    ۔۔۔ صدیوں سے ہر مسلے کا حل صرف خلافت میں ڈھونڈھ رہے ہیں
    ۔۔۔خلافت لانے کی سعیٔ نا کام میں لگے ہوئے ہیں
    ۔۔۔خلافت کے نام پہ بے شمار مسلمانوں کوجنگو جدل میں جھونک دیئے ہیں۔​

    خلافت کے نام پر ہمیشہ مسلمان ہی مسلمان کاخون بہاتا رہا ہے۔
    خلافت کے نام پر بہت بے وقوف بن چکے۔
    اب مزید بے وقوف نہ بنیں۔

    خلافت تحریک سے آنے والی ہے اور نہ ہی جنگ وجدل سے ۔
    کسی بہروپیئے کے چکر میں پڑکر اپنے ہی مسلمان بھائیوں کا گلا کاٹ کر خلافت لانے کی سعیٔ ناکام نہ کیجئے۔
    خلافت اللہ کا عطیہ ہوتا ہے اور اللہ کے خاص بندوں کیلئے ہوتا ہے جن کے اوصاف قرآن میں درج ہے۔ان اوصاف کو اپنا کر اللہ کے بندے بن جائیے جیسا کہ اللہ چاہتا ہے۔ پھر دیکھئے اللہ خود ہی خلافت عطا کرے گا ‘ جیسا کہ اس کا وعدہ ہے:

    وَعَدَ اللَّـهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنكُمْ وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ وَلَيُمَكِّنَنَّ لَهُمْ دِينَهُمُ الَّذِي ارْتَضَىٰ لَهُمْ وَلَيُبَدِّلَنَّهُم مِّن بَعْدِ خَوْفِهِمْ أَمْنًا ۚ يَعْبُدُونَنِي لَا يُشْرِكُونَ بِي شَيْئًا ۚ وَمَن كَفَرَ بَعْدَ ذَٰلِكَ فَأُولَـٰئِكَ هُمُ الْفَاسِقُونَ ﴿٥٥﴾سورة النور
    ’’ تم میں سے ان لوگوں سے جو ایمان لائے ہیں ا ور نیک اعمال کئے ہیں اللہ تعالیٰ وعده فرما چکا ہے کہ انہیں ضرور زمین میں خلیفہ / حاکم / جانشین بنائے گا جیسےکہ ان لوگوں کو خلیفہ / حاکم / جانشین بنایا تھا جو ان سے پہلے تھے اور یقیناً ان کے لئے ان کےاس دین کو مضبوطی کےساتھ محکم کرکے جما دےگا جسے ان کےلئے وه پسندفرما چکا ہے اور ان کے اس خوف و خطرکو وه امن و امان سے بدل دےگا، وه میری عباد ت کر یں گے میرے ساتھ کسی کوبھی شریک نہ ٹھہرائیں گے۔اسکے بعدبھی جو لو گ نا شکری اور کفر کریں وه یقیناً فاسق ہیں ‘‘ ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  2. Bilal-Madni

    Bilal-Madni -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 14, 2010
    پیغامات:
    2,466
    زندگی نیک اعمال کرنے کیلئے جدوجہد میں گزرنی چاہئے رزلٹ دینا الله كا كام هے
    ہمیں نمبر اخرت میں نیت کے مطابق ملے گے رزلٹ کے مطابق نہیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. طارق اقبال

    طارق اقبال محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 3, 2009
    پیغامات:
    316
    یہ مضمون نگار صاحب کس دنیا میں رہتے ہیں‌۔ نا تاریخ کا علم اور انتہائی ناقص فہم دین ۔ بات کرنا بھی وقت کا ضیا ع ہے
     
  4. اجمل

    اجمل محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 10, 2014
    پیغامات:
    469
    اس تنقید پر میرا صرف یہ سوال ہے: ’’ طارق اقبال صاحب ! آپ اپنے آپ کو کیا سمجھتے ہیں؟ کیا سارا علم اور فہم دین آپ کے پاس ہے؟‘‘
    تنقید کا یہ انداز تو فیس بک پر بھی قابل قبول نہیں چہجائکہ کہ ’’ اردو مجلس‘‘ جیسی علمی فورم پر۔
     
    • متفق متفق x 1
  5. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,313
    محترم تو آپ کو کس نے کہا ہے کہ اپنا قیمتی وقت ضائع کریں۔
    آپ سے درخواست ہے کہ کسی موضوع پر تبصرہ کرنے کا جاہلانہ اداز نہ اپنائيں۔ کوئ اعتراض ہے تو ضرور پیش کیجے لیکن اخلاقی حدود کے دائرے میں رہتے ہوۓ۔
    شکریہ
     

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں